طبقات ابن سعد – جلد3

طبقات ابن سعد – جلد3

 

مصنف : محمد بن سعد

 

صفحات: 662

 

حفاظتِ حدیث کے نقطہ نگاہ سے جب رویانِ حدیث کی جانچ پڑتال شروع ہوئی توان کے عہد اور ان کی معاصرت کی تلاش شروع ہوئی۔ اس طرح علم طبقات الرجال وجود میں آیا۔ تذکرہ رجال کی قدیم ترین کتابوں میں سے ایک مہتم بالشان کتاب ’طبقات الکبیر‘ کا اردو قالب اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ نہ صرف یہ کہ یہ کتاب ایک بہت ہی وسیع تذکرہ ہے بلکہ ایسے جزئی واقعات پر بھی اس کا احاطہ ہے جن کے ذکر سے دوسری کتب خالی ہیں۔ ’طبقات ابن سعد‘ کی ترتیب طبقات پر ہے۔ مصنف سب سے پہلے محمد رسول اللہﷺ کی سیرت طیبہ بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہیں۔ ایک ایک چیز کے لیے متعدد روایتیں پیش کرتے ہیں۔ عہد رسالت کے بعد وہ ایک ایک مقام کی تعیین کے ساتھ وہاں کے رہنے والے صحابہ کرام اور تابعین کے حالات طبقہ بہ طبقہ بیان کرتے ہیں۔ ابن سعد سب سے پہلے بدری صحابی کا ذکرکرتے ہیں اس کے بعد سابقون الاولون کا پھر مدینہ منورہ کے دیگر صحابہ کا اس کے بعد مدینہ منورہ کے تابعین کا۔ اس کے بعد اسی ترتیب کے بموجب بصریین، کوفیین اور دیگر مقامات میں رہنے والے صحابہ و تابعین کا طبقات پر مرتب تذکرہ اس کتاب میں ملتا ہے۔ آخری حصہ خواتین کے تذکرے پر مشتمل ہے۔ اس طریقے کی وجہ سے کتاب کے مسلسل پڑھنے والوں کے سامنے ایک ایک زمانہ پور ی تفصیلات کے ساتھ آ جاتا ہے جو دوسرے طریقہ ترتیب سے نہیں آ سکتا۔
 

عناوین صفحہ نمبر
طبقہ اول۔تابعین اہل مدینہ 29
طبقہ ثانیہ۔تابعین اہل مدینہ 157
طبقہ ثانیہ۔تابعین 177
انصار کا یمنی طبقہ 207
طبقہ ہذا کے موالی 220
تابعین اہل مدینہ کا طبقہ ثانیہ 237
طبقہ سادسہ 307
طبقہ سابعہ 316
طبقہ ثانیہ 339
طبقہ ثالثہ 345
طبقہ رابعہ 352
طبقہ خامسہ 354
حصہ ہشتم
نگاہ اولین 27
تابعین رحمۃ اللہ علیہم کا پہلا طبقہ 67
تابعین رحمۃ اللہ علیہم کادوسرا طبقہ 161
تابعین رحمۃ اللہ علیہم کا تیسرا طبقہ 199
تابعین رحمۃ اللہ علیہم کا چوتھا طبقہ 216
تابعین رحمۃ اللہ علیہم کا پانچواں طبقہ 228
تابعین رحمۃ اللہ علیہم کا چھٹاطبقہ 236
تابعین رحمۃ اللہ علیہم کا ساتواں طبقہ 246
تابعین رحمۃ اللہ علیہم کا آٹھواں طبقہ 256

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
43 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like