سبل السلام اردو ترجمہ جلدسوم
سبل السلام اردو ترجمہ جلدسوم
مصنف : محمد بن اسماعیل صنعانی
صفحات: 708
خدمت ِحدیث وسنت ایک عظیم الشان اور بابرکت کام ہے۔ جس میں ہر مسلمان کو کسی نہ کسی سطح پر ضرور حصہ ڈالنا چاہیے ،تاکہ اس کا شمار کل قیامت کےدن خدامِ سنت نبوی میں سے ہو۔اور یہ ایک ایسا اعزاز ہے کہ جس کی قدر وقیمت کااندازہ اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہونے پر ہی ہوسکتا ہے۔ احادیثِ رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دی ہیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔محدثین کرام نے احادیث کی جمع وتدوین تک ہی اپنی مساعی کو محدود نہیں رکھا ،بلکہ فنی حیثیت سے ان کی جانچ پڑتال بھی کی ،اور اس کے اصول بھی مرتب فرمائے۔اس کے ساتھ ساتھ ہی انہوں نے کتب حدیث کو بھی مختلف طبقات میں تقسیم کر دیا اور اس کی خاص اصطلاحات مقرر کر دیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” سبل السلام، اردو ترجمہ ” امام صنعانی کی مایہ ناز تصنیف کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے،جو چار جلدوں پر مشتمل شریعہ اکیڈمی انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا مطبوعہ ہے۔اردو ترجمہ محترم مولانا عبد الرحمن کیلانی صاحب نے کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف اور مترجم کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 1 | |
کتاب البیوع | 77 | |
باب الخیار | 85 | |
باب الربا | 107 | |
عرایا کے بارے میں رخصت اور پھلوں کی فروخت | 119 | |
سلم ، قرض اور رہن کے ابواب | 131 | |
تفلیس اور حجر | 147 | |
باب الصلح | 153 | |
باب الحوالہ و انضمان | 161 | |
شراکت اور وکالت | 169 | |
باب الاقرار | 171 | |
باب العاریۃ | 179 | |
باب الغضب | 189 | |
باب الشفعہ | 199 | |
باب القراض | 203 | |
باب المساقاۃ | 215 | |
باب احیاء الموات | 229 | |
باب الوقف | 235 | |
ہبہ عمری اور رقی | 247 | |
باب اللقطہ | 259 | |
باب الفرائض | 273 | |
باب الوصایا | 287 | |
کتاب النکاح | 289 | |
باب عشرۃ النساء | 365 | |
باب الصداق مہر | 391 | |
باب الولیمہ | 407 | |
بیویوں کے درمیان باری مقرر کرنے کا بیان | 427 | |
باب الخلع | 439 | |
باب الطلاق | 445 | |
باب الرجعۃ | 479 | |
عدت ، سوگ اور استبراء کا باب | 517 | |
باب الرضع | 557 | |
کتاب الجنایات | 607 | |
باب الدیات | 641 | |
خون کے دعوؤں اور قسامہ کا بیان | 665 | |
باغیوں کے ساتھ قتال کا بیان | 677 | |
جنایت کے مرتکب کے خلاف قتال اور قتل مرتد کا باب | 687 |