تفسیر احسن التفاسیر اردو جلد چہارم

تفسیر احسن التفاسیر اردو جلد چہارم

 

مصنف : سید احمد حسن محدث دہلوی

 

صفحات: 404

 

قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے  اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دی ہیں ۔ اصحاب رسول رضوان اللہ علیہم، نبی ﷺ کے فیض تربیت، قرآن مجید کی زبان اور زمانۂ نزول کے حالات سے واقفیت کی بنا پر، قرآن مجید کی تشریح، انتہائی فطری اصولوں پر کرتے تھے۔ چونکہ اس زمانے میں کوئی باقاعدہ تفسیر نہیں لکھی گئی، لہٰذا ان کے کام کا بڑا حصہ ہمارے سامنے نہیں آ سکا اور جو کچھ موجود ہے، وہ بھی آثار او رتفسیری اقوال کی صورت میں، حدیث اور تفسیر کی کتابوں میں بکھرا ہوا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب”تفسیر احسن التفاسیر اردو”  محترم  مولانا سید احمد حسن محدث دہلوی ﷫کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے احادیث صحیحہ حسنہ اور اقوال صحابہ ودیگر سلف سے قرآن مجید کی تفسیر کی ہے اور صحت روایت کا حد درجہ خیال رکھتے ہوئے معتبرہ ومسلمہ تفاسیر مثلا تفسیر ابن جریر، ابن کثیر،معالم، خازن، درمنثور، اور فتح البیان کے اہم مطالب کا بہترین انتخاب کیا ہے،نیز آیات کریمہ کے شان نزول صحیح بہ التزام صحت سند لائے ہیں۔یہ تفسیر پانچ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے ، جسے بلال گروپ آف انڈسٹریز نے چھاپ کر  فی سبیل اللہ فری تقسیم کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف اور تقسیم کنندگان کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پارہ۔15 سبحان الذی اسرٰی 17۔110
سورۃ الاسراء 17۔78
واقعہ معراج نبویؐ کی مناسبت مقام تفصیلات 17۔19
شب معراج میں رؤیت باری تعالیٰ کی مختصر بحث 17۔18
حضرت موسیٰ ؑ ۔ حضرت نوحؑ کا مختصر ذکر اور بیان توحید باری تعالٰی 19۔20
ان دو فسادوں کی تاریخی تفصیل جو بنی اسرائیل نے بپا کئے 21
قرآن مجید ہی صحیح راہ دکھاتا ہے نیکوں کےلیے بشارت اور بدوں کے  لیے نذارت 22
جان و مال پر بد دعا  کی ممانعت 23
رات کے اندھیرے ، دن کے اجالے اور چاند و سورج کی حکمتیں 24
نامہ اعمال کا بیان 25
جزا و سزا اور اللہ تعالیٰ کا عدل و انصاف 26
عبرت آموز بعض قصوں کی طرف اشارہ 27
دنیا اور آخرت کا تقابل ،سعی و عمل کے نتائج 28
“مذموم و مدحور”کی تفسیر” سعی مشکور” کی تین شرطیں 29
دنیا میں عطا یائے الٰہی سے کوئی محروم نہیں لیکن اس کی خوشنودی اخروی درجات کے حصول میں ہے۔ 30
شرک کے مذمت، ماں باپ کے حقوق 31
یہ ہدایت کہ رشتہ داروں ، ناداروں اور مسافروں پر خرچ کیا جائے لیکن اسراف و تبذیر سے بچتے ہوئے 32
سخاوت و بخل کی مثال  خوش حالی اور تنگدستی کی مصلحتیں 33
خوف تنگدستی سے بھی قتل اولاد کی ممانعت 34
حقوق العباد میں بعض کبائر کا ذکر 35
بدکا ری اور قتل کا بیان 36
کائنات کا معبود ایک ہی ہے ایک قرآنی دلیل 38
ہر چیز اللہ تعالیٰ کی تسبیح حقیقۃ کہہ رہی ہے 39
کفار کو ہدایت نہ ہونے  کا ایک بڑا سبب 40
دوبارہ زندہ ہونے کی ایک دلیل 42
دعوت حق کا طریقہ ۔ کسی صورت درشت نہیں ہونا چاہیے 43
یبتغون الیٰ ربھم الوسیلۃ الایۃ کا شان نزول 44
محشر کے منظر کا کچھ بیان 45
تنبیہات الٰیہہ سے حصول عبرت اور توبہ استغفار کی تلقین 46
معراج اور درخت زقم کے ذکر کا سبب 47
قصہ حضرت آدم ؑ 48
شیطان کی وسوسہ اندازیاں اور ان سے بچاو کے طریقے 49
اللہ کی نوازشیں اور مشرکوں کی ناشکریاں 51
عذاب الٰہی سےبےخوف نہیں ہونا چاہیے 52
شرف آدمیت کا بیان 51
ہر گروہ کے “امام” کا بیان 54
دائیں بائیں ہاتھوں میں اعمال نامے دیے جائیں گے 55
توحید میں لچک کھا کر سمجھوتہ کرنے کی ممانعت 56
آنحضرت ﷺ کو ہجرت پر مجبور کرنے کی کفار مکہ کی سزا 57
پانچوں نمازوں کا بیان اور نماز صبح کی خصوصیت 58
“مقام محمود” کی تفسیر 59
تفسیر جاء الحق وزھق الباطل الایۃ 60
قرآن شفاء ہے” تعویذ اور دم کرنے کا مسئلۃ 61
انسان کی ناشکری کا ذکر 62
گمراہ فرقے اور نجات کا راستہ 63
مسئلہ روح اور کشف و الہام کی تحقیق 64
مبحث اعجاز قرآن کریم 66
کفار کے مطالبات اور قرآن کا جواب 67
رسول ؐ کے بشر ہونے پر کافروں کے تعجب کا رد 68
میدان محشر اور دوزخ میں گمراہوں کا حال 70
حضرت موسیٰؑ کے نو معجزوں کی تفصیل 73
فرعون کے غرق ہونے کا بیان 74
نزول قرآن کی کیفیت ، حکمت اور مدت 75
بعض اہل کتاب صحابہ کا ذکر 76
اسمائے حسنیٰ کے ساتھ دعا 77
دعا کے بعض آداب ، یہود و نصاری کا رد 78
سورۃ الکہف 79۔126
فتنہ دجال سے تحفظ کا وظیفہ 79
سورۃ الکہف کا شان نزول 81
کیفیت حشر کا کچھ  بیان 82
قصہ اصحاب کہف کی تفصیلات 83۔90
انشاءاللہ کہنے کا مسئلہ 91
قرآن سے شغف رکھنے  والوں کی خاطر داری 92
دوزخ بہشت کی بعض تفصیلات 93۔95
دوزخیوں کی عبرت ناک مثال 98
مغرور مالداروں کا انجام اور دنیائے فانی کی مثال 99
باقیات صالحات اور صدقات جاریہ 100
اعمالنانے ملتے وقت مجرموں کی حالت کا نقشہ 101
قصہ آدم ؑ فرشتوں اور شیطان کی پیدائش وغیرہ 101
سجدہ تعظیمی اب جائز نہیں 102
بت پرستی کی ابتداء کیسے ہوئی 102
انسان کی پیدائش اور زیست کا کچھ حال 103
مشرکوں کو فہمائش کہ جدل ( دھاندلی) سے باز آجائیں 104
حضرت موسیٰؑ اور خضر ؑ کا قصہ 106۔112
خلافت شریعت کوئی الہام قابل پذیرائی نہیں 108
حیات حضرت خضر ؑ کا مبحث (مع حاشیہ) 109
پارہ۔ 16 قال الم اقل 111۔208

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
18.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like