طبقات ابن سعد – جلد1

طبقات ابن سعد – جلد1

 

مصنف : محمد بن سعد

 

صفحات: 706

 

حفاظتِ حدیث کے نقطہ نگاہ سے جب رویانِ حدیث کی جانچ پڑتال شروع ہوئی توان کے عہد اور ان کی معاصرت کی تلاش شروع ہوئی۔ اس طرح علم طبقات الرجال وجود میں آیا۔ تذکرہ رجال کی قدیم ترین کتابوں میں سے ایک مہتم بالشان کتاب ’طبقات الکبیر‘ کا اردو قالب اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ نہ صرف یہ کہ یہ کتاب ایک بہت ہی وسیع تذکرہ ہے بلکہ ایسے جزئی واقعات پر بھی اس کا احاطہ ہے جن کے ذکر سے دوسری کتب خالی ہیں۔ ’طبقات ابن سعد‘ کی ترتیب طبقات پر ہے۔ مصنف سب سے پہلے محمد رسول اللہﷺ کی سیرت طیبہ بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہیں۔ ایک ایک چیز کے لیے متعدد روایتیں پیش کرتے ہیں۔ عہد رسالت کے بعد وہ ایک ایک مقام کی تعیین کے ساتھ وہاں کے رہنے والے صحابہ کرام اور تابعین کے حالات طبقہ بہ طبقہ بیان کرتے ہیں۔ ابن سعد سب سے پہلے بدری صحابی کا ذکرکرتے ہیں اس کے بعد سابقون الاولون کا پھر مدینہ منورہ کے دیگر صحابہ کا اس کے بعد مدینہ منورہ کے تابعین کا۔ اس کے بعد اسی ترتیب کے بموجب بصریین، کوفیین اور دیگر مقامات میں رہنے والے صحابہ و تابعین کا طبقات پر مرتب تذکرہ اس کتاب میں ملتا ہے۔ آخری حصہ خواتین کے تذکرے پر مشتمل ہے۔ اس طریقے کی وجہ سے کتاب کے مسلسل پڑھنے والوں کے سامنے ایک ایک زمانہ پور ی تفصیلات کے ساتھ آ جاتا ہے جو دوسرے طریقہ ترتیب سے نہیں آ سکتا۔
 

عناوین صفحہ نمبر
سیرت النبی ﷺ پر عظیم الشان کتاب کا تعارف 3
خیرالانسباب نسب رسالت مآب ﷺ 30
حالات زندگی 42
حضرت آدم ؑ اور رسول اللہ ﷺ کے درمیان کا زمانہ 62
رسول اللہ ﷺ کی ولادت 121
بیت اللہ کی تعمیر نو 162
رسول اللہ ﷺ کی نبوت 165
معجزات 190
آغاز ہجرت 234
رسول اللہ ﷺ کے غزوات وسرایا 245
حصہ دوم
اخبار النبی ﷺ 11
وفود عرب 48
خصائل نبوی کا دل آویز نظارہ 103
آثار وفات 179
رسول اللہ ﷺ کے ایام علالت 188
صحابہ ؓ کی اتباء اور پیروی کا حکم 273

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
27.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like