تفہیم احکام القرآن جلد پنجم
تفہیم احکام القرآن جلد پنجم
مصنف : سید ابو الاعلی مودودی
صفحات: 467
قرآن مجید بے شمار علوم وفنون کا خزینہ ہے۔اس کے متعدد مضامین میں سے ایک اہم ترین مضمون اس کے احکام ہیں۔جو پورے قرآن مجید میں جابجا موجود ہیں ۔احکام القرآن پر مبنی آیات کی تعداد پانچ سو یا اس کے لگ بھگ ہے۔مفسرین کرام نے جہاں پورے قرآن کی تفاسیر لکھی ہیں ،وہیں بعض مفسرین نے احکام پر مبنی آیات کو جمع کر کے الگ سے احکام القرآن پر مشتمل تفسیری مجموعے مرتب کئے ہیں۔ان میں امام شافعی، امام قرطبی،امام جصاص رحمہم اللہ کی احکام القرآن کے نام سے تفاسیر بڑی شہرت کی حامل ہیں ۔امام جصاص کی تین جلدوں پر مشتمل کتاب ’’احکام القرآن‘‘ کا اسلامی یونیورسٹی ،اسلام آباد کے شعبہ شریعہ اکیڈمی کی طرف سے چھ مجلدات میں ترجمہ بھی شائع ہوچکا ہے جوکہ کتاب وسنت سائٹ پر موجود ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تفہیم احکام القرآن ‘‘سید ابوالاعلی مودودیؒ کی معروف کتاب ’’ تفہیم القرآن اور ان کی دوسری تحریروں،تقریروں،انٹرویوز ، مکتوبات وغیرہ سے اخذ شد ہ ہے ۔ مولانا عبدالوکیل علوی مرحوم نے ان کو بڑی عرق ریزی سے احکام القرآن کو موضوعات کے تحت جمع کر مرتب کردیا ہےیہ کتاب پانچ جلدوں پر مشتمل ہے۔ جلداول مبادیات( علوم القرآن، ایمانیات،اخلاقیات۔)،جلد دوم عبادات(نماز ، روزہ،زکاۃ،حج۔)،جلدسوم معاشرت،جلد چہارم حدوو وتعزیرات،معاشیات،مسئلہ ملکیت زمین،قانونِ وراثت،انفاق فی سبیل اللہ ، سود، تجارت،بنیادی انسان حقوق اورچندمتفرق احکام ومسائل پر مشتمل ہے۔ اور جلدپنجم مختلف عنوانات کے تحت آٹھ ابواب پر مشتمل ہے۔پہلا باب اقامت دین کی ضرورت واہمیت کےبارے میں ہے ،دوسرا باب ہجرت کے موضوع پر ہے۔تیسرے باب میں خلافت کےمسئلے پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔چوتھا،پانچواں اور چھٹا باب جہاد، قتال فی سبیل اللہ اور غلامی سے متعلق احکام ومباحث پر مشتمل ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 19 |
اقامت دین | 21 |
اقامت دین کی ضرورت و اہمیت | 21 |
اقامت دین کی حکمت عملی سوال و جواب | 31 |
ہجرت | 69 |
دین اسلام میں ہجرت کی اہمیت | 69 |
ہجرت مدینہ | 85 |
خلافت | 96 |
خلافت | 96 |
مسئلہ خلافت اور امام ابو حنفیہ کا مسلک | 107 |
جہاد فی سبیل اللہ | 130 |
قرآنی آیات میں جہاد فی سبیل اللہ کا حکم | 130 |
قتل فی سبیل اللہ | 151 |
اجازت حکم فرضیت مسائل و احکام | 151 |
اسیران جنگ کے احکام | 166 |
کیا جنگی ضروریات کے لیے تخریبی کاروائی جائز ہے | 173 |
دو مسلمان گروہ آپس میں لڑ جائیں تو ان میں صلح کرانے کا حکم | 185 |
صلح حدیبیہ | 195 |
الانفال (اموال غنیمت ) | 201 |
اموال فے | 213 |
جزیہ | 233 |
اصلاحی جنگ | 239 |
مدافعانہ جنگ | 255 |
غلامی | 275 |
غلامی کا مسئلہ | 275 |
مکاتبت | 319 |
حلال و حرام | 327 |
احکام حلال و حرام | 327 |
ذبح کے احکام | 341 |
ذبیحہ اہل کتاب | 361 |
متفرق مباحث بسلسلہ حلت و حرمت | 381 |
متفرق احکام و مباحث | 393 |
امارت و مشاورت | 393 |
قانون اسلامی | 405 |
قانون شہادت | 415 |
امانت | 425 |
قانون عدل انصاف و راستی کا حکم | 431 |
قسم اور کفارہ | 451 |