سنت و بدعت کی پہچان

سنت و بدعت کی پہچان

 

مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی

 

صفحات: 147

 

اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا  میں انسان کےلیےبےشمار اور بیش بہا نعمتیں پیداکی گئی ہیں۔پس انسان کے لیےلازم ہےکہ وہ ان سے نہ صرف بھرپور فائدہ اٹھائے بلکہ اس پر اللہ رب العزت کا شکریہ بھی اداکرے۔اب اگر یہ مسئلہ پیدا ہو کہ سب سے عظیم ترین اور اعلیٰ ترین نعمت کونسی ہےتو اس کا قطعی اور دو ٹوک جواب یہ ہےکہ صراط مستقیم ہی ایک ایسی منفرد نعمت ہےجس کا درجہ دیگر سب اشیاء سے بلند تر ہے۔ہر انسان یہ خواہش رکھتا ہےکہ دنیا میں اس کو عزت کی نگاہ سےدیکھا جائے اور آخرت میں بھی جنت اس کا مقدر بنے۔دنیا وآخرت میں کامیابی کا حصول صرف تعلیمات اسلام میں ہےیہ واحد دین ہےجو انسان کی ہر ضرورت کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ اللہ رب العزت نے انسان کی کامیابی کا راز اتباع رسول اللہ ﷺ میں مضمر کیا ہے۔ موجودہ دور میں سنت کے مقابلے میں بدعت اس قدر اشاعت ہو رہی ہے کہ عام آدمی دین حنیف کے متعلق متزلزل اور شکوک و شبہات کا شکار ہو کر رہ جاتا ہے۔ ایک عام آدمی کے لیے سنت کو پہچاننا انتہائی مشکل بنا دیا گیا ہے جبکہ خوشی ہو یا غمی اسلام نے ہر موڑ پر بنی آدم کی راہنمائی فرمائی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ سنت و بدعت کی پہچان ‘‘ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی کی بے مثال تصنیف ہے جس کا اردو ترجمہ زبیر احمد سلفی نے انتہائی عمدہ انداز میں کیا ہے۔ موصوف نے کتاب ہذا میں سنت کا مفہوم ومقام ، باطل فرقے ، خانقاہی، متصوفانہ نظریات اور مروّجہ بدعات کا قرآن و سنت کی روشنی میں تقابلی جائزہ لیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف اور مترجم کے لیے اس کتاب کو صدقہ جاریہ بنائے ۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 11
مقدمہ 15
بحث نمبر 1:سنت کی روشنی 19
پہلی فصل:سنت کامفہوم 19
عقیدہ کامفہوم 19
سنت کامفہوم 20
جماعت کامفہوم 21
دوسری فصل:اہل سنت کےنام اورصفات 22
اہل سنت والجماعت 22
الفرقۃ الناجیہ 23
الطائفہ المنصورہ 23
کتاب وسنت کی مضبوطی سےپکڑنےوالے 24
صالح اسوہ 24
اہل سنت لوگوں میں سب سے بہتر ہیں 25
اہل سنت وہ لو گ ہیں جن کو حدیث میں غرباء کہاگیاہے 26
اہل سنت علم کےحامل ہیں 27
اہل سنت وہیں جن کی جدائی سےلوگ رنجیدہ ہوجائیں 27
تیسری فصل :سنت مطلق نعمت ہے 29
مطلق نعمت 29
مقید نعمت 31
چوتھی فصل: سنت کامقام 32
پانچویں فصل: اہل سنت اوراہل بدعت کامقام 34
اہل سنت کامقام 34
اہل سنت کاعلامتیں 35
اہل بدعت کامقام 36
بحث نمبر 2:بدعت کی تاریکیاں 37
پہلی فصل: بدعت کامفہوم 37
دوسری فصل: عمل کےقبول ہونےکی شرطیں 41
تیسری فصل: دین میں بدعت کی مذمت 44
بدعت کی مذمت قرآن سے 44
بدعت کی مذمت میں بہت سی حدیثیں ہیں 47
بدعت کی  مذمت میں صحابہ کرام ؓ کےاقوال 52
بدعت کی مذت میں تابعین اوراتباع تابعن کےاقوال 53
بدعت کئی وجہوں سے قابل مذمت ہے 55
چوتھی فصل : بدعت کےاسباب 56
جہالت 56
خواہشات کی پیروی 57
متشابہ آیات کےپیچھے پڑھنا 59
صرف عقل پر اعتماد کرنا 60
باپ دادا کی تقلید اورمذہبی تعصب 61
برے لوگون کےساتھ رہنا 63
علماء کاسکوت اورعلم کو چھپانا 65
کفارکی مشابہت اختیار کرنااوران کی تقلید کرنا 68
ضعیف اورموضوع احادیث پر اعتماد کرنا 70
دین میں غلو 71
پانچویں فصل: بدعت کےاقسام 73
بدعت حقیقی 73
بدعت اضافی 74
بدعت کی دوسری قسم عمل اورتبرک عمل ہے 75
عمل کی بدعت 75
ترک عمل کی بدعت 75
بدعت  کی تیسری قسم قولی اعتقادی اورعملی بدعت ہے 78
قولی اعتقادی بدعت 78
عملی بدعت 78
چھٹی  فصل: دین میں بدعت کاحکم 80
بدعت کی نوعیتیں 81
گناہوں کےاعتبار سےبدعت کی تین قسمیں ہیں 82
ساتویں فصل ،قبروں کےپاس بدعت کی قسمیں 84
میت سے اپنی حاجت طلب کرنا 84
میت کووسیلہ بناکراللہ سے سوال کرنا 85
یہ سمجھنا کہ قبروں کےپاس دعاقبول ہوتی ہے 86
آٹھویں فصل:،عصرحاضرمیں پھیلی ہوئی بدعتیں 88
عیدمیلاد النبیﷺ 88
ماہ رجب کےبہلے جمعہ کی رات میں نماز پڑھنا 97
یہ نمازتین وجوہات سےشریعت کےمخالف ہے 100
پہلی وجہ 100
دوسری وجہ 100
تیسری وجہ 102
شب اسراءمعراج منانےکی بدعت 103
پندرہویں شعبان کی رات میں شب بیداری 106
تبرک 112
مبارک امور کی بہت سےقسمیں ہیں 113
مشروع تبرک کابیان 116
اللہ کےذکر اورتلاوت  قرآن سے تبرک 116
نبی کریم ﷺ کی ذات سےآپکی زندگی میں تبرک 116
آب زمزم پی کر تبررک حاصل کرنا 119
بارش کےپانی سےتبرک حاصل کرنا 120
ممنوع تبرک کابیان 120
ممنوع تبرک کےاسباب 125
ممنوع تبرک کےاثرات 125
ممنوع تبرک سے مقابلہ کرنےکےوسائل 125
مختلف قسم کی بدعات 126
نویں فصل: بدعتی کی توبہ 129
دسوین فصل: بدعت کےاثرات ونقصانات 132
بدعت کفرکاقاصد ہے 132
جھوٹی باتین گڑھ کراللہ کیطرف منسوب کرنا 133
بدعتی سنت اورہل سنت سےبغض رکھتےہیں 133
بدعتی کاعمل مردود ہے 134
بدعتی کا برارانجام 134
بدعتی کی سمجھ الٹی ہوتی ہے 135
بدعتی کی گواہی اوراس کی روایت قابل قبول نہیں 135
بدعتی سب سے زیادہ فتنے میں پڑتےہیں 136
بدعتی شریعت میں غلطی نکالتاہے 137
بدعتی کےلیے حق باطل کےساتھ مشتبہ ہوجاتاہے 137
بدعتی اپناگناہ اوراپنے متبعین کاگناہ اپنے اورپر اٹھائیگا 138
بدعتی کےاورپر لعنت ہوتی ہے 139
بدعتی کوقیامت کےدحوض نبی ﷺکاپانی 139
بدعتی اللہ کےذکر سےاعراض کرتاہے 141
بدعتی حق کوچھپاناہے 142
بدعتی کاعمل اسلام سےلوگوں کو نفرت دلاتاہے 142
بدعتی امت کےاندر تفرقہ ڈالتاہے 143
جوبدعتی اپنی بدعت کوکھلم کھلا کرتا اہواسکی غیبت کرناجائز ہے 142
بدعتی اپنی خواہشات کی اتباع کرتاہے 144
بدعتی شارع کی مشابہت اختیار کرتاہے 144

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like