تفہیم احکام القرآن جلد چہارم
تفہیم احکام القرآن جلد چہارم
مصنف : سید ابو الاعلی مودودی
صفحات: 512
قرآن مجید بے شمار علوم وفنون کا خزینہ ہے۔اس کے متعدد مضامین میں سے ایک اہم ترین مضمون اس کے احکام ہیں۔جو پورے قرآن مجید میں جابجا موجود ہیں ۔احکام القرآن پر مبنی آیات کی تعداد پانچ سو یا اس کے لگ بھگ ہے۔مفسرین کرام نے جہاں پورے قرآن کی تفاسیر لکھی ہیں ،وہیں بعض مفسرین نے احکام پر مبنی آیات کو جمع کر کے الگ سے احکام القرآن پر مشتمل تفسیری مجموعے مرتب کئے ہیں۔ان میں امام شافعی، امام قرطبی،امام جصاص رحمہم اللہ کی احکام القرآن کے نام سے تفاسیر بڑی شہرت کی حامل ہیں ۔امام جصاص کی تین جلدوں پر مشتمل کتاب ’’احکام القرآن‘‘ کا اسلامی یونیورسٹی ،اسلام آباد کے شعبہ شریعہ اکیڈمی کی طرف سے چھ مجلدات میں ترجمہ بھی شائع ہوچکا ہے جوکہ کتاب وسنت سائٹ پر موجود ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تفہیم احکام القرآن ‘‘سید ابوالاعلی مودودیؒ کی معروف کتاب ’’ تفہیم القرآن اور ان کی دوسری تحریروں،تقریروں،انٹرویوز ، مکتوبات وغیرہ سے اخذ شد ہ ہے ۔ مولانا عبدالوکیل علوی مرحوم نے ان کو بڑی عرق ریزی سے احکام القرآن کو موضوعات کے تحت جمع کر مرتب کردیا ہےیہ کتاب پانچ جلدوں پر مشتمل ہے۔ جلداول مبادیات( علوم القرآن، ایمانیات،اخلاقیات۔)،جلد دوم عبادات(نماز ، روزہ،زکاۃ،حج۔)،جلدسوم معاشرت،جلد چہارم حدوو وتعزیرات،معاشیات،مسئلہ ملکیت زمین،قانونِ وراثت،انفاق فی سبیل اللہ ، سود، تجارت،بنیادی انسان حقوق اورچندمتفرق احکام ومسائل پر مشتمل ہے۔ اور جلدپنجم مختلف عنوانات کے تحت آٹھ ابواب پر مشتمل ہے۔پہلا باب اقامت دین کی ضرورت واہمیت کےبارے میں ہے ،دوسرا باب ہجرت کے موضوع پر ہے۔تیسرے باب میں خلافت کےمسئلے پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔چوتھا،پانچواں اور چھٹا باب جہاد، قتال فی سبیل اللہ اور غلامی سے متعلق احکام ومباحث پر مشتمل ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 19 |
حدود و تعزیرات | 23 |
شرعی حدود ، مقصد اور شرائط نفاذ | 23 |
قصاص و دیت | 39 |
حد زنا | 57 |
حد قذف | 93 |
حدسرقہ | 105 |
حرمت شراب اور اس کی حد | 109 |
حد محاربہ | 119 |
حد ارتداد ( مرتد کی سزا ) | 121 |
اسلامی معیشت | 137 |
معاشیات اسلام | 137 |
اسلامی نظم معیشت کے بنیادی ارکان | 141 |
قرآن کی معاشی تعلیمات | 153 |
مسئلہ ملکیت زمین | 177 |
اسلام میں انفرادی ملکیت کی حد | 177 |
زمین کی شخصی ملکیت ( ازروئے حدیث ) | 183 |
مزارعت کا مسئلہ | 197 |
اسلام اور قانون وراثت | 228 |
تقسیم میراث کا قانون | 228 |
تقسیم میراث کے قانونی احکام | 241 |
وصیت | 249 |
انفاق فی سبیل اللہ | 273 |
انفاق فی سبیل اللہ کے احکام | 273 |
خدا کی راہ میں خرچ کے طریقے | 281 |
نیکی کے وہ کام جہاں مال و دولت خرچ کرنا چاہیے | 286 |
ایمان کے ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی ذریعہ نجات | 301 |
سود | 309 |
سود کی مذمت | 309 |
سود کے متعلقات | 322 |
سوال و جواب | 329 |
تجارت | 339 |
تجارت | 339 |
بنیادی حقوق | 365 |
انسانیت کو اسلام کے عطا کردہ بنیادی حقوق | 365 |
اسلامی معاشرے کی تنظیم نو | 380 |
حقوق یتامیٰ | 401 |
متفرق احکام و مسائل | 409 |
اہل بیت رسول ﷺ | 409 |
علم کی اہمیت اور متفرق مباحث | 417 |
فنون لطیفہ مصوری مجسمہ سازی شاعری وغیرہ | 447 |
اسلام طب اور جدیدسائنس | 465 |
آیات محکمات و متشابہات | 477 |
عالم برزخ | 483 |
کفارو منافقین | 487 |