تفہیم الاحادیث جلد 01

تفہیم الاحادیث جلد 01

 

مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

 

صفحات: 466

 

مولانا سیدابوالاعلی مودودیؒ بیسویں صدی کے اُن اہلِ علم و دانش میں سے ہیں جن کے افکار و خیالات نے مسلم دُنیا اور بالخصوص برصغیر پاک و ہند کو غیر معمولی طور پر متاثر کیاہے۔ اُن کی تصنیفات میں بلا شبہ زندہ رہنے کی صلاحیت ہے اور تجدیدو احیائے دین کے حوالے سے اُن کی روشن تحریریں اہلِ عزم و ہمت کے لیےدلیلِ راہ ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ تفہیم الاحادیث ‘‘سید ابوالاعلی مودودیؒ کے سرمایہ حدیث کا گرانقدر مجموعہ  ہے مولانا عبدالوکیل علوی  مرحوم  نے تقریباً 30؍ سال  قبل اسے    مرتب کیا ۔1993ء میں پہلی بار شائع  ہوئی ۔مرتب نے کافی محنت اور عرق ریزی سے سید مودودیؒ کی مختلف کُتب میں پھیلی تشریحاتِ حدیث کو یکجا کر دیا ہے۔ کتاب کی ترتیب اعلیٰ اور عنوانات کا انتخاب نہایت موزوں ہے۔عقائد، عبادات، سیرت النبیﷺ، معاشرت اور سیاسیات کے موضوعات کو ترتیب وار آٹھ جلدوں میں تقسیم کرکے ان کے تحت آنے والی احادیث کی تشریحات کو نقل کیا گیا ہے۔نیزمرتب نے تخریج احادیث کے ساتھ اُردو ترجمہ کرکے حدیث فہمی میں آسانی پیدا کی ہے۔سید صاحبؒ کے وسیع تحریری سرمائےمیں سے حدیث پر مبنی مواد کی ضخامت کا اندازہ ”تفہیم الاحادیث“ سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔اور اس سے یہ اندازہ بھی  ہوتا ہےکہ سیدصاحب  کا لٹریچر قرآن وحدیث کے حوالوں اور تشریحات کا بے بہا خزانہ ہے اور موصوف  کس قدر حجیت حدیث  کے قائل وفاعل  تھے ۔ان کی مایہ ناز کتاب ’’ سنت کی  آئینی حیثیت ‘‘ بھی اس بات کا واضح ثبوت ہے ۔ لیکن بعض احادیث کو  تسلیم کرنے کے متعلق  مودودی صاحب   کا موقف  جمہو رعلمائے امت سے مختلف ہے۔ محدث دوراں  حافظ عبد اللہ روپڑی  اور شیخ الحدیث  محمد اسماعیل سلفی رحمہما اللہ  نے اپنی کتب میں اس کی  نشاندہی کی ہے ۔اس لیے   حدیث کے متعلق  مولانا مودودی  مرحوم کےتفردات   سے  ادارہ کتاب وسنت سائٹ  کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 11
عرض مرتب 13
مقدمہ: از مولانا سید ابو الاعلیٰ مودویؓ 17
باب اول: توحید
فصل اول
توحید اور اس کے تقاضے 58
اساسیات اسلام 58
ایمان 62
اسلام 65
تقویٰ 66
احسان 68
قانونی اور حقیقی اسلام کا فرق 81
استقامت فی الدین 85
توکل علی اللہ 57
صرف ایمان باللہ ہی سے انسان راہ راست پر قائم رہ سکتا ہے 88
انسان کا اصل دشمن 90
اخلاص عمل 91
اسلام میں ایمان بلا امانت اور دین بلا عہد کا کوئی تصور نہیں 93
مومن صادق کا پہچان 94
گنہگار مومن اور نیکو کار کافر کا فرق 96
کس موقع کا ایمان معتبر ہے؟ 98
مخلص مومن کے لیے دنیوی مصائب گناہوں کا کفارہ ہیں 99
ایک اسرائیلی موحد کا ایمان افروز واقعہ 105
اللہ کا بندے سے معاملہ بندے کے گمان کے مطابق ہے 116
اسلام میں بنیادی چیز عقیدہ توحید ہے 118
کن حالات میں کلمہ کفر کہنے کی رخصت ہے 125
کیا راستبازی اور خدا ترسی سے دنیا بگڑ جاتی ہے 137
کیا اسلامی متعقدات کا اقرار کرنے والے کو ملت سے خارج کیا جا سکتا ہے؟ 145
کس مسلمان کو کافر قرار دینا کیسا ہے 146
تکفیر اور تفسیق مسلم 147
کلمہ توحید کا اقرار کرنے والا قتل نہیں کیا جائے گا 156
دو مختلف ملتوں کے لوگ ایک دوسرے سے مکمل طور پر کٹ جاتے ہیں 162
فصل دوم
چند مخصوص صفات باری تعالیٰ 164
خدا کے سوا ہر شے فانی ہے 164
سار ی مخلوق کا رازق صرف اللہ ہے 166
بندوں کی اطاعت یا معصیت سے اللہ کی بادشاہت متاہر نہیں ہوتی 169
تخلیق کائنات دلیل خالق کائنات 174
انسان کا تخلیقی مادہ 175
انسان کا کمال حکمت 176
حیات بعدالموت کا امکان 177
ناقابل توجیہہ حوادث حیات اور خالق کائنان 177
توبہ کرنے والا اللہ کو بہت پیارا لگتا ہے 179
خالق کو اپنی مخلوق کتنی محبوب ہے 182
علم ماکان وما یکون صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے 185
الوہیت اور علم غیب میں گہرا تعلق ہے 191
یہ اسلام کا اساسی اور بنیادی عقیادہ 192
فصل سوم
الاسماء الحسنیٰ 194تا371
فصل چہارم
شرک اور اور اس کے نتائج واثرات 373
خود ساختہ معبود اپنے پوجنے والوں کے ساتھ جہنم میں ہوں گے 373
بچوں کے ذہن میں نقش توحید کس طرح بٹھایا جائے 374
مشرکین سے ایک سوال 375
خواہش نفس بدترین معبود 376
کیا شرک کے ساتھ نیکی کو کوئی وزن ہے؟ 377
شرک سب سے بڑا گنا ہ ہے 378
کیا اسلام میں قبر پرستی کی گنجائش ہے 381
زیارت قبور 382
قبولیت دعا کے لیے قبروں پر چلہ کشی 387
علماء اور درویشوں کو رب بنانا 388
ماں باپ بھی شرک کا حکم دیں تو ان کا کردو 391
شرک ظلم عظیم ہے 394
شرک پنجم
قضاء وقدر 396
قضاء مبرم اور قضاء معلق 396
قضاء کے معنی 397
مسئلہ جبر وقدر 397
مسئلہ تقدیر کی نوعیت 400
انسان اور شیطان کی باہمی آویزش 400
فضول باتوں اور کثرت سوال سے اجتناب 401
عقیدہ تقدیر کا فائدہ عملی زندگی میں 407
کیا مشرکین کے بچے جنت میں جائیں گے؟ 411
انسان کے فطرت پر پیدا ہونے کا مفہوم 423
فصل ششم
ذات باری تعالیٰ احادیث کی روشنی میں 431
باری تعالیٰ کی عالم سماوی سے نسبت 431
رؤیت باری تعالیٰ اور ام المومنین حضرت عائشہؓ 434
رؤیت جبرائیل 435
قاب قوسین کا مفہوم 439
رؤیت قلبی کے بارے میں روایات 443
روایات کا ماحصل 452
فصل ہفتم
آخرت میں رؤیت بار ی تعالیٰ 455
آخرت میں دیدار الٰہی کی کیفیت 455

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
16.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like