تفہیم الاحادیث جلد 04

تفہیم الاحادیث جلد 04

 

مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

 

صفحات: 390

 

مولانا سیدابوالاعلی مودودیؒ بیسویں صدی کے اُن اہلِ علم و دانش میں سے ہیں جن کے افکار و خیالات نے مسلم دُنیا اور بالخصوص برصغیر پاک و ہند کو غیر معمولی طور پر متاثر کیاہے۔ اُن کی تصنیفات میں بلا شبہ زندہ رہنے کی صلاحیت ہے اور تجدیدو احیائے دین کے حوالے سے اُن کی روشن تحریریں اہلِ عزم و ہمت کے لیےدلیلِ راہ ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ تفہیم الاحادیث ‘‘سید ابوالاعلی مودودیؒ کے سرمایہ حدیث کا گرانقدر مجموعہ  ہے مولانا عبدالوکیل علوی  مرحوم  نے تقریباً 30؍ سال  قبل اسے    مرتب کیا ۔1993ء میں پہلی بار شائع  ہوئی ۔مرتب نے کافی محنت اور عرق ریزی سے سید مودودیؒ کی مختلف کُتب میں پھیلی تشریحاتِ حدیث کو یکجا کر دیا ہے۔ کتاب کی ترتیب اعلیٰ اور عنوانات کا انتخاب نہایت موزوں ہے۔عقائد، عبادات، سیرت النبیﷺ، معاشرت اور سیاسیات کے موضوعات کو ترتیب وار آٹھ جلدوں میں تقسیم کرکے ان کے تحت آنے والی احادیث کی تشریحات کو نقل کیا گیا ہے۔نیزمرتب نے تخریج احادیث کے ساتھ اُردو ترجمہ کرکے حدیث فہمی میں آسانی پیدا کی ہے۔سید صاحبؒ کے وسیع تحریری سرمائےمیں سے حدیث پر مبنی مواد کی ضخامت کا اندازہ ”تفہیم الاحادیث“ سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔اور اس سے یہ اندازہ بھی  ہوتا ہےکہ سیدصاحب  کا لٹریچر قرآن وحدیث کے حوالوں اور تشریحات کا بے بہا خزانہ ہے اور موصوف  کس قدر حجیت حدیث  کے قائل وفاعل  تھے ۔ان کی مایہ ناز کتاب ’’ سنت کی  آئینی حیثیت ‘‘ بھی اس بات کا واضح ثبوت ہے ۔ لیکن بعض احادیث کو  تسلیم کرنے کے متعلق  مودودی صاحب   کا موقف  جمہو رعلمائے امت سے مختلف ہے۔ محدث دوراں  حافظ عبد اللہ روپڑی  اور شیخ الحدیث  محمد اسماعیل سلفی رحمہما اللہ  نے اپنی کتب میں اس کی  نشاندہی کی ہے ۔اس لیے   حدیث کے متعلق  مولانا مودودی  مرحوم کےتفردات   سے  ادارہ کتاب وسنت سائٹ  کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے ۔

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 11
مقدمہ 13
کتاب الصوم
رمضان المبارک 17
تقوی وعبودیت اور شکر گزاری کا الٰہی نصاب 17
فصل اول: ماہ صیام اور اس کی فضیلت
رمضان نیکوں کا موسم بہار 19
جنت کا ایک دروازہ روزہ داروں کے لیے مخصوص ہو گا 22
تمام گزشتہ گناہوں کی بخشش کا زمانہ 23
روزے کے اجر کی کوئی حد نہیں 26
روزے کی غیر معمولی فضیلت کیوں؟ 28
روزہ دار کے لیے دو فرحتیں 29
روزہ وبرائیوں کے مقابلے میں آدمی کی ڈھال 29
جہنم سے آزادی حاصل کرنے کا مہینہ 30
شیطان کیوں کر جکڑا جاتا ہے؟ 30
رمضان کی پکار 31
آگ سے چھٹکارا پانے والے 31
ہزار مہینوں سے بہتر رات 33
روزہ اور قرآن بندے کی شفاعت کریں گے 35
لیلۃ القدر سے محرومی بہت بڑی محرومی ہے 36
رحمت مغفرت اور نجات کا مہینہ 38
رمضان کے زمانے میں یہ فرق کیوں ہوتا ہے؟ 40
رمضان المبارک میں حضورﷺ کی شفقت اور فیاضی 44
نیکی کی حرص 45
جنت ایک رمضان کے بعد دوسرے رمضان کی آمد تک 45
رمضان کی آخری رات کو امت مسلمہ کی مغفرت 46
فصل دوم: رؤیت ہلال
رمضان کے آغاز اور اختتام کا فیصلہ رؤیت ہلال پر ہے 51
اگر 29شعبان کو چاند نظر نہ آئے تو شعبان کے تیس دن 53
اسلامی عبادات کے لیے قمری حساب کو اختیار کرنے 54
رمضان اور ذو الحجہ اجر وفضیلت کے لحاظ سے کبھی ناقص نہیں ہوتے 57
رمضان سے ایک یا دون پہلے روزہ رکھنا ممنوع ہے 58
نصف شعبان کے بعد روزہ رکھنا ممنوع ہے 59
رمضان کے لیے شعبان کا ہلال دیکھنے کا اہتمام کرنے کا حکم 61
رسول اللہﷺ شعبان اور رمضان کے مسلسل روزے رکھا کرتے تھے 61
شک کے دن کا روزہ رکھنا جائز نہیں 63
رؤیت ہلال کی شہادت صرف مومن کی معتبر ہے 64
رؤیت ہلال رمضان کے لیے ایک مسلمان کی شہادت 66
حضورﷺ شعبان کی تاریخیں معلوم کرنے کا اہتمام 67
ایک مہینے کی مدت دوسری مہینے کا ہلال نظر آنے تک ہے 68
فصل سوم: سحری کا اہتمام
سحری کرنے میں برکت ہے 73
اسلامی عبادات کا مقصد ہے تربیت وتزکیہ نفس 73
اسلامی میں عبادات کا تصور یکسر مختلف ہے 74
سحری کھانے میں کیا برکت ہے؟ 74
اہل کتاب اور مسلمانوں کے روزوں میں فرق 75
جلدی افطار کرنے میں بھلائی ہے 75
اسلام برائی کو مقام آغاز سے روکتا ہے 76
روزہ رکھولنے کی صحیح وقت 77
صوم وصال رکھنا جائز نہیں 78
روزے کی نیت کرنا ضروری ہے 81
سحری کے وقت میں گنجائش ہوتی ہے 82
افطار میں جلدی کرنے والے اللہ کو محبوب ہیں 84
افطار کے لیے افضل چیزیں 85
روزہ افطار کرانے والے کا اجر 86
افطار کرانے کا ثواب 87
افطار کےوقت کی مسنون دعائیں 88
روزہ کھولنے اور نماز پڑھنے میں جلدی کرنا مسنون ہے 91
سحری کا کھانا ایک مبارک ناشتہ ہے 92
بہترین سحری کھجور ہے 93
فصل چہارم: تنزیہ الصوم
روزے سے مقصود وتقویٰ ہے نہ کا فاقہ کشی 99
جھوٹ پر عمل کرنے سے کیا مراد ہے؟ 100
روزے کی حالت میں بیوی سے میل جول کے حدود 101
حالت جنابت میں روزہ شروع کیا جا سکتا ہے 102
احرام اور روزے کی حالت میں پھیچنے لگوانے کا جواز 103
بھولے سے کھاپی لینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا 104
قصدا روزہ توڑنے کا کفارہ 106
روزے کی حالت میں بیوی سے میل جول کا مسئلہ 109
خود بہ خود قے آجانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا 110
قے آجانے پر نفلی روزہ کھول لینا جائز ہے 113
روزے کی حالت میں مسوا ک کرنا جائز ہے 113
روزے کی حالت میں سرمہ لگانے کا مسئلہ 114
روزے کی شدت کم کرنے کے لیے نہانا اور سر پر پانی ڈالنا جائز ہے 116
روزے کی حالت میں پیچھے لگانے کا مسئلہ 116
ساری عمر کے روزے بھی رمضان کے ایک روزے کا بدل نہیں ہو سکتے 119
اصل مطلوب روزے کی ظاہری شکل نہیں بلکہ اس کی حقیقی روح ہے 120
تین چیزیں جن سے روزہ نہیں ٹوٹتا 122
روزے کی حالت میں پچھنے لگوانے کی صحیح شرعی حیثیت 123
روزے  کی حالت میں پچھنے لگوانے کے متعلق عبداللہ بن عمرؓ کا عمل 124
کلی کرنے بعد تھوک نگلنے اور مضطگی وغیرہ 142
فصل پنجم: مسافر کے لیے روزے کے احکام
سفر کی حالت میں روزہ رکھنا بھی جائز اور نہ رکھا 131
سفر میں روزہ رکھنے اور نہ رکھنے والے ایک دوسرے پر اعتراض نہ رکریں 133
اگر برداشت سے باہر ہو تو سفر میں روزہ نہ رکھا جائے 135
مشکل سفر در پیش ہو تو روزہ رکھنا افضل ہے 137
سخت مجبوری میں روزہ قبل از وقت کھول  لینا درست ہے 139
مسافر، دودھ پلانے والی اور حاملہ کو روزہ چھوڑنے کی 140
سفر میں مشکلات در پیش نہ ہوں تو روزہ رکھنا چاہیے 143
فتح مکہ کے سفر میں حضورﷺ کے روزہ افطار کرنے کا واقعہ 144
سفر میں جب کہ سختی پیش آنے کا خدشہ ہو روزہ رکھنا مناسب نہیں 145
سفر میں روزہ چھوڑنے کی اجازت اللہ کی بخشی ہوئی 146
فصل ششم: قضائے صوم
رمضان کے قضا روزے شعبان کے نصف آخرمیں بھی رکھے جا سکتے ہیں 149
نفلی اور قضا روزے رکھنے سے پہلے بیوی کو شوہر سے اجازت لینی چاہیے 150
حائضہ عورت پر روزوں کی قضا لازمی آتی ہے مگر نمازوں کی نہیں 151
کیا فوت شدہ آدمی کے روزوں کی قضا اس کے ولی کے ذمے ہوگی؟ 153
فوت شدہ آدمی کے قضا روزوں کے بدلے میں مساکین کو کھانا کھلانا کا مسئلہ 154
کوئی شخص کسی دوسرے کے بدلے میں نہ روزہ رکھ سکتا ہے نہ نماز پڑھ سکتا ہے 156

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

You might also like