تفہیم احکام القرآن جلد اول

تفہیم احکام القرآن جلد اول

 

مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

 

صفحات: 486

 

قرآن مجید بے شمار علوم وفنون کا خزینہ ہے۔اس کے متعدد مضامین میں سے ایک اہم ترین مضمون اس کے احکام ہیں۔جو پورے قرآن مجید میں جابجا موجود ہیں ۔احکام القرآن پر مبنی آیات کی تعداد پانچ سو یا اس کے لگ بھگ ہے۔مفسرین کرام نے جہاں پورے قرآن کی تفاسیر لکھی ہیں ،وہیں بعض مفسرین نے احکام پر مبنی آیات کو جمع  کر کے الگ سے احکام القرآن  پر مشتمل تفسیری مجموعے مرتب کئے ہیں۔ان میں امام شافعی، امام قرطبی،امام جصاص   رحمہم اللہ کی احکام القرآن  کے نام سے تفاسیر بڑی شہرت  کی حامل  ہیں ۔امام   جصاص کی تین جلدوں پر مشتمل  کتاب ’’احکام   القرآن‘‘ کا اسلامی یونیورسٹی ،اسلام آباد  کے شعبہ شریعہ  اکیڈمی کی طرف سے چھ مجلدات میں ترجمہ بھی شائع ہوچکا ہے جوکہ کتاب وسنت سائٹ پر  موجود ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تفہیم احکام القرآن ‘‘سید ابوالاعلی مودودیؒ   کی معروف کتاب ’’ تفہیم القرآن  اور ان کی دوسری تحریروں،تقریروں،انٹرویوز ، مکتوبات  وغیرہ سے   اخذ شد ہ ہے ۔ مولانا عبدالوکیل علوی  مرحوم  نے  ان کو بڑی عرق ریزی سے احکام القرآن کو موضوعات کے تحت جمع  کر مرتب کردیا ہےیہ کتاب پانچ جلدوں پر مشتمل ہے۔ جلداول  مبادیات( علوم القرآن، ایمانیات،اخلاقیات۔)،جلد دوم عبادات(نماز ، روزہ،زکاۃ،حج۔)،جلدسوم معاشرت،جلد چہارم  حدوو وتعزیرات،معاشیات،مسئلہ ملکیت زمین،قانونِ وراثت،انفاق فی سبیل اللہ ، سود، تجارت،بنیادی انسان حقوق اورچندمتفرق احکام ومسائل پر مشتمل ہے۔ اور جلدپنجم   مختلف عنوانات کے تحت آٹھ ابواب  پر مشتمل ہے۔پہلا باب اقامت دین  کی ضرورت واہمیت کےبارے میں  ہے ،دوسرا باب ہجرت کے موضوع پر ہے۔تیسرے باب میں خلافت کےمسئلے پر سیر حاصل بحث کی  گئی ہے۔چوتھا،پانچواں اور چھٹا باب جہاد، قتال فی سبیل اللہ اور غلامی سے متعلق احکام ومباحث پر مشتمل ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 15
عرض مرتب 18
باب اول علوم القرآن 21
فصل اول وحی 23
فصل دوم تعارف قرآن 32
فصل سوم فہم قرآن 40
فصل چہارم آیات کی اقسام 49
فصل پنجم ناسخ و منسوخ 52
فصل ششم اعجاز قرآن 61
فصل ہفتم معجزات قرآنی 66
انبیائے سابقہ کے معجزات پر ایک نظر 73
احیائے موتی کا معجزہ 74
حضرت ایوب علیہ السلام کے لیے چشمہ شفا 75
معجزات حضرت ابراہیم علیہ السلام 75
معجزات حضرت موسیٰ علیہ السلام 76
معجزات حضرت سلیمان علیہ السلام 80
دوسرے انبیاء کے معجزات 81
معجزات عیسیٰ علیہ السلام 82
حضور ﷺ اور معجزات 86
فصل ہشتم اقسام القرآن 97
فصل نہم امثال القرآن 117
تمثیلات کا مقصد 117
فصل دہم قرآن مجید میں قراءتوں کا اختلاف 121
فصل یازدہم آداب قرآن 128
فصل دواز دہم سجود القرآن 134
فصل سیزدہم تدوین قرآن 142
باب دوم دعوت بالقرآن 157
فصل اول دعوت کی اہمیت و ضرورت 159
فصل دوم داعی کی ذمہ داریاں 164
فصل سوم دعوت کی حکمت اور طریق کار 173
فصل چہارم راہ دعوت کی مشکلات پر صبر 187
باب سوم قرآن کے دو بنیادی احکام 199
فصل اول اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کا حکم 201
فصل دوم حجیت سنت 212
باب چہارم ایمانیات 223
فصل اول تعارف 225
فصل دوم ایمان باللہ 229
توحید پر استقامت و ثابت قدمی 246
فصل سوم ایمان بالملائکہ 247
فصل چہارم ایمان بالکتب 252
فصل پنجم ایمان بالرسل 259
مزید وضاحت 271
فصل ششم ایمان بالیوم الآخر 279
فصل ہفتم ایمان بالقدر 286
فصل ہشتم ایمانیات سے متعلق چند متفرق مباحث 311
نذر کے احکام 339
مسئلہ شفاعت 347
باب پنجم اسلامی اخلاقیات 377
فصل اول اسلام کا اخلاقی نظام 379
فصل دوم اخلاقی خوبیاں 425
توکل 430
صبر اور رحم 432
ضبط نفس 437
شکر 438
سچائی 440
امانت اور پاس عہد 442
ایفائے عہد 443
توبہ 446
فصل سوم اخلاقی عیوب 453
معاشرتی تعلقات کو خراب کرنے والی برائیاں 453
غیبت کی حقیقت اور اس کے احکام 462
حرص و بخل 470
نعمت کے اظہار کی ترغیب 474
رشوت 474
کتابیات 481

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
16.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like