تفہیم ترجمہ قرآن

تفہیم ترجمہ قرآن

 

مصنف : پروفیسر ریاض احمد طور

 

صفحات: 295

 

اللہ رب العالمین کی لا تعداد انمول نعمتوں میں سے ایک عظیم ترین نعمت قرآن مجید کا نزول ہے۔ جس میں پوری انسانیت کی فلاح وبہودی کا سامان ہے۔ جو سراپا رحمت اور مینار رشد وہدایت ہے جو رب العالمین کی رسی ہے جسے مضبوطی سے پکڑنے والا دنیا وآخرت میں کامیابی وکامرانی سے ہم کنار ہوگا۔ جو سیدھی اور سچی راہ دکھاتا ہے۔ مکمل فطری دستور حیات مہیا کرتا ہے۔ اس کی ہدایات پر عمل کر نے والا سعادت دارین سے ہمکنار ہوتا ہے۔ اس کی مبارک آيات کی تلاوت کر نے والا عظیم اجر وثواب کے ساتھ ساتھ اطمینان وسکون، فرحت وانبساط اور زیادتی ایمان کی دولت سے مالا مال ہوتا ہے۔ جو کثرت تلاوت سے پرانا نہیں ہوتا نہ ہی پڑھنے والا اکتاہٹ کا شکار ہوتا ہے۔ بلکہ مزید اشتیاق وچاہت کے جذبات سے شادکام ہوتا ہے کیونکہ یہ رب العالمین کا کلام ہے۔جو قوم قرآن کریم کو اپنا دستور حیات بنا لیتی ہے،خدا اسے رفعت اور بلندی سے سرفراز فرماتا ہے اور جو گروہ اس سے اعراض کا رویہ اپناتا ہے وہ ذلیل و رسوا ہو جاتا ہے۔قرآن مجید چونکہ عربی زبان میں ہے لہذا اردو دان طبقے کے لئے اسے سمجھنا ایک مشکل کام ہے۔اہل علم نے اس مشکل کو حل کرتے ہوئے قرآن مجید کے متعدد تراجم کئے ہیں اور عامۃ الناس کو ترجمہ قرآن سکھلانے کے مختلف اندازاختیار کئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” تفہیم ترجمہ قرآن ” محترم پروفیسر ریاض احمد طور صاحب، سابق معلم جامعہ ملک سعود، سعودی عرب کی کاوش ہے جس میں انہوں نے علامات کے ذریعے ترجمہ  قرآن مجید سکھانے کا ایک منفرد اور انتہائی آسان طریقہ پیش کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 3
پیش لفظ 8
حصہ اول 9
کچھ اس کتاب کےبارے میں 10
ترجمہ قرآن کورس صرف چالیس روزمیں کیسے ؟ 11
ہماراطریقہ تدریس 14
علامات کاکرشمہ 14
کمپیوٹر کو ارڈینٹیر سےمعلم ترجمہ قرآن تک 17
قرآن حکیم کاتعارف 19
قرآن کےلغوی معنی 19
قرآن کےاصطلاحی معنی 19
اسمائے قرآن حکیم 19
کیفیت رسول ﷺ بوقت نزول وحی 20
کاتبین وحی 21
جمع وتدوین قرآن حکیم (پہلا مرحلہ ) 21
جمع وتدوین قرآن حکیم (دوسرا مرحلہ ) 21
جمع وتدوین قرآن حکیم (تیسرا مرحلہ ) 23
مکی سورتوں کی خصوصیات 24
مدنی سورتوں کی خصوصیات 24
حفاظت قرآن حکیم 25
قرآن حکیم اورقوموں کاعروج وزوال 25
اسلوب قرآن حکیم 26
قرآن کی عالمگیریت 26
دعوت غور وفکر 26
قرآن حکیم کی کہانی اللہ تعالی کی زبانی 27
فضائل قرآن حکیم 29
قرآن فہمی کی ضرورت 35
اے لوگوتم کہاں جارہے ہو 37
وہ معزز تھے زمانے میں مسلماں ہوکر 40
حصہ دوم 42
تعوذ (شیطان کےشرسےبچاؤ) 43
آپ کاازلی دشمن آپ کےخلاف برسرپیکار 45
تسمیہ اوراس کےفضائل وفوائد 48
سبق نمبر :1 اللہ تعالی نےہمارے لیےرات اوردن بنائے (تین حروف والافعل ماضی)سورۃ الفرقان آیت نمبر 47 52
سبق نمبر :2 اللہ تعالی نےبار ش اورہواؤں کانظام (تین سےزائد حروف والاماضی )سورۃ الفرقان آیت نمبر 48 61
سبق نمبر :3اللہ تعالی نےانسان کی تخلیق فرمائی اسے حقیقی اورسسرالی رشتوں سےنوزا مگر وہ شکر کی بجائے شرک کرنے لگ جاتا ہے (فعل مضارع )سورۃ الفرقان آیت نمبر 55۔54 67
سبق نمبر :4 بشارتاورانذاررسالت کےمقاصد ہیں حمد اورتسبیح کےلائق وہی حی وقیوم اورعلیم وخبیرذات ہے اوراسی پر بھروسہ کرو (فعل امر)سورۃ الفرقان آیت نمبر 56۔58 74
سبق نمبر 5: فقط خالق مالک کائنات ہی ہرح کی عبادت اورسجدے کےلائق ہے (سورۃ الفرقا ن آیت  نمبر 59۔60) 83
سبق نمبر 6:سورج چاند برحوں کےنظام کامقصد نصیحت حاصل کرنا اورادائیگی شکر ہے (سورۃ الفرقان آیت نمبر 61۔64 89
سبق نمبر 7 رحمن کےبندوں کی خصوصیات (4)جہنم سےپناہ مانگنا (5)اسراف نہ  کرنا(6) بخل نہ کرنا(سورۃ الفرقان آیت نمبر 65۔67) 102
سبق نمبر 8:رحمن کےبندوں کی خصوصیات (7)غیر اللہ سےمدد نہ مانگنا(8)قتل نہ کرنا(9)زنانہ کرنا (سورۃ الفرقان آیت نمبر 68۔69) 108
سبق نمبر 9:رحمن کےبندوں کی خصوصیات (10)گناہ کےبعد توبہ کرنا(11)جھوٹی گواہی نہ دینا(12)لغویات سے  اعراض کرنا (سورۃ الفرقان آیت نمبر 70۔72) 115
سبق نمبر 10:رحمن کےبندوں کی خصوصیات (13)آیات الہی سےنصیحت حاصل کرنا (14)اپنے اوراپنے اہل خانہ کےلیے تقوی  کی دعا کرنا(سورۃ الفرقان آیت نمبر 73۔74) 122
سبق نمبر 11:مندرجہ بالاصفات رکھنے والوں کو جنت کی خوشخبری عبادت سے بے نیازی اختیار کرنےوالوں کودینوی اخروی عذاب کی وعید سورۃ الفرقان آیت نمبر 75۔77) 127
سبق نمبر 12:اسلامی ریاست کےبنیادی اصول نبی مکرم ﷺ کاادب (سورۃ الحجرٰت آیت نمبر 1۔2 132
سبق نمبر 13:مودب حضرات کاانعام نبی اکرم ﷺ کے آرام میں خلل اندازی نہ کرنے کی تلقین (سورۃالحجرٰت آیت نمبر 3۔5 143
سبق نمبر 14:فرنان رسول ﷺ کومن وعن تسلیم کرنے کسی اہم خبر کی خوب تحقیق کرنےکاحکم کفروفسق اورسرکشی سے بیزار ی کی تلقین (سورۃ الحجرٰت نمبر 6۔8 149
سبق نمبر 15:وہ مسلمان بھائیوں یاجماعتوں میں لڑائی کی صورت میں انصاف اوربدلے کےساتھ صلح کروانے کاحکم (سورۃ الحجرٰت آیت نمبر 9۔10) 157
سبق نمبر 16: انفرادی اصلاح )(1)تمسخر نہ اڑانے (2)عیب جوئی نہ کرنے (3)برئے القابات سے ن چڑانے کی تلقین (سورۃ الحجرٰت آیت نمبر 11) 165
سبق نمبر 17:کثرت گمان (5)تجس (6)غیبت سے اجتناب کی تلقین سورۃ الحجرٰت آیت نمبر 12 171
سبق نمبر 18،(7)ذات برادری کوعزت کامعیار نہ بنانے کی تلقین (سورۃ الحجرٰت آیت نمبر 13 178
سبق نمبر 19:ایمان اسلام میں فرق ۔حقیقی مومن کی صفات (سور ۃ الحجرٰت آیت نمبر 14۔15) 187
سبق نمبر 20:اسلام لاکر اللہ اوراسکے نبی ﷺ پر احسان جتلانے کی مذمت ایما ن کی ہدایت کاملنا لوگوں پر اللہ کااحسان ہے (سورۃ الحجرٰت آیت نمبر 16۔18) 194
سبق نمبر 21:متفرق آیات کریمہ 200
سبق نمبر 22:سورۃ الفاتحہ 206
سبق نمبر 23:حروف کی تعداد کے لحاظ سےماضی کی اقسام 212
گردان فعل ماضی معروف 215
گردان فعل ماضی مجہول 216
گردان فعل مضارغ معروف 217
گردان فعل مضارع مجہول 218
علامات ایک نظر میں 219
فہرست قواعد 221
فہرست ملاحظات 222
حصہ سوم 224
کثرت سے دہرانے جانےوالے کلمات 225
مشکل مادو والےکلمات 227
سورۃ الفاتحہ کےکلمات 228
سورۃ البقرۃ کےکلمات 229
دلیل کلمات سورۃ البقرۃ 281

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
27.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like