سنن ابن ماجہ ( مکتبہ اسلامیہ ) جلد اول

سنن ابن ماجہ ( مکتبہ اسلامیہ ) جلد اول

 

مصنف : امام ابو عبد اللہ محمد بن یزید ابن ماجہ

 

صفحات: 538

 

احکام الٰہی کےمتن کانام قرآن کریم ہے  اور اس متن کی شرح وتفصیل کانام حدیث رسول ہے  اور رسول اللہ ﷺ کی عملی زندگی اس  متن کی عملی تفسیر ہے  رسول ﷺ کی زندگی کے بعد  صحابہ کرام    نے  احادیث  نبویہ   کو  آگے  پہنچا کر  اور پھر  ان  کے   بعد ائمہ محدثین  نے  احادیث کومدوّن   کر کےاو ر  علماء امت  نے کتب   احادیث  کے تراجم وشروح  کے ذریعے   حدیث رسول کی  عظیم خدمت  کی   ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے   ۔اس سلسلے میں علمائے اہل حدیث کی تدریسی وتصنیفی  خدمات بھی قابل قد رہیں برصغیر پاک وہند   میں نواب صدیق حسن خاں کے قلم اورمولانا سید نذیر حسین محدث دہلوی کی تدریس سے بڑا فیض پہنچا پھر ان کے  شاگردوں  اور  کبار علماء نے عون المعبود، تحفۃ الاحوذی، التعلیقات السلفیہ، انجاز الحاجۃ جیسی عظیم شروح لکھیں اور مولانا وحید الزمان نے کتب حدیث کااردو زبان میں ترجمہ کر کےبرصغیر میں حدیث کو عام کرنے   کا عظیم کام سرانجام دیا۔تقریبا ایک صدی سے یہ تراجم متداول ہیں لیکن اب ان کی  زبان کافی پرانی ہوگئ ہے اس لیے ایک عرصے سےیہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کااردو زبان کے جدید اسلوب میں  نئے  سرے سے یہ ترجمے کرکے شائع کیے جائیں۔شیخ البانی  اور ان کے تلامذہ کی   کوششوں سےتحقیق حدیث  کاجو ذوق پورے عالم ِاسلام میں عام ہوا اس کے پیش نظر بجار طور پر لوگوں کے اندر یہ تڑپ پیدا ہوئی کہ کاش  سننِ اربعہ میں جوضعیف رویات ہیں ا ن کی نشاندہی کر کےاو ر ان  ضعیف روایات کی بنیادپر جو احکام ومسائل مسلمانوں میں پھیلے ہوئے ہیں ان کی تردیداور ضاحت بھی کردی جائے۔سننِ اربعہ  کی عربی شروحات میں تحقیق وتخریج کا اہتمام تو موجود تھا لیکن اردو تراجم میں نہیں تھا تو جب ان کے نئے ترجمے کر کے  شائع کیے گیے اوران میں احادیث کی تخریج وتحقیق کا بھی  اہتمام کیا گیا ہے۔جیسے دارالسلام  سے مطبوعہ  سنن ابن ماجہ ، سنن نسائی، سنن ابو داؤد، میں احادیث کی مکمل تخریج وتحقیق پیش کی گئی ہے ۔اور اسی طرح بعض دوسرے اداروں  نے بھی یہ کام کیا ہے ۔زیر تبصرہ کتاب’’سنن ابن ماجہ‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔یہ ترجمہ   جنا ب پروفیسرپروفیسر سعید مجتبیٰ سعید ﷾ نے  کیا  ہے جس کی نظرثانی  مفتی  جماعت  شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد ﷾ نے کی ہے  مکمل کتاب کی تخریج ، تنقیح وتصحیح حافظ ندیم ظہیر نےبڑی محنت سے  کی ہے ۔مکتبہ اسلامیہ ،لاہور  نے اسے 3مجلدات  میں شائع کر کے خدمت حدیث کی سعادت  حاصل کی  ہے ۔محقق ددوراں   حافظ زبیر علی زئی﷫   نے مقدمۃ التحقیق اور  حافظ عبد الستار حماد﷾ نے تدیم میں   امام ابن ماجہ ، سنن ابن ماجہ اور شروحات سنن ابن ماجہ کے متعلق  دلچسپ اور علمی  معلومات پیش کی ہیں  جس   سے  سنن ابن ماجہ کےاس ترجمے کی افادیت میں  مزید ہوگیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کی تیاری میں شامل تمام احباب کی اس محنت کو قبول فرمائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 13
حرف اول 15
مقدمہ التحقیق :سنن ابن ماجہ 19
تقدیم 24
تصدیر 39
پیش گفتار 41
مترجم کی صاحب کتاب کےواسطےسےنبی کریمﷺ تک سندحدیث 44
کتاب السنۃ 4
اتباع سنت رسول اللہﷺ 46
حدیث رسول اللہﷺ کی اہمیت اوراس کی مخالفت کرنےوالےپرسختی کابیان 49
رسول اللہﷺ سےروایت حدیث میں احتیاط کابیان 54
رسول اللہﷺ پرجان بوجھ کرجھوٹ بولنےکی شدت کابیان 56
جس حدیث کےمتعلق راوی کوعلم ہوکہ یہ جھوٹ ہےاسےرسول اللہﷺ کی طرف منسوب کرکےبیان کرناممنوع ہے 58
ہدایت یافتہ خلفائےراشدین کی اتباع کابیان 59
بدعات اوربحث مباحثہ سےاجتناب کابیان 61
رائےاورقیاس سےاجتناب کابیان 64
ایمان سےمتعلق احکام ومسائل کابیان 65
اصحاب رسول اللہﷺ کےفضائل 81
امیرالمومنین سیدناابوبکرصدیق﷜ کےفضائل 81
امیرالمومنین سیدناعمر﷜کےفضائل 84
امیرالمومنین سیدناعثمان بن عفان ﷜کےفضائل 86
امیرالمومنین سیدناعلی ﷜کےفضائل 88
زبیربن عوام ﷜کےفضائل 91
طلحہ بن عبیداللہ﷜کےفضائل 91
سعدبن ابی وقاص ﷜کےفضائل 92
عشرہ مبشرہ ﷢کےفضائل 93
ابوعبیدہ بن جراح ﷜کےفضائل 94
عبداللہ بن مسعود﷜کےفضائل 95
عباس بن عبدالمطلب ﷜کےفضائل 95
حسن اورحسین بن علی﷜ کےفضائل 96
عماربن یاسرؓ  کےفضائل 97
سلمان ابوذرارمقداد﷢ کےفضائل 98
بلال ﷜کےفضائل 99
خباب﷜ کےفضائل 100
ابوذر﷜کےفضائل 101
سعدبن معاذ﷜کےفضائل 101
جریربن عبداللہ بحلی﷜کےفضائل 101
اہل بدرکےفضائل 102
انصارکی فضیلت کابیان 102
عبداللہ بن عباسؓ کی فضیلت 103
خوارج کاتذکرہ 104
جہیمہ نےجس چیزکاانکارکیا 107
اس آدمی کابیان جس نےکسی اچھےیابرےطریقےکوجاری کیا 118
جس شخص نےکسی مردہ سنت کوزندہ کیااس کی فضیلت کابیان 120
قرآن سیکھنےاورسکھانےکی فضیلت 121
اہل علم کی فضیلت اورحصول علم کی ترغیب 123
علم کی تبلیغ وترویج کی فضیلت کابیان 127
نیکی پھیلانےوالےکی فضیلت 129
لوگوں کونیکی کی تعلیم دینےوالےکےثواب کابیان 130
جس نےاپنےپیچھےساتھیوں کاچلناناپسندکیا 132
طالبان علم کےبارےمیں وصیت 133
علم سےفائدہ اٹھانےاوراس کےمطابق عمل کرنےکابیان 134
جس سےعلم کی بات پوچھی جائےاوروہ اسےچھپائےتواس پروعیدکابیان 138
ابواب الطهارة وسنتها 141
وضواورغسل جنابت کےلیے پانی کی مقدارکابیان 141
اللہ تعالیٰ طہارت کےبغیرکوئی نمازقبول نہیں کرتا 141
طہارت نمازکی کنجی ہے 143
وضوکی حفاظت کابیان 143
وضونصف ایمان ہے 144
طہارت کےثواب کابیان 145
مسواک کابیان 147
امورفطرت کابیان 148
بیت الخلاءمیں داخل ہوتےوقت آدمی کیاکہے؟ 150
بیت الخلاءسےباہرآکرکیاپڑھناچاہیے؟ 151
بیت الخلاءمیں اللہ تعالیٰ کاذکرکرنےاورانگوٹھی لےجانےکابیان 152
غسل خانےمیں پیشاب کرنےکی ممانعت کابیان 152
کھڑےہوکرپیشاب کرنےکابیان 153
بیٹھ کرپیشاب کرنےکابیان 153
دائیں ہاتھ سےشرمگاہ چھونےاوردائیں ہاتھ سےاستنجاءکرنےکی ممانعت کابیان 154
پتھرسےاستنجاءکرنانیزلیدوہڈی سےاستنجاءکرنےکی ممانعت کابیان 155
پیشاب پاخانہ کرتےوقت قبلہ رخ ہونےکی ممانعت کابیان 157
صحراکےعلاوہ بیت الخلاءمیں قبلہ روہونےکی رخصت کابیان 158
پیشاب کےبعداس کےممکنہ قطرات سےبچنےکابیان 160
جوپیشاب کےبعدپانی استعمال نہ کرےاس کابیان 160
اس امرکابیان کہ راستےمیں قضائےحاجت کرناممنوع ہے 160
کھلی جگہ میں قضائےحاجت کےلیے دورجانےکابیان 162
قضائےحاجت کےلیے مناسب جگہ تلاش کرنےکابیان 163

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
16.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like