صفات رب العالمین
صفات رب العالمین
مصنف : شمس الدین الذہبی
صفحات: 90
توحید کی بنیادی قسموں میں سے توحید اسماء و صفات اہم ترین قسم ہے۔ اہل سنت کا اس سلسلہ میں عقیدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کو بغیر کسی تکییف و تمثیل کے بعینہٖ مان لینا۔ لیکن مشبہہ نے اللہ تعالیٰ کی صفات کو انسانوں کی صفات کے ساتھ بعینہٖ تشبیہ دی، مجسمہ نے کہا اللہ تعالیٰ ہماری ہی طرح جسم، ہاتھ اور کان رکھتے ہیں جبکہ معطلہ نے سرے سے صفات کا انکار کر دیا۔ محدثین اور علمائے سلف نے ان فرق باطلہ کی تردید میں بہت سارا علمی کام کیا اور متعدد کتب تصنیف کیں۔ امام ذہبی ؒ نے بھی اس موضوع پر قلم اٹھایا اور ’الاربعین فی صفات رب العالمین‘ کے نام سے کتاب لکھی، اسی کتاب کا اردو قالب اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ ترجمہ کرتے ہوئے اگر احادیث اور اقوال سلف کی عبارتوں کے حوالہ جات کا اہتمام کر دیا جاتا توکتاب کی افادیت میں مزید اضافہ کیا جا سکتا تھا۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 7 | |
صحیفہ عمروبن حزم | 9 | |
صحیفہ اہل یمن | 9 | |
صحیفہ وائل بن حجر | 9 | |
صحیفہ علی بن ابی طالب | 10 | |
خطوط ووثائق | 10 | |
صحیفہ صادقہ | 10 | |
صحیفہ ہمام بن منبہ | 10 | |
صحیفہ ابی الزبیر | 10 | |
کتب احادیث کی اقسام | 10 | |
الاربعین | 11 | |
امام زہبی کے حالات زندگی | 15 | |
توحید باری تعالیٰ کا بیان | 20 | |
اللہ تعالیٰ کے آسمان پر بلند ہونے کا بیان | 24 | |
اللہ تعالیٰ کی معیت کا بیان | 34 | |
اللہ تعالیٰ کے مبارک ہاتھوں کا بیان | 39 | |
اللہ تعالٰی کے چہرہ مبارک کا بیان | 55 | |
اللہ تعالٰی کے قدم مبارک کا بیان | 58 | |
اللہ تعالٰی کی پنڈلی مبارک کا تذکرہ | 61 | |
اللہ تعالیٰ کی مٹھی مبارک کا بیان | 64 | |
اللہ تعالیٰ کی تشریف آوری کا بیان | 69 | |
اللہ تعالٰی کے سمیع وبصیر ہونے کا بیان | 86 |