طبقات ابن سعد – جلد2

طبقات ابن سعد – جلد2

 

مصنف : محمد بن سعد

 

صفحات: 685

 

حفاظتِ حدیث کے نقطہ نگاہ سے جب رویانِ حدیث کی جانچ پڑتال شروع ہوئی توان کے عہد اور ان کی معاصرت کی تلاش شروع ہوئی۔ اس طرح علم طبقات الرجال وجود میں آیا۔ تذکرہ رجال کی قدیم ترین کتابوں میں سے ایک مہتم بالشان کتاب ’طبقات الکبیر‘ کا اردو قالب اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ نہ صرف یہ کہ یہ کتاب ایک بہت ہی وسیع تذکرہ ہے بلکہ ایسے جزئی واقعات پر بھی اس کا احاطہ ہے جن کے ذکر سے دوسری کتب خالی ہیں۔ ’طبقات ابن سعد‘ کی ترتیب طبقات پر ہے۔ مصنف سب سے پہلے محمد رسول اللہﷺ کی سیرت طیبہ بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہیں۔ ایک ایک چیز کے لیے متعدد روایتیں پیش کرتے ہیں۔ عہد رسالت کے بعد وہ ایک ایک مقام کی تعیین کے ساتھ وہاں کے رہنے والے صحابہ کرام اور تابعین کے حالات طبقہ بہ طبقہ بیان کرتے ہیں۔ ابن سعد سب سے پہلے بدری صحابی کا ذکرکرتے ہیں اس کے بعد سابقون الاولون کا پھر مدینہ منورہ کے دیگر صحابہ کا اس کے بعد مدینہ منورہ کے تابعین کا۔ اس کے بعد اسی ترتیب کے بموجب بصریین، کوفیین اور دیگر مقامات میں رہنے والے صحابہ و تابعین کا طبقات پر مرتب تذکرہ اس کتاب میں ملتا ہے۔ آخری حصہ خواتین کے تذکرے پر مشتمل ہے۔ اس طریقے کی وجہ سے کتاب کے مسلسل پڑھنے والوں کے سامنے ایک ایک زمانہ پور ی تفصیلات کے ساتھ آ جاتا ہے جو دوسرے طریقہ ترتیب سے نہیں آ سکتا۔
 

عناوین صفحہ نمبر
بنی تیم بن مرہ بن کعب 15
بنی عدی بن کعب بن لوءی 47
عبد شمس بن مناف بن قصی کی اولاد 131
داماد رسول اللہ ﷺ خلفیہ چہارم حضرت علی ؓ 150
تذکرہ طبقہ اولیٰ 166
حلفائے بنی عبدالشمس 186
قبائل عرب میں خلفائے بنی زہرہ ابن کلاب 225
خلفائے بنی محزوم 256
حصہ چہارم
طبقہ انصار اولیٰ 17
حلفائے بنی دینار بن النجار 78
حرام بن کعب کے موالی 107
بنی سواد بن غنم کے موالی 113
مہاجرین وانصار کا طبقہ ثانیہ 142
نبی تیم بن مروہ 227
حلفائے بنی سعد 269
بقیہ عرب 280
بنی حارثہ بن الحارث بن الخزرج بن عمرو 378
نبی السلم بن امری القیس بن مالک بن الاوس 390

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
25.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like