سنن متروکہ ( السنن المتروکہ باللغۃ الاردیۃ)

سنن متروکہ ( السنن المتروکہ باللغۃ الاردیۃ)

 

مصنف : ابو عدنان محمد طیب السلفی

 

صفحات: 209

 

اصطلاحاً سنت اسے کہتے ہیں جس کے کرنے پر ثواب ملے اور نہ کرنے پر گناہ نہ ہو۔پھر سنت کی دو قسمیں ہیں۔سنت عبادت اور سنت عادت۔سنت عبادت وه سنتیں ہیں جن کا تعلق عبادات سے ہے اور جنہیں ثواب حاصل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے اور نبی کریم ﷺ بھی اسی لیے کرتے تھے مثلاً نماز، روزے، زکاۃ، صدقے، حج، والدین کے ساتھ حسن سلوک وغیرہ کی سنتیں۔اور سنت عادت وہ سنتیں ہیں جو نبی کریم ﷺ کے وہ افعال تھے جو آپ کا مزاج اور آپ کی عادت تھے مثلاً کھانے پینے اور لباس وغیرہ کی سنتیں۔ ان میں آپ ﷺ کا عمومی عمل آپ کے پاکیزہ مزاج کی وجہ سے تھا۔ ان پر اس وجہ سے عمل کرنا کہ یہ آپ ﷺ کی پسند اور طریقہ تھا۔فرائض اور واجبات کے ترک پر گناہ ہوتا ہے سنت کے ترک پر نہیں ہوتا۔ البتہ بعض علماء یہ کہتے ہیں کہ مستقل سنت چھوڑنے والا خلاف مروت کام کرتا ہے اور یہ شفاعت سے محرومی کا سبب ہے۔مسلمانوں کےموجودہ حالات پر نگاہ ڈالی تو معلوم ہے کہ بہت ساری سنتیں آج مسلمانوں نے چھوڑرکھی ہیں بعض تو ان سنتوں سے بالکل ناواقف ہیں اوربعض ان سنتوں سے واقف تو ہیں لیکن ان پر عمل کرنے والےکو بے وقوف بےسمجھتے ہیں زیرنظر کتاب ’’سنن متروکہ ‘‘ کی تصنیف ہے ۔ صاحب کتاب نے اس کتاب میں رسول اللہ اکرم ﷺ سے  مروی احادیث  کی روشنی میں  ایسی سنتوں کو بیان کیا ہے کہ جن کو عموماً بھلادیا گیا ہے  ۔آج ضرورت ہے کہ ان چھوڑی ہوئی سنتوں کو زندہ کیا جائے اور یہ سنتیں اس وقت تک زندہ نہ ہوں گی جب تک  ان متروکہ سنن پر عمل نہ کیا جائے  اوراپنی عملی زندگی میں اس کو نافذ نہ کیا جائے ۔ فاضل مرتب اس  کتاب کے  علاوہ  درجن سے زائد کتب کے مترجم ،مصنف ومرتب ہیں اللہ تعالیٰ فاضل مرتب کی تمام تحقیقی وتصنیفی  اور تبلیغی خدمات کو قبول فرمائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمۃ الکتاب 8
قرآن وحدیث میں اتباع سنت کا حکم 10
اتباع سنت سے متعلق سلف صالحین کے اقوال 15
سنت کی لغوی واصطلاحی تعریف 23
سنت پر عمل کرنے کے فائدے 25
احیائے سنت سے متعلق مسلمانوں کی ذمہ داریاں 25
وضو کی متروکہ سنتیں
ایک ہی چلو سے کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا 30
دروان وضو اناک میں پانی چڑھانا 31
جنابت کی متروکہ سنتیں
غسل سے پہلے وضو کرنا 33
کھانے یا سونے سے پہلے جنبی کا وضو کرنا 35
دوبارہ ہمبستری سے پہلے وضو رکنا 36
مسواک کی متروکہ سنتیں
گھر میں داخل ہوتے ہی مسواک کرنا 37
اذان واقامت کی مترکہ سنتیں
ترجیع کے ساتھ اذان کہنا 38
اذان واقامت کے کلمات کا جواب دینا 40
سحری کے لیے اذان دینا 42
نماز کی متروکہ سنتیں
سکون ووقار کے ساتھ نماز کے لیے آنا 46
صف میں مل کر کھڑا ہونا 47
جوتا پہن کر نماز پڑھنا 49
سترہ  رکھ کر نماز پڑھنا 54
آخری تشہد کے بعد دعائیں کرنا 59
نماز میں وسوسہ کا علاج 61
مسجد کے لیے دلی وابستگی 63
نماز کے بعد اذکار کا بلند آواز سے پڑھنا 66
بارش کی صورت میں دو نمازوں کو جمع کرنا 68
نفل نماز گھر میں ادا کرنا 70
مغرب کی فرض نماز سے پہلے دو رکعت سنت پڑھنا 76
فجر کی سنتوں کے بعد دہنی کروٹ لیٹنا 79
جمعہ کے روز نماز فجر میں سورہ سجدہ اور سورہ انسان پڑھنا 81
منبر پر خطبہ جمعہ دیتے ہوئے لاٹھی رکھنا 83
نماز جمعہ کے بعد سنت پڑھنا 84
جنازہ کی نماز میں تین سے کم صفیں بنانا 86
قبروں کی زیارت اور یاد موت 87
یاد موت کے فوائد 92
موت کی یاد کیسے؟ 93
تہجد کی نماز 96
چاشت کی نماز 101
سورج اور چاند گرہن کی نماز 105
نماز استخارہ 109
نماز استسقاء 112
توبہ کی نماز 115
سجدہ شکر بجالانا 116
قرآن پڑھتے وقت رونا 120
متروکہ نفلی روزے
شوال کے چھ روزے رکھنا 122
یوم عرفہ کا روزہ رکھنا 123
عاشوراء کے روزے رکھنا 124
ماہ شعبان کے روزے رکھنا 127
درمیان شعبان کے روزے کی حقیقت 129
سواموار اور جمعرات کے روزے کی حقیقت 129
ہر ماہ کے تین روزے رکھنا 132
اعتکاف کرنا 134
ذی الحجہ کے پہلے عشرہ میں تکبیر پڑھنا 135
سفر سے متعلق متروکہ سننیں
جمعرات کے دن سفر شروع کرنا 139
سفر سے واپسی پر مسجد جا کر دو رکعت نماز پڑھنا 140
سفر میں امیر بنانا 142
کھانے کے آداب سے متعلق متروکہ سنتیں
کھانے میں عیب نہ نکالنا 145
گرے ہوئے لقمے کو اٹھانا 147
ہاتھ پونجھنے یا دھونے سے پہلے انگلیاں چاٹنا 148
پلیٹ چاٹنا 151
بیٹھ کر پانی پینا 152
جمائی لتیے وقت منہ پر ہاتھ رکھنا 155
بستر جھاڑنا 157
سونے سے پہلے وضو کرنا اور دائیں کروٹ لیٹنا 158
صبح وشام کے اذکار کی پابندی کرنا 160
بعض متروکہ دعائیں 166
سلام سے متعلق متروکہ سنتیں
آشنانا آشنا کو سلام کرنا 176
حالت نماز میں سلام کا جواب دینا 179
گھر واالوں کو سلام کرنا 182
کفارہ مجلس کی دعا پڑھنا 185
اللہ کے لیے مسلمان بھائی کی زیارت کرنا 188
گھٹی دینا 193
پیدائش کے ساتویں دن نوملود کے بارے میں مسنون کام 194
ہدیے کا تبادلہ 196
چھپکلی مارنے کی ہدایت 200
خاتمۃ الکتاب 202
مراجع ومصادر 204

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like