سلطان نور الدین محمود زنگیؒ

سلطان نور الدین محمود زنگیؒ

 

مصنف : طالب ہاشمی

 

صفحات: 296

 

خلفائے راشدین﷢ اور حضرت عمر بن عبد العزیز ﷫کےبعد جن مسلمان حکمرانوں کی عظمت کردار نے آسمان کی رفعتوں کو چھو لیا ان میں ملک العادل سلطان نورالدین محمود زندگی﷫ کا نام نامی امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کی عظمت کا اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت ہوگا کہ ہردور کے مورخ ،دوست اوردوشمن سبھی نے اسکی شہرتِ عام اور بقائے دوام کےدربار میں نمایاں جگہ دی ہے۔بعض مورخین نےخلفائے راشدینؓ کےبعد تمام فرماں روایان اسلام میں اس کوسب سےبہتر قرار دیا ہے ۔سلطان نور الدین زنگی سلطنت کے بانی عماد الدین زنگی کا بیٹا تھا عماد الدین زنگی سلجوقی حکومت کی طرف سے شہر موصل کا حاکم تھا۔ جب سلجوقی حکومت کمزور ہوگئی تو اس نے زنگی سلطنت قائم کرلی اورعیسائیوں کو شکستوں پر شکستیں دیں جس نے تاریخ میں بڑا نام پیدا کیا۔ نور الدین فروری 1118ء میں پیدا ہوا اور 1146ء سے 1174ء تک 28سال حکومت کی۔اس نے عیسائیوں سے بیت المقدس واپس لینے کے لیے پہلے ایک مضبوط حکومت قائم کرنے کی کوشش کی اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے گرد و نواح کی چھوٹی چھوٹی مسلمان حکومتوں کو ختم کرکے ان کو اپنی مملکت میں شامل کرلیا۔مصر پر قبضہ کرنے کے بعد نورالدین نے بیت المقدس پر حملہ کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ بیت المقدس کی مسجد عمر میں رکھنے کے لیے اس نے اعلیٰ درجے کا منبر تیار کروایا۔ اس کی خواہش تھی کہ فتح بیت المقدس کے بعد وہ اس منبر کو اپنے ہاتھوں سے رکھے گا لیکن اللہ تعالیٰ کو یہ منظور نہ تھا۔ نورالدین ابھی حملے کی تیاریاں ہی کررہا تھا کہ زنگی کو حشیشین نے زہر دیا۔جس سے ان کے گلے میں سوزش پیدا هو گئی جو کہ ان کی موت کا باعث بنی15 مئی 1174ء کو ان کا انتقال ہوگیا۔ انتقال کے وقت نورالدین کی عمر 58سال تھی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’سلطان نورالدین زنگی ‘‘ معروف سوانح نگار اور ادیب محترم طالب ہاشمی کی تصنیف ہے ۔ جس نے انہوں چھٹی صدر ہجری کے مجاہد ِ اعظم نورالدین زنگی  کی شخصیت ،حیات وخدمات اور ان کے جنگی کارناموں کو بڑے دلنشیں انداز میں بیان کیا۔ جو یقینا تاریخ کے طالب علم کےلیے لائق مطالعہ ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
تاریخ اہل حدیث 17
دیپاچہ 15
پستی کا کوئی حد سے گزرنا دیکھے 23
محاربات صلیبی 36
پہلی صلیبی جنگ کے اہم واقعات 42
پٹیر دی ہر مٹ کی فتنہ انگیزی 43
کلیر مانٹ کا تاریخی اجتماع 44
مخبونانہ جوش کی انتہا 45
جنگ کا پہلا دور 47
پہلا صلیبی لشکر 47
دوسرا صلیبی لشکر 47
قلیج ارسلان کی ضرب اسد اللہی 50
تیسرا صلیبی لشکر 50
چوتھا صلیبی لشکر 51
جنگ کا دوسرا دور 52
یورپ میں زبردست ہیجان 52
مشرق پر یلغار کا آغاز 52
سقوط نیقیہ 53
صلیبیوں کی پہلی ریاست 55
انطاکیہ کا محاصرہ 56
سقوط انطاکیہ 56
معرۃ النعمان کی تباہی 59
یروشلم کی طر ف پیش قدمی 59
یروشلم ( صلیبیوں کی منزل مقصود ) 61
یروشلم کا محاصرہ 66
سقوط یروشلم 67
عالم اسلام میں ماتم 68
سقوط طرابلس 68
گھٹا ٹوپ اندھیرا 71
عماد الدین زنگی 79
خاندان 80
ابتدائی زندگی 85
شہرت کا آغاز 87
آقسنقر برسقی کی رفاقت 88
مختلف عہدوں پر تقرر 89
امارت موصل 90
فتح قلعہ آثارب ( العسارب ) 92
قلعہ حارم کی فتح 93
خانگی تنازعات 93
صلیبوں کی یلغار 94
فتح عرقہ و بعسرین 95
حلب پر صلیبیوں کا ناکام حملہ 96
فتح ایڈیسہ 96
شہادت 98
اوصاف وخصائل 99
رعب و دبدبہ 99
حمیت دینی او رشجاعت 100
عدل وانصاف 101
حوصلہ مندی 102
سخاوت 102
امن عامہ 102
زراعت وآبادی 103
سلطنت کی نگہداشت 104
احکام شرع کی پابندی 105
عماد الدین زنگی کی اولاد 105
سلطان نور الدین محمود زنگی  107
شجرہ نسب 109
ولادت 109
تعلیم و تربیت 110
آغاز حکومت 110
موصل کی حکومت کا قضیہ 111
نور الدین محمود اور سیف الدین غازی 113
معرکہ ایڈیسہ 115
دوسری صلیبی جنگ 117
یورپ میں زبردست اضطراب 117
سینٹ برنارڈ کی فتنہ انگیزی 118
ویزلی کا پرخروش اجتماع 118
صلیبی لشکر قسطنطنیہ میں 120
شیر کی کچھار میں 121
یروشلم پر صلیبیوں کا اجتماع 123
دمشق پر صلیبیوں کی یلغار اور پسپائی 124
حصن عریمہ کی فتح 127
عیسائیوں کی عام بغاوت 128
حکومت موصل کی سیادت 129
معرکہ انیب 130
دمشق پر پہلا حملہ 132
جنگ افامیہ 133
فتوحات کا سیلاب 137
فتح تل باشر 138
دمشق پر دوسرا حملہ 139
امن کے آٹھ مہینے 141
فتح انظر طوس 142
فتح دمشق 143
فتح بعلبک 146
قلیج ارسلان ثانی سے کشمکش 147
قلعہ حارم کی مہم 148
سال حوادث 150
فتح دہشت پسندوں کا استیصال 151
فتح بانیاس 153
فتح شیزر 156
مہمات حارم وصیدا 156
معرکہ چبیش 158
نصرت الدین امیر امیر ان کی بغاوت 161
دمشق پر عیسائیوں کا حملہ 163
نور الدین کی عالی ظرفی 164
اہل حارم کی سرکوبی 165
ایک عظیم سعادت 166
سانحہ حصین الا کراد 170
مصر کی پکار 171
شاور کی فریاد 177
مصر کی پہلی مہم 179
شاور کی غداری 180
فتح حارم 181
فتح طبریہ 183
فتح منیطرہ 185
مصر کی دوسری مہم 187
فتح حصن الا کرادو ہونین 192
مصر پر صلیبیوں کی ہولناک یلغار 196
پلبیس کےمسلمانوں کا قتل عام 197
قاہرہ کےمحاصرہ اور فسطاط کی تباہی 197
مصر کی تیسر مہم 199
شادر کا قتل 201
شیر کوہ کی وزارت اور وفات 202
وزارت صلاح الدین 203
سوڈانیوں کی بغاوت 209
دمیاط پر صلیبیوں کی یلغار 210
محاصرہ کرک 214
صلیبی طالع آزماؤں کا تعاقب 214
ہولناک زلزلہ 214
قضیہ موصل 215
مصر پر اقتدار کا مل 218
قضاۃ کی تبدیلی 218
فاطمی خلافت کا خاتمہ 219
فتح عرقہ 224
قلعہ شوبک پر حملہ 225
کرک کا ناتمام محاصرہ 227
قلیج ارسلان سے جنگ 228
عیسائیوں سےآخری جنگ 229
مصر میں حبشیوں کی بغاوت 230
عمارہ یمنی کی سازش 231
فتح یمن 232
صلاح الدین سے حساب طلبی 233
سفر آخرت 234
تجہیز وتکفین 236
حلیہ 239
عائلی زندگی 240
اولاد 240
ذاتی اوصاف ومحاسن 242
شوق جہاد اور سخت کوشی 242
قناعت 245
انکسار 246
غیبت سے نفرت 247
اللہ تعالیٰ پر بھروسا 247
فیاضی اور سیر چشمی 248
اتباع سنت اور احکام دینی کی مواظبت 249
شرافت نفس 252
خشیت الہٰی 252
مریضوں کی عبادت 253
سادگی اور تکلفات سے اجتناب 253
شجاعت 254
عدل وانصاف 255
علم وفضل 255
فقراء سےعقیدت 255
ملکی نظم و نسق 257
عدل و انصاف ۔ ( عدلیہ ) 257
اشاعت تعلیم اور اہل علم کی قدردانی 262
صیغہ رفاہ عام 266
تعمیرات 272
فوج 274
بیت المال 276
محاصل کی اصلاح 280
محکمہ احتساب و مواخذہ 282
محکمہ وقائع نویسی 284
نامہ بر کبوتر 286
ڈاک کا انتظام 289
دولت نوریہ کی ہیئت انتظامیہ 293
کتابیات 295

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like