سنن نسائی شریف مترجم (سرور گوہر) جلد۔2

سنن نسائی شریف مترجم (سرور گوہر) جلد۔2

 

مصنف : امام ابو عبد الرحمٰن احمد بن شعیب النسائی

 

صفحات: 654

 

احکام الٰہی کےمتن کانام قرآن کریم ہے اور اس متن کی شرح و تفصیل کانام حدیث رسول ہے اور رسول اللہ ﷺ کی عملی زندگی اس متن کی عملی تفسیر ہے رسول ﷺ کی زندگی کے بعد صحابہ کرام   نے احادیث نبویہ کو آگے پہنچا کر اور پھر ان کے   بعد ائمہ محدثین نے احادیث کومدون او ر علماء امت نے کتب احادیث کے تراجم وشروح کے ذریعے حدیث رسول کی عظیم خدمت کی ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں علمائے اہل حدیث کی تدریسی وتصنیفی خدمات بھی قابل قد رہیں پچھلے عہد میں نواب صدیق حسن خاں کے قلم اور مولانا سید نذیر حسین محدث دہلوی کی تدریس سے بڑا فیض پہنچا پھر ان کے شاگردوں اور کبار علماء نے عون المعبود، تحفۃ الاحوذی، التعلیقات السلفیہ، انجاز الحاجۃ جیسی عظیم شروح لکھیں اور مولانا وحید الزمان نے کتب حدیث کا اردو زبان میں ترجمہ کر کے برصغیر میں حدیث کو عام کرنے کا عظیم کام سرانجام دیا۔تقریبا ایک صدی سے یہ تراجم متداول ہیں لیکن اب ان کی زبان کافی پرانی ہوگئ ہے اس لیے ایک عرصے سے یہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کا اردو زبان کے جدید اسلوب میں نئے سرے سے یہ ترجمے کرکے شائع کیے جائیں۔ شیخ البانی  اور ان کے تلامذہ کی کوششوں سے تحقیق حدیث کاجو ذوق پورے عالم اسلام میں عام ہوا اس کے پیش نظر بجار طور پر لوگوں کے اندر یہ تڑپ پیدا ہوئی کہ کاش سننِ اربعہ میں جو ضعیف رویات ہیں ان کی نشاندہی کر کے اور ان ضعیف روایات کی بنیادپر جو احکام و مسائل مسلمانوں میں پھیلے ہوئے ہیں ان کی تردید و ضاحت بھی کردی جائے۔ سننِ اربعہ کی عربی شروحات میں تحقیق وتخریج کا اہتمام تو موجود تھا لیکن اردو تراجم میں نہیں تھا تو جب ان کے نئے ترجمے کر کے شائع کیے گیے اور ان میں احادیث کی تخریج وتحقیق کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ جیسے دارالسلام سے مطبوعہ سنن ابن ماجہ، سنن نسائی، سنن ابو داؤد، میں احادیث کی مکمل تخریج وتحقیق پیش کی گئی ہے۔ اور اسی طرح بعض دوسرے اداروں نے بھی یہ کام کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’سنن نسائی شریف مترجم‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ یہ ترجمہ جنا ب پروفیسر ابو انس محمد سرور گوہر ﷾ نے کیا ہے اور اس میں شیخ خلیل بن مامون شیحا کے نسخہ کو سامنے رکھتے ہوئے احادیث کی تخریج کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ اور احادیث پر صحت وضعف کاحکم علامہ ناصر البانی ﷫ کے نسخہ کے مطابق لگایا گیا ہے۔ مکتبہ محمدیہ، لاہور نے اسے 3مجلدات میں شائع کر کے خدمت حدیث کی سعادت حاصل کی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کی تیاری میں شامل تمام احباب کی اس محنت کو قبول فرمائے۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
22۔کتاب الصیام

روزوں سے متعلق احادیث

وجوب روزہ 19
ماہ رمضان میں نفل وسخاوت 24
ماہ رمضان کی فضیلت 25
اس میں زہری پراختلاف کاذکر 25
اس میں معمرپراختلاف کاذکر 27
ماہ رمضان کورمضان کہنےکی رخصت 29
رؤیت ہلال میں ملکوں کااختلاف 29
ماہ رمضان کے چاند پرایک آدمی کی گواہی قبول کرنااوراس میں سماک کی روایت میں سفیان پراختلاف کاذکر 30
مطلع ابرآلود ہوتوشعبان کےتیس دن پورے کرنا اورابوہریرہ ﷜ سے نقل کرنے والوں کے اختلاف کابیان 32
ابوہریرہ ﷜ سے نقل کرنے والوں کے اختلاف کابیان 32
اس حدیث میں زہری پراختلاف کاذکر 31
اس حدیث میں عبیداللہ بن عمرپراختلاف کاذکر 33
سیدناابن عباس ﷜ کی روایت میں عمربن دینار پراختلاف کاذکر 34
ربعی کی حدیث میں منصور پراختلاف کاذکر 34
مہینہ کتنے دن کاہوتا ہے ‘سید عائشہ ؓ کی روایت میں زہری پراختلاف کاذکر 36
اس بارے میں سیدناابن عباس ﷜ کی خبرکاذکر 37
سعد بن مالک کی خبرمیں اسماعیل پراختلاف کاذکر 38
ابوسلمہ کی خبرمیں یحییٰ بن ابی کثیر پراختلاف کاذکر 39
سحری کھانےکی ترغیب 40
اس حدیث میں عبدالملک بن ابی سلیمان پراختلاف کابیان 41
سحری میں تاخیرکرنااوراس میں زرپراختلاف کابیان 42
سحری اورنماز فجرکےدرمیان کتناوقفہ ہو 43
اس حدیث میں قتادہ پرہشام اورسعیدکااختلاف 43
عائشہ ؓ کی روایت میں سلیمان بن مہران پرسحری تاخیرکرنے میں اختلاف کاذکراوران کے الفاظ کااختلاف 44
سحری کی فضیلت 46
سحری کی دعوت 46
سحری کوصبح کے کھانے کانام دینا 47
ہمارے اوراہل کتاب کے روزے میں فرق 47
ستواورکھجور سے سحری کرنا 47
اللہ تعالیٰ کےفرمان:وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْر کی تفسیر 48
فجر کس طرح ہوتی ہے 49
ماہ رمضان کے شروع ہونے سے پہلے روزے شروع کردینا 50
اس حدیث میں ابوسلمہ پریحییٰ بن ابین کثیراورمحمد بن عمروکے اختلاف کاذکر 50
اس بارے میں ابوسلمہ کی روایت کاذکر 51
اس حدیث میں محمد بن ابراہیم پراختلاف کاذکر 51
شک کےدن روزہ 54
شک کےدن کے روزے کےبارے میں آسانی 55
جوایمان اور ثواب کی نیت سے رمضان کاقیام کرتاہے اور اس کاروزہ رکھتاہے اس کاثواب اوراس بارے میں خبر میں زہری پراختلاف 56
اس حدیث میں یحییٰ بن ابی کثیراورنظر بن شیبان کااختلاف 60
روزے کی فضیلت اورعلی بن ابی طالب ﷜ کی روایت میں ابواسحاق پراختلاف 62
اس حدیث میں ابوصالح پراختلاف کاذکر 63
روزے کی فضیلت کے بارے میں ابوامامہ کی روایت میں محمد بن ابی یعقوب پراختلاف کابیان 66
اللہ عزوجل کی راہ میں ایک روزہ رکھنے کاثواب اوراس حدیث میں سہیل بن ابی صالح پراختلاف کاذکر 73
اس حدیث میں سفیان ثوری پراختلاف کابیان 75
سفرمیں روزہ رکھنے کی کراہیت 76
وہ علت جس وجہ سے ایسے کہاگنا(کہ سفر میں روزہ رکھنانیکی نہیں ) اوراس بارے میں جابربن عبداللہ کی حدیث میں محمد بن عبدالرحمن پراختلاف کابیان 77
علی بن المبارک پراختلاف کاذکر 78
اس (گذشتہ سند میں ذکر کردہ )آدمی کے نام کاذکر 78
مسافرکوروزہ معاف ہے ‘ اس میں عمروبن امیہ کی خبر میں اوزاعی پراختلاف کاذکر 80
اس حدیث میں معاویہ بن سلام اورعلی بن المبارک کےاختلاف کابیان 82
دوران سفرروزہ رکھنے کی نسبت روزہ نہ رکھنے کی فضیلت 85
آپﷺ کایہ فرمان: سفر میں روزہ رکھنے والے حضر میں روزہ نہ رکھنے والے کی طرح ہے 85
سفرمیں روزہ رکھنا‘اوراس میں ابن عباس ﷜ کی خبرکااختلاف 86
منصور پراختلاف کاذکر 87
اس بارے میں حمزہ بن عمروکی حدیث میں سلیمان بن یسارپراختلاف 88
حمزہ کی روایت میں عروہ پراختلاف کاذکر 90
اس حدیث میں ہشام بن عروہ پراختلاف 91
اس حدیث میں ابونظرہ المنذر بن مالک بن قطعہ پراختلاف کاذکر 92
مسافردوران سفرکچھ ایام روزہ رکھے اورکچھ ایام روزہ نہ رکھے 93
جو شخص ماہ رمضان میں روزہ رکھ کرسفرشروع کرے تووہ روزہ توڑسکتاہے 94
حاملہ اوردودھ پلانے والی کوروزہ نہ رکھنے کی رخصت 94
اللہ عزوجل کےفرمایا:( وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ)کی تفیسر 94
حائضہ کوروزہ نہ رکھنے کی رخصت 95
جب حیض والی عورت رمضان میں پاک ہوجائے یامسافر واپس آجائے توکیاوہ باقی دن کاروزہ رکھے گا 96
جب رات کوروزہ کی نیت نہ کی ہوتوکیا وہ اس دن نفلی روزہ رکھے گا 96
روزے کی نیت اوراس میں سیدہ عائشہ ؓ کی روایت میں طلحہ بن یحییٰ بن طلحہ پراختلاف 97
اس بارے میں حفصہ ؓ کی خبر نقل کرنے والوں کااختلاف 100
اللہ کے نبی داؤد ﷤ کاروزہ 103
نبی ﷺ کاروزہ میرے والدین آپ پرقربان ہوں اوراس بارے میں خبرنقل کرنے والوں کےاختلاف کاذکر 104
اس روایت میں عطاء پراختلاف کابیان 111
ہمیشہ روزہ رکھنے کی ممانعت اوراس کے بار ےمیں مطرف بن عبداللہ پراختلاف کاذکر 113
اس حدیث میں غیلان بن جریر پراختلاف کاذکر 114
بکثرت روزہ رکھنا 115
دو دن روزہ کھنا اورایک دن افطارکرنا‘ خبرنقل کرنے والوں کااختلاف 115
ایک دن کاروزہ رکھنااور دن روزہ نہ رکھنا اوراس بارے میں ،سیدناعبداللہ بن عمروکی خبر کےبارے میں نقل کرنے والوں کےالفاظ کااختلاف 116
روزوں کی کمی اورزیادتی کانقصان 120
ایک ماہ دس دن روزے رکھنا ‘اور اس بارے میں عبداللہ بن عمروکی خبرنقل کرنےوالوں کے الفا ظ کااختلاف 122
ہر ماہ پانچ دن کاروزہ رکھنا 124
ہرماہ چاردن کاروزہ رکھنا 125
مہنیے میں تین دن روزہ رکھنا 125
سیدناابو ہریرہ ﷜ کی ہر ماہ تین دن روزہ رکھنے والی حدیث میں ابوعثمان پراختلاف کاذکر 126
ہرماہ تین دن روزے کس طرح ‘ اوراس بارے میں خبر نقل کرنے والوں کے اختلاف کاذکر 128
ہرماہ تین دن روزہ رکھنے کے بارے روایت میں موسیٰ بن طلحہ پراختلاف کاذکر 130
مہینے میں دوایام کاروزہ 134
                                                            کتاب الزکوٰۃ                     23۔

زکوۃ سے متعلق احادیث

وجوب زکوٰۃ 135
زکوٰۃ ادانہ کرنے کی سنگینی 137
مانع زکوٰۃ 140
زکوٰۃ ادانہ کرنے والے کی سزا 140
اونٹوں کی زکوٰۃ ادانہ کرنے والا 141
کام کاج والے پانچ اونٹوں سے کم پرزکوٰۃ نہیں 144
گایوں کی زکوٰۃ 144
گائے کی زکوٰۃ ادانہ کرنے والا 146
بکریوں کی زکوٰۃ 147
بکریوں کی زکوٰۃ ادانہ کرنے والا 149
متفرق مال کویک جاکرنااوریک جاکو متفرق کرنا 149
صدقہ والے شخص کے لیے حکمران کادعا   کرنا 150
جب صدقہ وصول کرنے والازیادتی کرے 151
مال کامالک صدقہ وصول کرنے والے کے اختیار کے بغیرزکوٰۃ اداکرے 151
گھوڑوں کی زکوٰۃ 154
غلام کی زکوٰۃ 155
چاندی کی زکوٰۃ 155
زیورات کی زکوٰۃ 157
اپنے مال کی زکوٰۃ اداکرنے والا 158
کھجور کی زکوٰۃ 159
گندم کی زکوٰۃ 159159
غلے کی زکوٰۃ 160
وہ مقدار جس پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے 160
عشرکس پرواجب ہوتاہے اورنصف عشرکس پر 161
اندازہ لگانے والاکتناچھوڑدے 162
اللہ عزوجل کے فرمان (تم جوخرچ کرو اس میں سے ردی چیز کاقصد نہ کرو) 162
کان (معدن)کابیان 164
شہد کی زکوٰۃ 164
رمضان کی زکوٰۃ (فطرانے کی فرضیت 165
مملوک پررمضان کی زکوٰۃ (فطرانے کی فرضیت 165
کم سن پررمضان کی زکوٰۃ کی فرضیت 166
رمضان کی زکوٰۃ مسلمانوں پرفرض ہے ذمیوں پرنہیں 166
فطرانے کی مقدار 167
زکوٰۃ کی فرضیت کاحکم نازل ہونے سے پہلے فطرانے کی فرضیت 167
فطرانے کی مقدار 168
فطرانے میں کھجور اداکرنا 168
منقیٰ 169
آٹا 170
گندم 170
چھلکے کے بغیر حجازی جوَ 171
پنیر 171
صاع کی مقدار 171
فطرانے کی ادائیگی کامستحب وقت 172
بیرون شہر‘بیرون ملک زکوٰۃ بھیجنا 173
جب غیرشعوری طور پرکسی مال دار شخص کوزکوٰۃ دے دی جائے 173
چوری کے مال سے صدقہ (صدقہ ) 174
کم مایہ آدمی کی طاقت کے بقدر 175
اوپروالاہاتھ 177
دونوں ہاتھوں میں سے اوپروالاہاتھ کون ساہے ؟ 177
نیچے والاہاتھ 178
وہ صدقہ جس کے بعد بھی آدمی مال داررہے 178
اس (حدیث ) کی تفسیر 179
جب کوئی صدقہ کرے حالانکہ وہ اس کامحتاج ہو تو کیا وہ اسے لوٹا دیاجائے گا 179
غلام کاصدقہ کرنا(بلااجازت ) 180
عورت کا اپنے شوہر کے گھرسے صدقہ کرنا 181
عورت کااپنے شوہر کی اجازت کے بغیرعطیہ دینا 181
صدقے کی فضیلت 182
کون ساصدقہ افضل ہے 182
بخیل شخص کاصدقہ کرنا 184
گن گن کرصدقہ کرنا 185
قلیل مقدار میں صدقہ کرنا 186
صدقہ کرنے کی ترغیب 187
صدقہ کرنے میں سفارش کرنا 188
صدقے میں فخرکرنا 189
جب خزانچی اپنے مالک کی اجازت سے خرچ کرے اس کاثواب 190
مخفی طور صدقہ کرنے والا 190
صدقہ کے بعد احسان جتلانے والا 190
سائل کو(کھجوردے کر) لوٹانا 192
جس سے سوال کیا جائے اوروہ نہ دے 192
جواللہ عزوجل کے نام پرسوال کرے 192
جواللہ عزوجل کے واسطے سے سوال کرے 193
جوشخص اللہ عزوجل کےنام پرنہ دے 194
اللہ کے نام پردینے والے کاثواب 194
مسکین کسے کہتے ہیں 195
متکبرفقیر 196
بیواؤں کی دیکھ بھال کرنے والے کی فضیلت 197
تالیف قلب 197
ضامن شخص کےلیے صدقہ 198
یتمیم پرصدقہ 199
رشتہ داروں پرصدقہ 200
سوال کرنا 201
نیک لوگوں سےسوال کرنا 202
سوال کرنے (مانگنے )سے بچنا 203
اس شخص کی فضیلت جولوگوں سے کوئی چیزنہیں مانگنا 203
تونگری کی حد 204
چمٹ کرسوال کرنا 205
چمٹ کرسوال والاکون ہے؟ 205
جب کسی شخص کے پاس درہم نہ ہوں اوراس کے پاس اس کےبرابرکچھ ہو 206
طاقت ورکمائی کرنے والے کا سوال کرنا 207
آدمی کابادشاہ سے سوال کرنا 207
انتہائی ضروری چیز کے بارے میں سوال کرنا 208
اوپروالا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہترہے 208
اللہ عزوجل جس شخص کوبن مانگے عطافرمائے 209
آل نبیﷺ کوصدقہ وصول کرنے پرعامل مقررکرنا 212
کسی قوم کابھانجا انہی میں سے ہوتاہے 213
قوم کاآزاد کردہ غلام انہی میں سے ہے 214
نبیﷺ کےلیے صدقہ حلال نہیں 214
جب صدقہ ایک سے ہوکردوسرے کے پاس آئے 214
صدقے کامال خریدنا 215
                                                        کتاب مناسك الحج                   24۔

مناسک حج سے متعلقہ احادیث

وجوب حج 217
وجوب عمرو 218
حج مبرورکی فضیلت 218
حج کی فضیلت 219
عمروکی فضیلت 220
حج وعمرے کے درمیان متابعت کی فضیلت 221
اس میت کی طرف سے حج کرناجس نے حج کرنے کی نذر مانی ہو 221
اس میت کی طرف سے حج جس نے حج نہ کیا ہو 222
زندہ شخص کی طرف سے حج کرناجو کہ سواری پربیٹھ نہ سکتاہو 222
جو شخص استطاعت نہ رکھتا ہواس کی طرف سےعمروکرنا 223
حج کی ادائیگی کی قرض کی ادائیگی سے تشبیہ 223
عورت مرد کی طرف سے حج کرسکتی ہے 224
آدمی کاعورت کی طرف سے حج کرنا 225
آدمی کی طرف سے اس کابڑابیٹا کرے (یہ مستحب ہے) 226
کم سن کےساتھ حج 226
نبی ﷺ جس وقت مدینہ سے حج کے لیے روانہ ہوئے 228
مدینہ والوں کامیقات 228
شام والوں کامیقات 229
مصروالوں کامیقات 230
یمن والوں کامیقات 230
نجد والوں کا میقات 230
عراق والوں کامیقات 230
جو لوگ میقات کے اندر رہتے ہوں 231
ذوالحلیفہ میں رات بسرکرنا 231
بیداء 232
احرام کے لیے غسل کرنا 233
احرام باندھنے والے کا(دوبارہ )غسل کرنا 233
احرام میں ورس اورزعفران سے رنگے ہوئے کپڑے پہننے کی ممانعت 234
احرام میں جبہ پہننا 235
محرم قمیض نہیں پہن سکتا 236
احرام میں پاجامہ پہننے کی ممانعت 236
جسے ازارنہ ملے وہ پاجامہ پہن سکتاہے 237
عورت احرام کی حالت میں نقاب نہ کرے 237
احرام میں عمامہ کوٹ پہننے کی ممانعت 238
احرام میں عمامہ باندھنے کی ممانعت 239
محرم جوتے نہ ملنے کی وجہ سے موزے پہن سکتاہے 239
ان (موزوں ) کوٹخنوں کے نیچے سے کاٹنا 240
محرم خاتون دستانے نہ پہنے 240
احرام کے وقت بالوں کوجمانا 241
احرام کے وقت خوشبولگانا 241
خوشبو کی جگہ 244
محرم کے لیے زعفران لگانا 247
محرم کےلیے خلوق(ایک قسم کی خوشبو)کااستعمال 248
محرم کاسرمہ لگانا 249
محرم کے لیے رنگین کپڑے کی کراہیت 249
محرم کاچہرہ اورسرڈھانپنا 250
حج افراد 250
حج قرآن 251
حج تمتع 256
احرام باندھتے وقت حج یا عمروکانام نہ لینا 260
دوسرے شخص کی نیت پراحرام باندھنا 261
جب عمروکے لیے احرام   باندھاہوتوکیاوہ اس کے ساتھ حج کرسکتاہے 263
تلبیہ کے الفاظ 264
بلندآواز سے تلبیہ پکارنا 266
تلبیہ احرام میں عمل 266
نفاس والی عورتوں کاتلبیہ 268
عمروکااحرام باندھنے والی کوحیض آجائے اوراسے حج کے چھوٹ جانے کااندیشہ ہے 269
حج میں شرط مقررکرلینا 271
جب شرط مقرر کرے توکس طرح کہے 271
جس نے شرط مقررنہ کی ہو اسے حج سے روک لیاجائے تووہ کیا کرے ؟ 272
قربانی کےجانور کواشعارکرنا 273
جانورکوکس جانب سے اشعارکیاجائے گا 274
قربانی کےاونٹوں سے خون صاف کرنا 274
قلادے بٹنا 275
قلادے کس چیز کےبٹنے چاہیئں 276
قربانی کےجانورکوہارڈالنا 276
اونٹوں کوہارڈالنا 277
بکریوں کوہارپہنانا 278
قربانی کےجانوروں کودوجوتوں کاہارڈالنا 279
جب قربانی کےجانورکے گلے میں ہارڈالے توکیاوہ شخص احرام باندھے گا؟ 280
کیاقربانی کےجانور کوقلادہ ہارڈالنے سے احرام واجب ہوجاتاہے 280
قربانی کے جانورکوساتھ لے کرجانا 281
قربانی کے جانورپرسوار ہونا 282
جسے چلنا مشکل ہوجائے تووہ قربانی کے جانور پرسوار ہوجائے 282
بھلے اورمعروف طریقے سے قربانی پرسوارکرنا 283
جوشخص قربانی کاجانورساتھ لے کرنہ جائے اس کے لیے حج کوعمروسے فسخ کرنے کی اباحت 283
محرم کے لیے کون ساشکارکھاناجائزہے 287
محرم کےلیے کون ساشکار کھاناجائزنہیں 289
جب محرم (شکاردیکھ کر)ہنس د ے جس سے وہ شخص جوکہ محرم شکار کے متعلق سمجھ جائے وہ اسے مار ڈالے توکیا وہ (محرم ) اسے کھائے گایانہیں 291
جب محرم شکارکی طرف اشارہ کرے اورحلال اسے مارڈالے 292
محرم کون کون سے جانو رمار سکتاہے ؟کاٹ کھانے والاکتامار سکتاہے 293
سانپ کومارنا 293
چوہے کومارنا 294
چپکلی کومارنا 294
بچھو کومارنا 294
چیل کومارنا 295
کوے کومارنا 295
احرام والاشخص کس جانور کونہیں مارسکتا 296
احرام والاشخص نکاح کرسکتاہے 296
احرام والے شخص کوشادی کرنے کی ممانعت 297
احرام والے شخص کاپچھنے لگوانا 298
احرام والاشخص کسی تکلیف کی وجہ سےپچھنے   لگواسکتاہے 299
احرام والاشخص پاؤں پرپچھنے لگواسکتاہے 299
احرام والاشخص سر وسط میں پچھنے لگواسکتاہے 299
احرام والے شخص کے سر میں جوئیں ہوں 300
احرام والے شخص کوفوت ہوجانے کی صورت میں بیری کے پتوں کے ساتھ غسل دینا 301
محرم جب فوت ہوجائے تواسے کتنے کپڑوں میں کفن دیاجائے 301
محرم جب مر جائے تواسے حنوط (خوشبو )لگانے کی ممانعت 302
محرم جب وفات پاجائے تواس کاچہرہ اورسر ڈھانپنے کی ممانعت 302
محرم جب فوت ہوجائے تواس کاسرڈھانپنے کی ممانعت 303
جس شخص کودشمن کی وجہ سے (حج یاعمرو) سے روک دیاجائے 303
مکے میں داخلہ 304
رات کے وقت مکہ میں داخل ہونا 305
مکہ میں کدھر سے داخل ہو 306
پرچم کے ساتھ مکہ میں داخل ہونا 306
احرام کے بغیر مکہ میں داخل ہونا 306
نبیﷺ کس وقت مکہ میں داخل ہوئے 307
حرم میں شعر پڑھنااورامام کے آگے چلنا 308
حرم مکہ 308
حرم میں قتال کاحرم ہونا 309
حرم کی حرمت 310
ایسے جانور جن کاحرم میں قتل کیاجاناجائزہے 311
حرم میں سانپ کومارنا 312
چھپکلی مارنا 313
بچھوکومارڈالنا 313
چوہے کوحرم میں مارڈالنا 313
حرم میں چیل کومارڈالنا 314
کوے کوحرم میں مارڈالنا 315
حرم کے شکارہانکے نہ جائیں 315

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
15.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like