صلاۃ النبی ﷺ

صلاۃ النبی ﷺ

 

مصنف : محمد ابراہیم میر سیالکوٹی

 

صفحات: 143

 

نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ نماز دین کاستون ہے جس نے اسے قائم کیا اس نے دین کو قائم کیا اور جس نے اسے ترک کردیا ہے اس نے دین کی عمارت کوڈھادیا۔ نماز مسلمان کے افضل اعمال میں سے ہے۔نماز ایک ایسا صاف ستھرا سرچشمہ ہے جس کےشفاف پانی سے نمازی اپنے گناہوں اور خطاؤں کودھوتا ہے ۔کلمہ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے۔ اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز ازحد ضروری ہے۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے۔ اور نمازکی عدم ادائیگی پر وعید کی گئی ہے۔ نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔ نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس موضوع پر کتب تالیف کی ہیں۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی۔ او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے۔ انہیں کے طریقے کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ زیر تبصرہ کتا ب’’صلوٰۃ النبی ﷺ‘‘ امام العصر مولانا حافظ محمدابراہیم سیالکوٹی﷫ کی نماز کے موضوع پر ایک مختصر مگر جامع کتاب ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے فلسفہ واسرار نماز کے سلسلے میں بہت ہی مفید باتیں جمع کردی ہیں۔ اللہ تعالیٰ مولانا ابراہیم میر سیالکوٹی کی مرقد کو جنت کا باغ بنائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف اول 5
حقیقت نماز 11
شرائط نماز 17
بیت الخلاء کےآداب 17
وضوءکےبعد کی دعائیں 19
موجبات غسل 20
نواقض وضوء 22
تیمم 23
استقبال قبلہ 27
طریقہ نماز 28
قرات بعد فاتحہ 30
رکوع 37
قومہ 38
سجدہ 39
جلسہ 40
تشہد 41
درودشریف 43
قعدہ اخیر 44
سلام 46
اذکار بعد سلام 47
سلام کےبعد کی دعائیں 48
سجدہ تلاوت 50
نماز وتر 51
مسائل اذان واقامت 52
اذان کےبعد کی دعاء 54
سجدہ سہو 55
آنحضرت ﷺ کےسجدہ سہوکی تفصیل 56
شک کی صورت میں کیاکرے 57
انتخاب اما م 59
عورت کے امامت 61
صف بندی 63
مردوں اورعورتوں کی صفوں میں ترتیب 63
عورتوں کےمتعلق احکام 64
ائمہ کو ہدایات 65
نماز کےبعد اذکار کرنا 66
نماز میں صف کو درست کرنا 67
صلوۃ المعذورین 66
نماز جنازہ 68
بچوں کاجنازہ 71
شہداءکاجنازہ 72
سرورکائنات ﷺکاجنازہ 73
عددتکبیرات جنازہ 74
خودکشی کرنےوالے کاجنازہ 74
حدمیں مارےجانے والے کاجنازہ 71
نمازجمعہ 75
ایک نادر علمی تحقیق 77
آداب جمعہ 79
آنحضرت ﷺ کاخطبہ جمعہ 80
آداب خطبہ (خطیب کےلئے ) 85
آداب خطبہ سامعین کےلئے 85
نماز جمعہ میں قرات 87
شرائط جمعہ اظر احتیاطی 89
شرطیت سلطان 91
دیہات میں جمعہ 98
وقت نماز جمعہ 103
جمعہ کےمتعلق متفرق مسائل 105
اساعت اجابت 106
جمعہ میں حاضرین کی تعداد 107
جمعہ اورعیدکااجتماع 107
بارش میں جمعہ 109
تیمار دارکاجمعہ 110
نماز جمعہ میں مسبوق 111
عیدین 112
عیدین کاتقرر 113
عیدمیں عورتوں کاجانا 115
کیفیت نماز عید 117
تکبیرات عید میں رفع الیدین 120
خطبہ عیدین 120
عیدالفطر کےمخصوص مسائل 121
صدیقہ فطر کی مقدار 122
عیدالاضحیٰ کے مخصوص مسائل 123
قربانی کےجانور 124
قربانی کاوقت 126
ذکر بوقت ذبح قربانی 127
روزہ مرہ کی مسنون دعائیں اوراذکار 129

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like