سلسلہ احادیث صحیحہ (اپ ڈیٹ)جلد 3

سلسلہ احادیث صحیحہ (اپ ڈیٹ)جلد 3

 

مصنف : ناصر الدین البانی

 

صفحات: 630

 

خدمت حدیث بھی بلاشبہ عظیم شرف وسعادت ہے او راس عظیم شرف اور سعادت کبریٰ کے لیے اللہ تعالیٰ نےہمیشہ اپنی مخلوق میں عظیم لوگوں کاانتخاب فرمایا انہی سعادت مند چنیدہ شخصیات میں سرفہرست مجددِ ملت ،محدثِ عصر علامہ شیخ ناصر الدین البانی(1914۔1999ء) کا نام عالی شان ہے جنہوں نے ساری زندگی شجرِ حدیث کی آبیاری کی ۔امام البانی حدیث وفقہ کے ثقہ اما م تھے تما م علوم عقلیہ ونقلیہ پر عبور واستحضار رکھتے تھے ۔آپ کی شخصیت مشتاقان علم وعمل کے لیے نعمت ربانی تھی اورآج بھی آپ کی علمی وتحقیقی او رحدیثی خدمات اہل علم او رمتلاشیان حق کےلیے روشن چراغ ہیں۔آپ کی خدمات کے اثرات وثمرات کودیکھ کر ہر سچا مسلمان یہی محسوس کرتا ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کوتجدیدِ دین کے لیے ہی پیدا فرمایا تھا۔علامہ ناصر الدین البانی  کاشمار ان عظیم المرتبت شخصیات میں ہوتاہے کہ جنہوں نے علمی تاریخ کےدھارے کا رخ بدل دیا ۔شیخ البانی نے اپنی خدمات حدیث سے امت میں احادیث کی جانچ پرکھ کاشعور زندہ کیا۔شیخ کی ساری زندگی درس وتدریس اور تصنیف وتالیف میں گزری ۔ان کی مؤلفات اور تعلیقات کی تعداد تقریبا دوصد سے زائد ہے۔دور حاضر میں شیخ البانی  نے احادیث کی تحقیق اور تخریج کا جو شاندار کام کیا ہے ماضی میں اس کی مثالی نہیں ملتی ۔زیر نظر کتاب سلسلة احاديث الصحيحة شیخ کی عظیم الشان تصانیف میں سے ہے جس میں شیخ نے عوام الناس کے فائدے کےلیے مختلف ابواب ،فصول،مسائل اور فوائد سےمتعلقہ صحیح احادیث کو جمع کردیا ہے ۔شیخ نے اس کتاب میں تبویب بندی اور کسی خاص ترتیب کا لحاظ نہیں رکھا بلکہ تخریج وتحقیق کے اصول وقواعد کے مطابق جیسے جیسے احادیثِ صحیحہ میسر آتی گئیں انہیں کتاب میں قلم بند کرتے رہے۔اور مختصراً متونِ احادیث ،اسانید طرق اور رواۃ پر بھی بحث کرتے ہوئے فقہی فوائد پر بھی روشنی ڈالی ہے اور بعض مقامات پر کسی خاص موضوع پر طویل ابحاث بھی پیش کی ہیں ۔ فضیلۃ الشیخ ابو میمون محمد محفوظ اعوان ﷾ نے سلسلہ احادیث الصحیحہ کا ترجمہ کرنے کے علاوہ اس کتاب کی فقہی ترتیب،کتاب بندی،باب بندی اور تخریج وغیرہ کا کام بھی سر انجام دیا ۔ انصار السنہ پبلی کیشنز،لاہور نے اسے 6جلدوں میں شائع کیا ہے۔ اللہ تعالی شیخ البانی اس کتاب کو طباعت کےلیے تیار کرنے والے تمام احبا ب کی جہود کو قبول فرمائے (آمین)

 

باب: رکوع سے پہلے قیام میں ہاتھ باندھنے کی مشروعیت کا بیان نہ کہ بعداز رکوع 374
نماز تہجد سے پہلے دو ہلکی رکعتیں پڑھنے کا بیان 374
رکوع اور سجود کی دعا کا بیان 374
باب: مسافت سفر جس میں قصر کرنا جائز ہے 375
باب: ایک نبی کا قصہ (علیہ السلام) 375
بلند آواز سے آمین کہنے کا بیان 376
آگ پر پکی ہوئی چیز سے وضو نہیں ہے 377
باب: جمع تقدیم (دو نمازوں کو پہلی نماز کے وقت جمع کرنا) 377
نماز کو اس وقت ادا کرنا جب یاد آجائے 378
مغرب کی نماز سے پہلے دو رکعت پڑھنے کا بیان 378
رکوع و سجود کی دعا کا بیان 379
باب: چھوڑی ہوئی نماز جس پر عمل پیرا ہونا چاہیے 379
چادر میں نماز پڑھنے کی کراہت کا بیان 379
قنوت نازلہ کا بیان 379
محلوں میں مسجدیں بنانے کا استحباب 380
سفر میں دو نمازیں جمع کرنے کا بیان 380
سمجھ دار اور عقل مند لوگ میرے قریب کھڑے ہوں 380
باب: تعلیم و تعلّم کے لیے شب بیداری کا جواز 381
نمازیوں کے آجانے پر جماعت کا کھڑا کرنے کا بیان 381
عیدالفطر اور اضحیٰ کےدن سب سے پہلے نماز پڑھی جائے 382
خطبہ دیتے وقت ہاتھ میں چھڑی ہونا مستحب ہے 383
ہتھیلی کے گداز حصے پر سجدہ کرنے کا بیان 383
باب: نماز میں ایک طرف سلام پر اکتفاء کرنا 383
باب:تشہد میں انگلی ہلانے والی احادیث او رانکار کرنے والے کی تردید کا بیان 383
مسافرکی نماز کا بیان 384
باب: نمازی کے سامنے سے گزرنے والی عورت کو اشارے سے منع کرنا 384
وہ اپنی مجلس والوں کو بلائے۔۔۔۔ ان آیات کی تفسیر 384
باب: نماز میں قابل فہم و بامقصد اشارے کا جواز 385
آپ ﷺ کا ظہر کی نماز سے پہلے چاررکعات اور فجر سے پہلے دو رکعات پر ہمیشگی کرنے کا بیان 386
ظہر سے پہلے چار رکعات پر ہمیشگی کرنے کا سبب 386
عصر کے بعد دو رکعت پڑھنے کابیان 387
سیدنا حسن او رحسین کے ساتھ محبت کا وجوب 387
امام سے آگے بڑھنے کی ممانعت کا بیان 388
فجر کی دو رکعات میں قرأت کا بیان 389
باب: ظہر اور عصر کی قرأت کا بیان 389
باب: فرض نماز کے بعد کے اذکار 389
باب: خصائص نبوی ﷺ 390
نبی ﷺ ایک رکعت وتر پڑھا کرتے تھے 390
نبی ﷺ سفر میں( فرض نماز سے) پہلے یا بعد میں سنتیں نہیں پڑھا کرتے تھے 391
کپڑے سے منی کے کھرچنے کابیان 391
سرخ لباس پہننے کا جواز 391
باب: ایک چھوڑا او ربھولا ہوا ضروری (واجب ) عمل 392
مصیبت کے وقت نماز کا سہارا لینے کا بیان 392
سفر میں ظہر کی نماز جلدی پڑھنے کا بیان 392
ستونوں کے درمیان صف بنانے کی ممانعت کا بیان 392
23، 27 رمضان میں لیلۃ القدر کو تلاش کرنے کا بیان 393
باب: عورت کی مسجد کے بجائے گھر میں نماز کی فضیلت 393
نماز میں کنکریاں کو ہاتھ لگانے کی کراہت کا بیان 394
فجر کی نماز اندھیرے میں پڑھنے کا استحباب 394
آدمی کا اس مسجد میں نماز پڑھنا جو اس کے قریب ہو 395
جمعہ چھوڑنے کی مذمت کا بیان 395
نمازی کو سلام کہنے کی مشروعیت کا بیان 395
نماز کے اوّل اور آخری وقت کا بیان 396
باب: سفر میں نیند کے باعث نماز فجر چھوڑنے والوں کا قصہ 396
نبی ﷺ کی نیندناقض وضوء نہیں تھی 399
باب: جمعہ اور مغرب سے قبل دو رکعت کی مشروعیت 399
فضیلت والے امور کابیان انہی میں سے   وضوء بھی ہے 400
بارہ سال تک اذان دینے کی فضیلت کا بیان 400
جمعہ کے لیے غسل کرنے کی فضیلت کا بیان 401
اس شخص کا بیان ککہ جس کی نماز قبول نہیں کی جاتی 401
مسجد بنانے کی فضیلت کا بیان 402
نشہ کی وجہ سے نماز کو ترک کرنےکی مذمت کا بیان 402
وضوء اور دو رکعات نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان 403
پانچ نمازوں کی اہمیت کا بیان 404
وتر رات کے شروع اور آخری حصہ میں پڑھنے کا بیان لیکن آخری حصہ میں پڑھنا افضل ہے 404
مسجد قباء میں نماز کی فضیلت کا بیان 405
باب: صف کے خلاء کو پُر کرنے کی فضیلت 405
باب: مسجد میں داخل ہونے او رنکلنے کا مشروع طریقہ 405
دو سجدوں کے درمیان بیٹھنے کا بیان 406
پانچ نمازوں کی فضیلت کا بیان 406
باب: سنن رواتب پر مداومت کی فضیلت 406
صبح کی نماز کی فضیلت کا بیان 407
نوافل کی اہمیت کا بیان 407
نماز چاشت اور ظہر سے پہلےکی چار رکعات کی فضیلت 408
صبح کی نماز او راس کے بعد طلوع شمس تک بیٹھنے کا اجروثواب 408
باب: امام کے ساتھ تکبیر اولیٰ پانے کی فضیلت 408
جس نے دس آیات کے برابر بھی قیام کیا، وہ غافلین میں شمار نہیں ہوگا 409
آیۃ الکرسی کی فضیلت کا بیان 409
سوآیات کے پڑھنے کا ثواب 409
باب: فجر کی سنتوں کی سورج نکلنے کے بعد قضاء کا بیان 410
نماز کا انتظار کرنےکی فضیلت کا بیان 410
مسجد ہر پرہیزگار کا گھر ہے 411
فجر سے پہلے دو رکعات کی قرأت کا بیان 411
مسجدوں کے دروازوں پر پیشاب کرنے کی ممانعت 411
نماز میں بالوں کو اکٹھا کرنے کی ممانعت 412
باب: اقعاء (بیٹھنے) کی صور ت جو منع ہے 412
باب: سورج کے زرد ہونے سے پہلے نفل نماز کا بیان 413
نماز میں مذمومہ امور کا بیان 413
باب: نماز عید کے لیے عورتوں کا عیدگاہ جانا واجب ہے 414
باب: ترک کی گئی سنتیں 414
او رجب انہوں نے تجارت کو دیکھا۔۔۔۔۔ کی تفسیر کا بیان 415
اعتکاف بس تی مسجدوں میں ہوگا 415
باب: گھروں میں نوافل کی ادائیگی کی ترغیب 416
باب: آداب مسجد کابیان 416
روزوں کے لیے جمعہ کے دن کو خاص کرنےکی کراہت کا بیان 416
قبر پر یا قبر کی طرف نماز پڑھنے کی ممانعت 417
سورج کے طلوع اور غروب ہوتے وقت نماز پڑھنے کی ممانعت کا بیان 417
نہ نماز میں نقص جائز ہے اور نہ سلام میں 417
نماز میں کلام کرنےکی ممانعت کا بیان 418
باب: چاشت کی نماز ہی ’’اوابین‘‘ ہے 418
طلوع آفتاب کے وقت نماز پڑھنے کی حرمت کا بیان 419
مکہ کے علاوہ عصر اور فجر کی نماز کے بعد کوئی نماز نہیں ہے 420
جنتیوں والے کام اور انہی میں سے پانچ نمازیں 420
نماز میں قبلہ کی سمت تھوکنے کی کراہت کا بیان 421
جس نے شراب پی اس کی چالیس دن کی نماز قبول نہیں ہوگی 422
رکوع اور سجود میں کمر سیدھی کرنے کی اہمیت کا بیان 422
شک کی بنیاد پر نماز سے نہ پھرنا 423
باب: کثرت سجود کی فضیلت 423
حیض اور نفاس والی عورتیں نماز نہیں پڑھیں گی 424
پانچ نمازیں گناہوں کے لیے کفارہ ہیں 425
چاشت کی دو رکعات کی فضیلت کا بیان 426
باب: اذان کہنے کی فضیلت 426
ہاتھ کے اشارے کا ثواب 427
انہوں نےنماز کو ضائع کردیا۔۔ کی تفسیر کا بیان 427

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like