سنن دار قطنی ( فیض اللہ ناصر ) جلد اول

سنن دار قطنی ( فیض اللہ ناصر ) جلد اول

 

مصنف : امام ابو الحسن علی بن عمر الدار قطنی

 

صفحات: 531

 

چوتھی  صدی ہجری کے نامور تاجدارِ حدیث  امام دارقطنی﷫ ( (306 – 385جن کے تذکرے کے بغیر چوتھی  صدی کی تاریخ  نا  مکمل رہتی ہے ۔ ان  کا  مکمل  نام یہ  ہے ابو الحسن علی بن عمر بن احمد بن مہدی بن مسعود بن النعمان بن دینار بن عبدللہ   الدار قطنی البغدادی ہے، انہیں امام حافظ مجوِّد، شیخ الاسلام، محدث کے القاب سے یاد کیا جاتا ہے، ان کا تعلق بغداد کے محلہ دار قطن سے تھا جس کی وجہ سے انہیں الدارقطنی کہا جاتا ہے۔امام دارقطنی  نے  اپنے  وطن   کے علمی  سرچشموں سے سیرابی  حاصل کرنے کے بعد مختلف ممالک کا سفر کیا اور  بڑے بڑے ائمہ کرام سے تعلیم حاصل کی جن میں ابی القاسم البغوی، یحیی بن محمد بن صاعد، ابی بکر بن ابی داود، ابی بکر النیسابوری، الحسین بن اسماعیل المحاملی، ابی العباس ابن عقدہ، اسماعیل الصفار، اور دیگر شامل ہیں۔امام دارقطنی ، علل حدیث اور رجالِ حدیث ، فقہ، اختلاف اور مغازی اور ایام الناس پر دسترس رکھتے تھے۔آپ کی امامت  وثقاہت  پر تمام محدثین کا اتفاق ہے۔حافظ عبد الغنی الازدی فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺکی حدیث پر اپنے  وقت  میں  سب سے بہتر دسترس رکھنے والے تین افراد  ہیں۔  ابن المدینی،  موسی بن ہارون اور امام  دارقطنی ۔امام  دارقطنی کی تصانیف 80 سے زائد ہیں۔ 385 ھ میں ان کا انتقال ہوا اور بغداد کے قبرستان باب الدیر میں معروف الکرخی کی قبر کے نزدیک دفن ہوئے۔امام دارقطنی کی تصانیف میں سے ان  کی مشہور زمانہ  کتاب’’ سنن دارقطنی ‘‘ اپنی شان ومقام کےلحاظ سے جداگانہ مقام رکھتی ہے ۔اس میں احادیث کی تعداد 4835 ہے ۔  اس کتاب پر عربی زبان میں تشریح  وتعلیق، تحقیق وتخریج  کے کام تو ہوئے ہیں  لیکن اس کا اردو زبان میں ترجمہ تشریح کا کام  ابھی باقی تھا  ۔اس کمی کو پورا کرنے کے لیے   عزیز دوست محترم  جناب   حافظ فیض اللہ ناصر ﷾(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) نے  سنن دار قطنی کا سلیس اور رواں ترجمہ کرنے کی سعادت  حاصل کی ہے ۔موصوف نے  اس کتاب کا ترجمہ کرتے وقت مؤسسۃ الرسالۃ ،بیروت کا مطبوعہ نسخہ سامنے رکھا ہے  جس کی تحقیق وتخریج کا کام  محقق دوراں الشیخ شعیب الأرنؤوط نے کیا ہے ۔مترجم نے اس تحقیق وتخریج کو بھی اختصار کے ساتھ  اس مترجم نسخے کی زینت بنادیا ہے ۔ جس سے اس کتاب کے علمی مقام اور افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ فاضل مترجم اس کتاب کے  علاوہ  بھی تقریبا نصف درجن کتب کےمترجم ومرتب ہیں۔جس میں امام شافعی﷫ کتاب  مسندشافعی کاترجمہ بھی شامل ہے۔ ۔تصنیف وتالیف وترجمہ کے میدان میں موصوف کی  حسن  کارکردگی  کے اعتراف   میں  ان کی مادر علمی  جامعہ لاہورالاسلامیہ،لاہور  نے2014ء کے آغاز میں  انہیں اعزازی شیلڈ  وسند سے  نوازاہے ۔اللہ تعالیٰ ان کے  علم وعمل  اور زورِ قلم میں اضافہ فرمائے  (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 13
کلمات مترجم 15
امام دارقطنی ﷫کاتعارف 17
سنن دارقطنی پر ایک نظر 25
طہارت کے مسائل
اس پانی کاحکم جس میں کوئی ناپاک چیزمل جائے 29
اس پانی کابیان جس کاذائقہ یابو بدل جائے 44
اہل کتاب کے پانی سے وضو کابیان 49
اس کنویں کابیان جس میں جاندار گرجائے 50
سمندر کے پانی کاحکم 51
جس کھان ےکے اندر ایساجانور گرجائے جس میں خون نہ ہو 55
گرم پانی کابیان 56
اس پانی کابیان جس میں روٹی بھگوئی گئی ہو 57
فرمان باری تعالی :جب تم نماز کے لیے کھڑے ہوکی تفسیر 57
مسواک کے بچے ہوئے پانی یعنی جس میں مسواک بھگوئی گئی ہے)سے وضوءکابیان 58
سونے اور چاندی کے برتنوں کابیان 59
چمڑے کو دباغت کے ذریعے پاک کرنے کابیان 59
نیند سے بیدار ہونے والے شخص کے لیے ہاتھ دھونے کاحکم 67
نیت کابیان 69
کھڑے پانی غسل کرنے کابیان 70
بیوی کے ووضوء سے بچے ہوئے پانی کے استعمال کابیان 70
استنجاء کابیان 73
مسواک کابیان 78
بیت الخلاءمیں قبلہ رخ ہونے کامسئلہ 78
استنجاء کابیان 83
مختلف قسم کے جوٹھوں کابیان 84
برتن میں کتے کے منہ ڈالنے کابیان 85
بلی کے جوٹھے کابیان 89
وضوء سے پہلے بسم اللہ پڑھنا 94
نبیذسے وضوء کرنے کابیان 98
وضوءشروع کرتے وقت بسم اللہ پڑھن کی ترغیب 104
کلی کرنے اور ناک میں پانی چڑھانے کی ترغیب اور یہ دونوں کام وضوء کے آغاز میں کرنا 110
ہاتھوں کے بچے ہوئے پانی سے  مسح کرنے کابیان 115
دائیں ہاتھ سے پہلے بایاں ہاتھ دھونے کاجواز 116
رسول اللہﷺکے وضوء کاطریقہ 117
مسح کےلیے الگ پانی لینے کابیان 120
تین بار مسح کرنا 120
وضوء اور غسل کرنے والے کتنی مقدار کااستعمال مستحب ہے 124
سراورجسم کے بار ے میں سنتیں 125
دونوں پاؤں اور ایڑھیاں دھونے کاوجوب 125
نبی ﷺکایہ فرمان کہ کان بھی سرکا حصہ ہیں 128
وضو ءکی فضیلت اور دوران وضوءپورے پاؤں تک اچھی طرح پانی پہنچانا 143
وضوءکے بعد تولیے یارومال وغیرہ سے پانی پونچھنا 147
وضوء کے بعد شرمگاہ پر پانی کے چھینٹے مارنے کابیان 148
جب مرد عورت کی شرم گاہیں مل جائیں تو غسل واجب ہوجاتے ہے اگرچہ انزال نہ بھی ہو 148
غسل جنابت میں کلی کرنے اور ناک میں پانی چڑھانے کی روایات 153
عورت کے استعمال شدہ پانی سے غسل کرنے کی ممانعت 155
جنبی شخص اور حائضہ عورت کے لیے قرآن پڑھنے کی ممانعت 156
بے وضوء شخص کے لیے قرآن کو ہاتھ لگانے کی ممانعت 161
منی سے لباس وجسم پا ک کرنے کابیا ن اور خشک وتر ہونے کی صورت میں اس کاحکم 164
جب جنبی شخص سونا یاکھانا پینا چاہے تو کیاکرے 166
نبی ﷺکے اس فرمان کانسخ کہ پانی سے پانی لازم آتاہے 167
پیشاب کی نجاست کابیان اور اس سے بچنے کاحکم نیز ان جانورں کے پیشاب کاحکم جن کا گوشت کھایاجاتا ہے 167
اس بچے ار وبچی کے پیشاب کاحکم جوابھی کچھ کھاتے نہ ہوں 170
اس مسئلہ کی روایات  کہ بیٹھے بیٹھے سوجانے سے وضوء نہیں ٹوٹتا 172
زمین کو پیشاب کی نجاست سے پاک کرنے کابیان 173
وضوء کے نواقض کابیان ارو بیوی کو چھوٹے کے بارے میں بوسہ لینے کے بارے میں  روایات 174
عورت اور مرد کااپنی بھی شرم گاہ کوچھونے کے بارے میں رویات اور اس کاحکم 188
بغل کوچھونے کے بارے میں رویات کاذکر 195
خارج ازبدن امور یعنی تکبیر پھوٹنے قے آنے اورسینگی وغیرہ کے بعد وضوء کابیان 196
بیٹھ کر کھڑے ہوکر یالیٹ کر سوجانے اور سا میں وضوء لازم ہونے کابیان 206
نماز میں قہقہ لگانے کے بابت مروی احادیث او ران کی علتوں کابیان 208
تیمم کابیان 229
ہرنماز کے لیے تیمم کرنے کابیان 541
تیمم کرنے والے وضوء کرکے نماز پڑھنے والوں کو امامت کروانا مکروہ عمل 243
اس جگہ کابیا جہاں تیمم جائز ہوتاہے اور شہر سے یاپانی کے موجود ہونے کے مقام سے اس جگہ کی مسافت 243
اس شخص کے لیے تیمم کے جواز کابیان جسے کئی سال تک پانی نہ ملے 244
زخمی شخص کے لیے پانی استعمال اور زخم پر مرہم پٹی کے ساتھ تیمم کاجواز 246
سرکے کچھ حصے پرمسح کے جواز کابیان 250
موزو ں پر مسح کابیان 251
مووزوں پر مسح کے بار  ے میں رخصت اور ساس بارے میں رویاتت کاختلاف 252
مشرکین کے برتنوں میں سے وضوء اور تیمم کرنا 259
بغیروقت کی حدکے موزوں بر مسح کابیان 266
حیض کےمسائل
حیض سے متعلقہ احکام کابیان 269
جب عورت حیض سے پاک ہوجائے تواس پر نماز لازم ہوجاتی ہے 293
جسم سے بہنے والے خون کے خروج کے ساتھ نماززکاجوز کابیان 293
ستر کابیان اور سا کابیان کہ ران بھی پردے کاعضو ہے 295
پیٹوں پرمسح کاجواز 296
اس جگہ کابیان جس میں نماز پڑھنا جائز ہے 298

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
15.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like