تعارف جماعت مجاہدین

تعارف جماعت مجاہدین

 

مصنف : پروفیسر چوہدری عبد الحفیظ

 

صفحات: 130

 

برصغیرمیں احیائےاسلام کےسلسلےمیں جوکوششیں ہوئی ہیں  ان میں جماعت مجاہدین کاایک نمایاں مقام ہے۔بلکہ اس حوالےسے اگریہ کہہ دیاجائےتوبےجا نہ ہوگاکہ یہ سب سے پہلی جماعت ہےجس نےباقاعدہ ایک نظم کےتحت برصغیرمیں غلبہءاسلام کی جدوجہدکی  اس جماعت کے فکری بانی شاہ ولی اللہ ہیں اور عسکری طورپر اسے ایک نظم کےتحت لانے والے سید احمد شہید ہیں ۔ تقریبا ایک سوسال تک یہ جماعت مسلسل کسی نہ کسی طریقے سے  جدوجہدآزادی میں شریک رہی۔برصغیرکےلوگوں کےاندرجذبہءآزادی  کی روح بہت حدتک اسی جماعت کےرہین منت ہے۔پھربعدمیں یہ جماعت تاریخ کا ایک حصہ بن کر رہہ گئی ۔اس کی تاریخ کواحاطہءصفحات میں لانےکےلیے سب سے زیادہ کاوشیں مولاناغلام رسول مہر نےکیں۔اس کےعلاوہ بھی بہت سے مصنفین نے اس باب میں دلچسپی لی ۔زیرنظرکتاب بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔جس میں مصنف نےکچھ نادرمخطوطات کو احاطہءتحریر میں لانےکی کوشش کی ہے۔اس کےعلاوہ مصنف کاکہنا ہےکہ مولانافضل الہی جواس جماعت کےآخری امیرتھے ان کے اہل وعیال کے پاس  اس حوالےسے بہت سا موادپڑھاہواہےبس وہ کسی صاحب قلم کی توجہ کامحتاج ہے۔اسےایک منظم اندازمیں مرتب کرکےمنظرعام پرلایاجائے۔تاکہ اس کےبارےمیں زیادہ سے زیادہ معلومات  میں اضافہ ہو اور مولانا غلام رسول مہر کی یہ بہت خواہش رہی کہ مولانافضل الہی کےپاس چندلمحات گزارنےکاموقع ہاتھ آجائے تاکہ وہ اس کام کو بحسن خوبی سرانجام دے سکیں۔زیرنظرکتاب اسی آرزوکوپایہءتکمیل میں پہنچانےکی ایک کڑی ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 1
تعارف جماعت مجاہدین 9
پس منظر 9
سیاسی حالت 15
مذہبی حالت 19
اخلاقی حالت 24
علمی حالت 25
مقصد 27
رضائے الہٰی 29
اعلائے کلمۃ اللہ 31
زبانی دعوت وتبلیغ جہاد کے بغیر ممکن نہیں 32
غلط فہمی کا ازالہ 32
آغاز سفر 36
سید احمد شہید 36
سفر ہجرت 39
آغاز جہاد 40
منزول مقصود 42
شاہ اسماعیل شہید 44
جماعت مجاہدین کا پہلا دور 50
شیخ ولی محمد پھلتی 51
مرکز ستھانہ 52
سید عبدالرحیم 55
خاندان صادق پور 56
تیسرا دور 56
مولانا عنایت علی 60
تحریک آزادی 1857ء 64
مولانا نوراللہ 65
ملکا 66
چوتھا دور 67
مولانا عبداللہ 67
مجادین کا مثالی کردار 70
حاصل مطالعہ 71
راہ حق کے شہیدو 72
گنج شہیداں 73
دعوت وارشاد 75
انسانوں کے بھیس میں فرشتے 81
کوہ سیاہ کی مہمیں 82
نیا مرکز 83
مجاہدیا اہلحدیث یا وہابی 84
کانگرس کی بنیاد 85
فتنہ قادیانیت 85
مرزا غلام احمد قادیانی 86
مولانا عبدالکریم اور مرکز اسمست 90
مولانا نعمت اللہ 91
مرکز چمرکنڈ 92
مولانا فضل الٰہی 99
گوہر شاہوار 102
انقلاب افغانستان 108
مولانا صوفی محمد عبداللہ 114
مولانا محمد سلیمان 118
حضرت غازی عبدالکریم 121
مآخذ 128

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like