سنن ابن ماجہ ( مکتبہ اسلامیہ ) جلد دوم

سنن ابن ماجہ ( مکتبہ اسلامیہ ) جلد دوم

 

مصنف : امام ابو عبد اللہ محمد بن یزید ابن ماجہ

 

صفحات: 537

 

احکام الٰہی کےمتن کانام قرآن کریم ہے  اور اس متن کی شرح وتفصیل کانام حدیث رسول ہے  اور رسول اللہ ﷺ کی عملی زندگی اس  متن کی عملی تفسیر ہے  رسول ﷺ کی زندگی کے بعد  صحابہ کرام    نے  احادیث  نبویہ   کو  آگے  پہنچا کر  اور پھر  ان  کے   بعد ائمہ محدثین  نے  احادیث کومدوّن   کر کےاو ر  علماء امت  نے کتب   احادیث  کے تراجم وشروح  کے ذریعے   حدیث رسول کی  عظیم خدمت  کی   ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے   ۔اس سلسلے میں علمائے اہل حدیث کی تدریسی وتصنیفی  خدمات بھی قابل قد رہیں برصغیر پاک وہند   میں نواب صدیق حسن خاں کے قلم اورمولانا سید نذیر حسین محدث دہلوی کی تدریس سے بڑا فیض پہنچا پھر ان کے  شاگردوں  اور  کبار علماء نے عون المعبود، تحفۃ الاحوذی، التعلیقات السلفیہ، انجاز الحاجۃ جیسی عظیم شروح لکھیں اور مولانا وحید الزمان نے کتب حدیث کااردو زبان میں ترجمہ کر کےبرصغیر میں حدیث کو عام کرنے   کا عظیم کام سرانجام دیا۔تقریبا ایک صدی سے یہ تراجم متداول ہیں لیکن اب ان کی  زبان کافی پرانی ہوگئ ہے اس لیے ایک عرصے سےیہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کااردو زبان کے جدید اسلوب میں  نئے  سرے سے یہ ترجمے کرکے شائع کیے جائیں۔شیخ البانی  اور ان کے تلامذہ کی   کوششوں سےتحقیق حدیث  کاجو ذوق پورے عالم ِاسلام میں عام ہوا اس کے پیش نظر بجار طور پر لوگوں کے اندر یہ تڑپ پیدا ہوئی کہ کاش  سننِ اربعہ میں جوضعیف رویات ہیں ا ن کی نشاندہی کر کےاو ر ان  ضعیف روایات کی بنیادپر جو احکام ومسائل مسلمانوں میں پھیلے ہوئے ہیں ان کی تردیداور ضاحت بھی کردی جائے۔سننِ اربعہ  کی عربی شروحات میں تحقیق وتخریج کا اہتمام تو موجود تھا لیکن اردو تراجم میں نہیں تھا تو جب ان کے نئے ترجمے کر کے  شائع کیے گیے اوران میں احادیث کی تخریج وتحقیق کا بھی  اہتمام کیا گیا ہے۔جیسے دارالسلام  سے مطبوعہ  سنن ابن ماجہ ، سنن نسائی، سنن ابو داؤد، میں احادیث کی مکمل تخریج وتحقیق پیش کی گئی ہے ۔اور اسی طرح بعض دوسرے اداروں  نے بھی یہ کام کیا ہے ۔زیر تبصرہ کتاب’’سنن ابن ماجہ‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔یہ ترجمہ   جنا ب پروفیسرپروفیسر سعید مجتبیٰ سعید ﷾ نے  کیا  ہے جس کی نظرثانی  مفتی  جماعت  شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد ﷾ نے کی ہے  مکمل کتاب کی تخریج ، تنقیح وتصحیح حافظ ندیم ظہیر نےبڑی محنت سے  کی ہے ۔مکتبہ اسلامیہ ،لاہور  نے اسے 3مجلدات  میں شائع کر کے خدمت حدیث کی سعادت  حاصل کی  ہے ۔محقق ددوراں   حافظ زبیر علی زئی﷫   نے مقدمۃ التحقیق اور  حافظ عبد الستار حماد﷾ نے تدیم میں   امام ابن ماجہ ، سنن ابن ماجہ اور شروحات سنن ابن ماجہ کے متعلق  دلچسپ اور علمی  معلومات پیش کی ہیں  جس   سے  سنن ابن ماجہ کےاس ترجمے کی افادیت میں  مزید ہوگیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کی تیاری میں شامل تمام احباب کی اس محنت کو قبول فرمائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
ابواب ماجاءفى الجنائز 19
مریض کی عیادت کابیان 19
جومریض کی عیادت کرےاس کےثواب کابیان 21
قریب الموت شخی کو’’لاالہ الااللہ‘‘کی تلقین کرنےکابیان 22
جب مریض کی وفات کاوقت قریب ہوتواس کےپاس کیاکہاجائے 23
مومن کونزع کی حالت میں سختی پربھی اجروثواب ملتاہے 24
میت کی آنکھیں بندکرنےکابیان 25
میت کوبوسہ دینےکابیان 26
میت کوغسل دینےکابیان 26
شوہرکااپنی بیوی کواوربیوی کااپنےشوہرکوغسل دینےکابیان 28
نبیﷺ کےغسل کےبارےمیں بیان 29
نبیﷺ کےکفن کابیان 30
کن کپڑوں میں کفن دینامستحب ہے 30
جب میت کوکفن پہنادیاجائےتواس کاآخری دیدارکرنےکابیان 31
موت کی خبردینےکی ممانعت کابیان 31
جنازےکےساتھ جانےکابیان 32
جنازےکےآگےچلنےکابیان 33
جنازےکےساتھ چلتےہوئےسوگ والےکپڑےپہننےکی ممانعت 34
جب جنازہ حاضرہوتونمازجنازہ اورتدفین میں دیرنہ کی جائےاورجنازےکےساتھ آگ نہ لےجائے 34
جس آدمی کی نمازجنازہ مسلمانوں کی ایک جماعت پڑھے 35
میت کی تعریف کرنےکابیان 36
اس امرکابیان کہ نمازجنازہ پڑھاتےوقت امام کہاں کھڑاہو 37
نمازجنازہ میں قراءت کابیان 37
نمازجنازہ کی دعاؤں کابیان 38
نمازجنازہ میں چارتکبیرات کابیان 40
نمازجنازہ میں پانچ تکبیرات کابیان 41
بچےکی نمازجنازہ کابیان 41
رسول اللہﷺ کےصاحبزادےکی وفات اوران کی نمازجنازہ کابیان 42
شہداءکی نمازجنازہ اوران کی تدفین کابیان 43
مسجدمیں نمازجنازہ اداکرنےکابیان 44
جن اوقات میں میت کاجنازہ پڑھنااوراس کی تدفین کرناممنوع ہے 45
اہل قبلہ کی نمازجنازہ اداکرنےکابیان 46
قبرپرنمازجنازہ اداکرنےکابیان 48
نجاشی﷫کی نمازجنازہ کابیان 50
نمازجنازہ پڑھنےاورمیت کی تدفین تک وہیں ٹھہرنےکےثواب کابیان 51
جنازہ دیکھ کرکھڑےہونےکابیان 52
اس امرکابیان کہ قبرستان میں جاکرکیاکہاجائے 53
قبرستان میں بیٹھنےکابیان 54
میت کوقبرمیں اتارنےکابیان 54
اس امرکابیان کہ لحد(بغلی قبر)بنانامستحب ہے 56
شق (صندوقی قبر)کابیان 57
قبرکھودنےکابیان 57
قبرپرنشان رکھنےکابیان 58
قبروں پرعمارت بنانانہیں پختہ کرنااوران پرلکھناممنوع ہے 58
قبرپرہاتھوں سےمٹی ڈالنا 59
قبروں پرچلنےاوران کےاوپربیٹھنےکی ممانعت کابیان 60
قبرستان میں جوتےاتارکرچلنےکابیان 60
قبروں کی زیارت کرنےکابیان 61
مشرکوں کی قبروں کی زیارت کابیان 62
عورتوں کاکثرت سےقبروں کی زیارت کرناممنوع ہے 62
عورتوں کاجنازےکےساتھ  جانا 63
نوحہ (چیخےچلانے)سےممانعت کابیان 64
غم کےموقع پر)چہرہ پیٹنااورگریبان چاک کرنےکی ممانع 65
میت پررونےکابیان 66
نوحہ کرنےکی وجہ سےمیت کوعذاب سےدوچارکیاجاتاہے 69
مصیبت پرصبرکرنےکابیان 70
مصیبت میں مبتلاشخص سےتعزیت کرنےکاثواب کابیان 72
جس کےبچےفوت ہوجائیں اس کےثواب کابیان 72
ناتمام بچےکی پیدائش کاصدمہ برداشت کرنےکےثواب کابیان 74
میت کےاہل خانہ کےہاں کھانابھیجنےکابیان 75
اہل میت کےہاں جمع ہونااورلوگوں کےلیے کھاناتیارکرنےکی ممانعت کابیان 74
غریب الوطنی پردیس میں موت کابیان 76
بیماری کی حالت میں وفات پانےوالےکابیان 76
مردےکی ہڈیاں توڑنےکی ممانعت کابیان 77
رسول اللہ5ﷺ کی آخری بیماری کابیان 77
رسول اللہﷺ کی وفات اورآپ کی تدفین کابیان 81
ابواب ماجاءفى الصيام 88
روزےکی فضیلت کابیان 88
ماہ رمضان کی فضیلت کابیان 89
شک کےدن روزہ رکھنےکابیان 90
شعبان میں مسلسل روزےرکھ کران )کورمضان سےملادینےکابیان 91
ماہ رمضان کی آمدسےایک دن پہلےروزہ رکھنےکی ممانعت الایہ کوئی پہلےسےکسی دن کاروزہ رکھ رہاہو 91
اس امرکابیان کہ چانددیکھ کرورزہ رکھواورچانددیکھ کرہی افطارکرو 93
اس امرکابیان کہ کبھی مہینہ انتیس دن کاہوتاہے 94
عیدکےدومہینوں کابیان 94
دوران سفرمیں روزہ رکھنےکابیان 96
دوران سفرمیں روزہ نہ رکھنےکابیان 96

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
15.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like