صراط مستقیم اور اختلاف امت
مصنف : صغیر احمد بہاری
صفحات: 326
تقلید اور عمل بالحدیث کے اختلافی مباحث صدیوں پرانے ہیں،تقلید جامد کے رسیا اور قرآن وحدیث کے علمبردار علماء ومصلحین اس موضوع پر سیر حاصل بحث کر کے خو ب خوب داد تحقیق دے چکے ہیں۔خیر القرون کے سیدھے سادھے دور کے مدتوں بعد ایجاد ہونے والے مذاہب اربعہ کے جامد مقلد فقہاء نے اپنے اپنے مذہب کی ترجیح میں کیا کیا گل نہیں کھلائے ۔حتی کہ اپنے مذہب کے جنون میں اپنے مخالف امام تک کو نیچا دکھانے سے بھی دریغ نہیں کیا گیا جیسا کہ اہل علم اس سے بخوبی واقف ہیں۔ایسا ہی کچھ طرز عمل ماہنامہ “بینات”کراچی کے مدیر مولانا محمد یوسف لدھیانوی نے اختیار کیا ہے۔موصوف سے کسی صاحب نے چند سوالات پوچھے ،جن کا جواب مولانا نے بڑی تفصیل سے دیا ۔حتی کہ اسے “بینات” کا ایک خاص نمبر بعنوان “اختلاف امت اور صراط مستقیم “شائع کر دیا۔مگر افسوس کہ اس میں اہل حدیث کو بھی خوا ہ مخواہ گھسیٹ لیا گیا۔اس رسالے کی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے مولانا نے “اختلاف امت اور صراط مستقیم ” کا نمبر دوم بھی شائع کر دیا۔یہ دونوں نمبر پہلے پاکستان میں چھپے اور پھر دیو بند ہندوستان سے شائع کئے گئے۔جب یہ دونوں رسالے معروف اہل حدیث عالم دین مولانا صغیر احمد بہاری ﷾کی نظر سے گزرے تو انہوں نے ایک مفصل تنقیدی مضمون لکھ کر “الاعتصام” میں اشاعت کے لئے بھج دیا۔جو اس میں 34 قسطوں میں شائع ہوا۔احباب کا اصرار تھا کہ اسے کتابی شکل میں شائع کیا جائے تاکہ “بینات” کا تریاق ہو سکے۔چنانچہ اسے کتابی شکل میں چھاپ دیا گیا ۔اس پر محترم الاستاذ مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی کی نظر ثانی اور اس زمانے کے مدیر الاعتصام مولانا صلاح الدین یوسف ﷾کی تقدیم موجود ہے۔اللہ تعالی ان بزرگوں کی تمام خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 7 | |
بینات کی اشاعت خصوصی حصہ اول کا جواب | 13 | |
تقلید سے ائمہ اربعہ کی ممانعت | 33 | |
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کا فقہی مسلک | 49 | |
شاہ ولی اللہ کا فقہی مسلک ایک حنفی عالم کی زبانی | 58 | |
مجلس واحد کی تین طلاقوں کا مسئلہ | 75 | |
فتوی فاروقی کی حقیقت | 76 | |
صحابہ و تابعین کے فتوے | 79 | |
علامہ ابو حیان اندلسی | 80 | |
حافظ ابن حجر | 81 | |
دعوائے اجماع | 82 | |
مولانا عبد الحئی حنفی لکھنوی | 83 | |
امام رازی | 84 | |
ابن رشد | 87 | |
علامہ سید رشید رضا مصری | 90 | |
مولانا مفتی کفایت اللہ دہلوی کا فتوی | 93 | |
بینات کے حصہ دوم پر تبصرہ | 141 | |
صحیحین کی روایات کی حیثیت و اہمیت | 141 | |
مسئلہ فاتحہ خلف الامام | 146 | |
اذان و اقامت کے کلمات | 166 | |
مردوں اور عورتوں کی نماز میں تفریق کا مسئلہ | 169 | |
آمین بالجہر کا مسئلہ | 173 | |
مسئلہ رفع الیدین | 180 | |
سجدہ سہو کا طریقہ | 231 | |
مسائل وتر | 234 | |
نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ پڑھنے کا مسئلہ | 280 | |
مسئلہ تکبیرات عیدین | 289 | |
اقامت کے بعد فرض نماز کے دوران سنت فجر کا مسئلہ | 297 | |
تاخیر واجب پر سجدہ سہو | 296 | |
ران ستر ہے | 297 | |
خطبہ جمعہ کے دروان تحیۃ المسجد کا حکم | 300 | |
گاؤں میں جمعہ پڑھنے کا مسئلہ | 314 | |
خاتمہ بحث | 321 |