تفہیم الاحادیث جلد 06
تفہیم الاحادیث جلد 06
مصنف : سید ابو الاعلی مودودی
صفحات: 558
مولانا سیدابوالاعلی مودودیؒ بیسویں صدی کے اُن اہلِ علم و دانش میں سے ہیں جن کے افکار و خیالات نے مسلم دُنیا اور بالخصوص برصغیر پاک و ہند کو غیر معمولی طور پر متاثر کیاہے۔ اُن کی تصنیفات میں بلا شبہ زندہ رہنے کی صلاحیت ہے اور تجدیدو احیائے دین کے حوالے سے اُن کی روشن تحریریں اہلِ عزم و ہمت کے لیےدلیلِ راہ ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ تفہیم الاحادیث ‘‘سید ابوالاعلی مودودیؒ کے سرمایہ حدیث کا گرانقدر مجموعہ ہے مولانا عبدالوکیل علوی مرحوم نے تقریباً 30؍ سال قبل اسے مرتب کیا ۔1993ء میں پہلی بار شائع ہوئی ۔مرتب نے کافی محنت اور عرق ریزی سے سید مودودیؒ کی مختلف کُتب میں پھیلی تشریحاتِ حدیث کو یکجا کر دیا ہے۔ کتاب کی ترتیب اعلیٰ اور عنوانات کا انتخاب نہایت موزوں ہے۔عقائد، عبادات، سیرت النبیﷺ، معاشرت اور سیاسیات کے موضوعات کو ترتیب وار آٹھ جلدوں میں تقسیم کرکے ان کے تحت آنے والی احادیث کی تشریحات کو نقل کیا گیا ہے۔نیزمرتب نے تخریج احادیث کے ساتھ اُردو ترجمہ کرکے حدیث فہمی میں آسانی پیدا کی ہے۔سید صاحبؒ کے وسیع تحریری سرمائےمیں سے حدیث پر مبنی مواد کی ضخامت کا اندازہ ”تفہیم الاحادیث“ سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔اور اس سے یہ اندازہ بھی ہوتا ہےکہ سیدصاحب کا لٹریچر قرآن وحدیث کے حوالوں اور تشریحات کا بے بہا خزانہ ہے اور موصوف کس قدر حجیت حدیث کے قائل وفاعل تھے ۔ان کی مایہ ناز کتاب ’’ سنت کی آئینی حیثیت ‘‘ بھی اس بات کا واضح ثبوت ہے ۔ لیکن بعض احادیث کو تسلیم کرنے کے متعلق مودودی صاحب کا موقف جمہو رعلمائے امت سے مختلف ہے۔ محدث دوراں حافظ عبد اللہ روپڑی اور شیخ الحدیث محمد اسماعیل سلفی رحمہما اللہ نے اپنی کتب میں اس کی نشاندہی کی ہے ۔اس لیے حدیث کے متعلق مولانا مودودی مرحوم کےتفردات سے ادارہ کتاب وسنت سائٹ کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
غزوات اور متعلقات | |
سوق کا عکاظ کی طرف تبلیغی سفر | 11 |
مظالم کی شدت اور ہجرت حبشہ | 14 |
اصحمہ نجاشی کی نماز جنازہ کے متعلق آپﷺ کا ارشاد | 19 |
کفار مکہ کا مطالبہ عذاب | 21 |
سات سالہ قحط کے لیے حضورﷺ کی دعا | 22 |
ہجرت مدینہ | 26 |
حب وطن کہاں تک جائز ہے | 27 |
غار ثور میں تین دن | 30 |
میثاق مدینہ یہود سے معاہدہ کی شرائط | 33 |
انصار کا ایثار | 38 |
واقعہ نخلہ | 45 |
غزوہ بدر | 49 |
حضورﷺ کی دعا | 58 |
قیدی بنائے جانے پر حضرت سعد کا رد عمل | 62 |
آپﷺ کا شاہب الوجوہ‘‘فرمانا | 65 |
اموال غنیمت | 68 |
مسئلہ غنیمت | 71 |
اسیروں کی رہائی کے لیے تعلیم شرط | 72 |
ابوالعاص کا فدیہ | 74 |
مطعم بن عدی کے احسان کا بدلہ | 76 |
ثمامہ بن اثال کی رہائی | 76 |
جبیر بن مطعم پر تلاوت قرآن کا اثر | 79 |
اسیران بدر کے فدیہ کے بارے میں مشاورت | 81 |
قریش کے بارے میں آپﷺ کی پیشین گوئی | 85 |
جنگی قیدیوں کا تبادلہ | 81 |
جنگی قیدیوں کے ساتھ حسن سلوک | 85 |
قیدیوں کے لیے عام معافی کا اعلان | 88 |
فوج میں بھرتی کے لیے عمر کی حد | 92 |
غزوہ احد | 94 |
احد میں حضورﷺ کا زخمی ہونا | 100 |
غزوہ احد میں ابوس فیان کا نعرہ | 102 |
ابو سفیان کا آئندہ سال کے لیے جنگ کا چیلنج | 107 |
بدر ثانی | 108 |
آپﷺ کی شجاعت | 109 |
احتساب وجواب طلبی | 111 |
شہداء کی میراث | 112 |
غزوہ احرزاب حالات ووقعات | 116 |
نعیم بن مسعود کا کردار | 120 |
غزوہ بنی نضیر جنگی ضرورت کے تحت درخت وغیرہ کاٹنا | 122 |
بنو قریظہ | 126 |
غزوہ بنی المصطلق۔ حالات ووقعات | 132 |
رئیس المنافقین کی گھنارنی سازش | 136 |
ولیدب ن عقبہ کی غلط بیانی | 144 |
واقعہ افک اور منافقین کا کردار | 149 |
دو قیدیوں کی رہائی | 162 |
حضرت جویرہ ؓ کی آزادی اور آپﷺ سے نکاح | 162 |
حضرت عثمان کی شہادت کی افواہ اور ربیعت | 162 |
شرائط معاہدہ | 168 |
ابو جندل کا واقعہ | 182 |
شرائط معاہدہ کی رد سے عورت کی واپسی کا مسئلہ | 184 |
اسلامی کیمپ پر شب خون کی سازش | 189 |
فتح مبین | 191 |
وفود کی آمد | 197 |
وفد نجران | 197 |
مباہلہ ومناظرہ | 199 |
اہل نجران کے ساتھ رسول اکرمﷺ کا صلح نامہ | 201 |
قبیلہ عرینہ کے چند لوگوں کا وقعہ | 205 |
غزوہ خیبر | 207 |
جہاد اور اس سے متعلقہ ہدایات | |
جہاد تا قیامت جاری رہے گا؟ | 280 |
جہاد اکبر اور جہاد اصغر | 282 |
مقصد جنگ کی تطہیر | 284 |
طریق جنگ کی تطہیر | 288 |
لڑائی کی دو قسمیں | 291 |
اہل قتال کے حقوق | 294 |
قبل صبر کی ممانعت | 298 |
امر بالمعروف ونہی عن المنکر | 300 |
اطاعت امام | 304 |
دروان جنگ ایفاء عہد کی تلقین | 305 |
قتل سفیر کی ممانعت | 307 |
جنگ کے دوران میں لا الہ ا لا اللہ محمد رسول اللہ‘ کہنے والے کو قتل نہیں کیا جا سکتا | 309 |
اسلامی فوج کا شعار | 310 |
ذمیوں کی جان کا احترام | 311 |
لوٹ مار کی ممانعت | 314 |
کافروں کے نفوس واموال کب مباح ہیں؟ | 316 |
مسلمانوں کی حیثیت بلحاظ اختلاف دار | 317 |
مثلہ اور نصی کی ممانعت | 319 |
وحشیانہ افعال کے خلاف عام ہدایات | 321 |
جنگ میں شور وہنگامہ کی ممانعت | 323 |
بد عہدی کی ممانعت | 325 |
لوگوں کو تنگ کرنے کی ممانعت | 327 |
ذمیوں کی حفاظت | 330 |
غازی کا اجر | 332 |
باغیوں کے بارے میں ضابطہ اسلام | 335 |
قتل اسیر کی ممانعت | 337 |
باغیوں سے قتال | 337 |
میدان جنگ سے فرار کبیرہ گناہ ہے | 339 |
مجاہدین کے اہل وعیال سے جرم خیانت کی سزا | 343 |
مجوس سے جزیہ | 346 |
شہید کی تمنا وخواہش | 349 |
عدالت الٰہی میں شہید کی پیشی | 351 |
مقتول کی آخرت میں داد رسی | 354 |
نظم جماعت | |
انقلاب نبوی | 355 |
اسلام آدمی کو کیا بنانا چاہتا ہے؟ | 357 |
نظم جماعت کی اہمیت | 358 |
جماعت کی فضیلت | 359 |
اصطلاح جماعت کی تشریح | 360 |
اسلام کا اجتماعی مزاج | 363 |