تبدیلی حالات سے شرعی احکام کی تبدیلی کے تصورات ۔مقالہ ایم فل
تبدیلی حالات سے شرعی احکام کی تبدیلی کے تصورات ۔مقالہ ایم فل
مصنف : حافظ طاہر اسلام عسکری
صفحات: 358
فی زمانہ نفاذ شریعت کی کوششوں کے ذیل میں یہ سوال سنجیدگی سے سامنے آ رہا ہے کہ جن مسائل سے متعلق قرآن و حدیث میں واضح نصوص موجود ہیں لیکن موجودہ حالات میں ان پر عمل میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں تو کیا ان کو بعینہ تسلیم کر لیا جائے یا حالات کے مطابق ان میں ترمیم و اضافہ ممکن ہے؟ اس وقت آپ کے سامنے حافظ طاہر اسلام عسکری صاحب کامل محنت اور جانفشانی کے ساتھ لکھا جانے والا ایم۔فل کا مقالہ ہے۔ جو کہ بنیادی طور پر اسی سوال کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیاہے۔ اس سلسلہ میں انھوں نے تعلیم یافتہ مسلمانوں کے تین طبقات کا تذکرہ کیاہے۔ پہلا طبقہ وہ ہے جو قرآن و حدیث کے منصوص احکام کو غیر متبدل مانتے ہیں۔ دوسری طبقہ جدت پسندوں کا ہے جن کے مطابق سیاست، معیشت اور معاشرت سے متعلقہ اسلامی حدود وضوابط کو عصری تقاضوں کے پیش نظر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں تیسرا طبقہ ان علما کا ہے جو عقائد و عبادات میں تو کسی تبدیلی کے قائل نہیں ہیں لیکن حالات کے تحت معاملات سے متعلقہ احکام میں تبدیلی کی حمایت کرتے ہیں۔ محترم حافظ صاحب نے اس قسم کے تمام خیالات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اجتہاد کا درست تصور اور اس کا دائرہ کار واضح کیا ہے۔ علاوہ ازیں نصوص شریعت کی تبدیلی کے حق میں جو دلائل پیش کیے جاتے ہیں اسلامی اصول تحقیق کی روشنی میں ان کاتحقیقی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ حافظ صاحب نے تبدیلی حالات سے متعلق عرب علما کے نقطہ نظر کا بھی تفصیلی تجزیہ کیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
دیباچہ | 6 | |
باب اول۔احکام شرعیہ ،مفہوم ،ماخذ ،خصوصیات،مقاصد | 35 | |
فصل اول۔حکم شرعی،معنی ومفہوم | 35 | |
فصل دوم۔احکام شرعیہ کے ماخذ ومصادر | 49 | |
فصل سوئم۔خصائص احکام شریعت | 72 | |
فصل چہارم۔شرعی احکام کے اہداف ومقاصد | 86 | |
باب دوم۔اجتہاد،معنی،مفہوم،شرائط ،دائرہ کار | 97 | |
فصل اول۔اجتہاد معنی ومفہوم | 100 | |
فصل دوم۔مجتہد کے اوصاف وشرائط | 112 | |
فصل سوئم۔اجتہاد کا دائرہ کار | 129 | |
فصل چہارم۔اجتہاد اور شریعت میں فرق وامتیازات | 137 | |
باب سوم۔تبدیلی حالات سے تبدیلی احکام کے ماثور دلائل اور ان کا تجزیاتی مطالعہ | 143 | |
فصل اول۔تبدیلی احکام پر قرآن وسنت سے استدلال اور اس کا تجزیہ | 160 | |
فصل دوم۔تبدیلی احکام پر آثار صحابہ سے استدلال اور اس کا تجزیہ | 198 | |
فصل سوئم۔تبدیلی احکام پر اولیات عمر سے استدلال اور اس کا تجزیہ | 216 | |
باب چہارم۔تبدیلی احکام کے فقہی واجتہادی دلائل اور ان کا تجزیاتی مطالعہ | 252 | |
فصلى اول۔قاعدہ فقہیہ ،تتغیر الاحکام بتغیرالزمان سے تبدیلی احکام پر استدلال اور اس کا جائزہ | 256 | |
فصل دوم۔تبدیلی احکام پر مصلحت سے استدلال اور اس کا تجزیہ | 281 | |
باب پنجم۔احکام کی عدم تبدیلی اور تغیر فتوی کا تصور اور اس کا تجزیاتی مطالعہ | 312 | |
فصل اول۔عدم تبدیلی احکام پر قرآن وسنت سے استدلال اور اس کا تجزیہ | 319 | |
فصل دوم۔احکام کی عدم تبدیلی پر آثار صحابہ ؓ سے استدلال اور اس کا تجزیہ | 336 | |
فصل سوم۔احکام کی عدم تبدیلی پر علماء کی آراء سے استدلال اور اس کا تجزیہ | 340 | |
خاتمہ | 348 | |
فہارس | 350 | |
مصادر ومراجع | 358 |