صیام رمضان مختصر احکام و مسائل
صیام رمضان مختصر احکام و مسائل
مصنف : ابو عبد اللہ عنایت اللہ سنابلی
صفحات: 134
رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے یہ مہینہ اپنی عظمتوں اور برکتوں کے لحاظ سے دیگر مہینوں سے ممتاز ہے۔رمضان المبارک ہی وہ مہینہ ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں اللہ تعالیٰ جنت کے دروازے کھول دیتا ہے او رجہنم کے دروازے بند کردیتا ہے اور شیطان کوجکڑ دیتا ہے تاکہ وہ اللہ کے بندے کو اس طر ح گمراہ نہ کرسکے جس طرح عام دنوں میں کرتا ہے اور یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ خصوصی طور پر اپنے بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور سب سے زیاد ہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی کا انعام عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات ( روزہ ،قیام ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت لیلۃ القدر وغیرہ )کی بڑی فضیلت بیان کی ہے ۔ کتب احادیث میں ائمہ محدثین نے کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے ۔ اور کئی علماء اور اہل علم نے رمضان المبارک کے احکام ومسائل وفضائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ صیام رمضان مختصر احکام و مسائل ‘‘ مولانا عنایت اللہ سنابلی مدنی صاحب کی کاوش ہے۔ جس میں رمضان المبارک کا لغوی و شرعی مفہوم، فرضیت اور رمضان المبارک کے متعلق ضروری مسائل واحکام کو قرآن واحادیث کی روشنی میں بیان کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ صاحب تصنیف و مترجم کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور آخرت میں ان کی نجات کا ذریعہ بنائے ۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 7 |
پیش لفظ | 10 |
پہلی فصل:صوم رمضان فرضیت اورفضائل ومقاصد | 13 |
صیام کالغوی وشرعی مفہوم | 13 |
صیام رمضان کی فرضیت اوراس کےمراحل | 14 |
ماہ رمضان کاآغازواختتام | 18 |
رؤیت ہلال اوراختلاف مطالع | 23 |
صوم کےچندفضائل وبرکات | 27 |
ماہ رمضان کےچندفضائل وخصائص | 34 |
صوم کےچندمنافع مقاصداورمصلحتیں | 42 |
دوسری فصل: صوم کےارکان شروط اورنواقض | 48 |
صوم کےارکان | 48 |
صوم کےشروط | 50 |
صوم کےنواقض | 54 |
نواقض صوم کی شرطیں | 70 |
تیسری فصل: صوم کےآداب محرمات ومباحات | 70 |
صوم کےچندآداب | 70 |
صوم کےمحرمات وممنوعات | 73 |
صوم کےمباحات | 79 |
چوتھی فصل: عذراورمعذورین کےمسائل | 85 |
مریض | 85 |
مسافر | 89 |
حیض ونفاس | 90 |
حمل ورضاعت | 90 |
جہادفی سبیل اللہ میں قوت کاحصول | 92 |
مجبورومقہورالاچار | 93 |
پانچویں فصل:قیام رمضان | 95 |
قیام رمضان اوتراویح | 95 |
قیام رمضان کاحکم اوراس کی فضیلت | 96 |
قیام رمضان کاوقت | 97 |
قیام رمضان کی رکعات | 98 |
صلاۃ الوتر | 102 |
چھٹی فصل: عشرہ اخیرہ اورعیدالفطر | 104 |
عشرہ اخیرہ کےفضائل | 104 |
اعتکاف | 105 |
اعتکاف کاحکم | 106 |
اعتکاف کی فضیلت | 108 |
اعتکاف کےشروط | 109 |
اعتکاف کارکن | 109 |
معتکف میں داخل ہونےاورنکلنےکاوقت | 109 |
اعتکاف کےنواقض | 110 |
اعتکاف کی حالت میں جائزامور | 111 |
اعتکاف کی حالت میں ممنوع امور | 112 |
شب قدر | 113 |
شب قدرکی تلاش وجستجو | 115 |
شب قدرکی چندعلامتیں | 116 |
شب کی دعا | 117 |
زکاۃ الفطر | 119 |
زکاۃ الفطرکیاہے | 119 |
زکاۃ الفطرکاحکم | 119 |
زکاۃ الفطرکامقصد | 120 |
زکاۃ الفطرکی ادائیگی کاوقت | 120 |
زکاۃ الفطرمیں کیااداکیاجائے؟ | 122 |
زکاۃ الفطرمیں نقدی قیمت کی ادائیگی | 122 |
زکاۃ الفطرکی مقدار | 124 |
ساتویں فصل: رمضان المبارک کےچندخصوصی اعمال | 125 |
تلاوت قرآن کریم | 125 |
صدق ونفاق | 126 |
عمرہ | 128 |
ذکرودعااوراسغفار | 128 |
آٹھویں فصل: عیدالفطرکےمختصراحکام وآداب اورمنکرات | 129 |
عیدالفطرکےچنداحکام وآداب | 129 |
عیدالفطرکےچندمنکرات | 130 |