سعایہ النحو اردو شرح ہدایۃ النحو

سعایہ النحو اردو شرح ہدایۃ النحو

 

مصنف : مفتی عطاء الرحمن

 

صفحات: 403

 

علومِ نقلیہ کی جلالت وعظمت اپنی جگہ مسلمہ ہے مگر یہ بھی حقیقت کہ ان کے اسرار ورموز اور معانی ومفاہیم تک رسائی علم نحو کے بغیر ممکن نہیں۔ کیونکہ علومِ عربیہ میں علم نحو کو جو رفعت ومنزلت حاصل ہے اس کا اندازہ اس امر سے بہ خوبی ہو جاتاہے کہ جو بھی شخص اپنی تقریر وتحریر میں عربی دانی کو اپنانا چاہتا ہے وہ سب سے پہلے نحو کےاصول وقواعد کی معرفت کا محتاج ہوتا ہے کلام ِالٰہی ،دقیق تفسیر ی نکات،احادیث رسول ﷺ ،اصول وقواعد ،اصولی وفقہی احکام ومسائل کا فہم وادراک اس علم کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا یہی وہ عظیم فن ہےکہ جس کی بدولت انسان ائمہ کےمرتبے اور مجتہدین کی منزلت تک پہنچ جاتاہے ۔عربی مقولہ ہے : النحو فی الکلام کالملح فی الطعام یعنی کلام میں نحو کا وہی مقام ہے جو کھانے میں نمک کا ہے ۔ قرآن وسنت اور دیگر عربی علوم سمجھنےکے لیے’’ علم نحو‘‘کلیدی حیثیت رکھتاہے اس کے بغیر علوم ِاسلامیہ میں رسوخ وپختگی اور پیش قدمی کاکوئی امکان نہیں ۔ قرنِ اول سے لے کر اب تک نحو وصرف پرکئی کتب اور ان کی شروح لکھی کی جاچکی ہیں ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔کتب ِنحو میں ’’ہدایۃ النحو‘‘ کا شمار نحوکی اہم بنیادی کتب میں ہوتا ہے ۔یہ کتاب دینی مدارس کے متوسط درجۂ تعلیم میں شامل نصاب ہے ۔ اختصار وطوالت سے منزہ انتہائی جامع اور کثیر فوائد کی حامل ہے ۔کئی اہل نے اس پر شرح وحواشی کی صورت میں کام کیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ سعایہ النحو اردو شرح ہدایۃ النحو ‘‘مفتی عطاء الرحمن ملتانی کی کاوش ہے انہوں نےاس میں کافیہ کے طرز کوملحوظ رکھا ہے تاکہ طلباء میں کافیہ کی تعلیم وتعلم کی استعداد پیدا ہوجائے۔اور انہوں نے اس میں یہ کوشش کی ہے کہ اسے قواعد وضوابط کی علل اور حکمتوں کے ساتھ مزین کیا جائے اور مسائل کا ذخیرہ جمع کیا جائے جن کوسوالات وجوابات کی صورت میں پیش کیا ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
دیباچہ 9
عربی زبان کی ابتدائی باتیں 11
علم نحو 13
اسم کابیان
اسم کی قسمیں 17
اعراب کی مختلف صورتیں 20
معربات اصلیہ 22
مبتداوخبر 23
مجرور بواسطہ حرف جر 24
مضاف الیہ 26
مفعول بہ ،حال 28
ظرف 29
علۃ 30
تمیز مفعول مطلق 31
توابع ۔صفت 33
عطف ،تاکید 34
بدل ،عطف بیان 35
مبنیات ،ضمائر 36
اشارات 39
موصولات 40
استفہامات 42
ظروف ،مخففات 44
مرکبات 44
معربات مشکلہ 45
استثنائی صورتیں غیر منصرف 50
مبدل الاعراب 53
اعداد 55
اوزان جمع مکسر 57
فعل کابیان
مادہ اوروزن 61
تقسیم فعل 63
مشتقات فعلیہ 64
جملہ فعلیہ کے قواعد 65
ابواب ثلاثی مجرد 67
ماضی 68
مضارع 71
امر 79
ذوالفعل 81
اسم الفعل 81
صفت 84
مفصل ،مبالغہ 84
ظرف ،آلہ 85
ابواب ثلاثی مزید 87
مبدلات فعل 95
مثال 98
اجوف 99
ناقص 103
لفیف 108
مضاعف 110
مبدلات ثلاثی مزید 112
خاصیات ابواب 119
افعال ناقصہ 123
افعال مقابہ ،افعال مدح وذم 125
افعال تعجب ۔اسماءالافعال 126
حرف کابیان
حروف اضافت 131
حروف مشبہ بفعل 136
حروف عطف 138
حروف نفی ،مستقبل 141
حروف ندا،حروف ایجاب وتصدیق 142
حروف استثناء حروف مصدر 143
حروف تخصیض ،حروف شرط 144
حروف ردع ،حروف تفسیر 145
مشقوں کاحل
مشق نمبر 1 147
مشق نمبر 2 118
مشق نمبر 3 149
مشق نمبر 4 151
مشق نمبر 5 153
مشق نمبر 6 154
مشق نمبر 7 155
مشق نمبر 8 157
مشق نمبر 9 158
مشق نمبر 10 159
مشق نمبر 11 161
مشق نمبر 12 163
مشق نمبر 13 164
مشق نمبر 14 165
مشق نمبر 15 167
مشق نمبر 16 269
مشق نمبر 17 171
مشق نمبر 18 172
مشق نمبر 19 174
مشق نمبر 20 175
مشق نمبر 21 176
مشق نمبر 22 178
مشق نمبر 23 181
مشق نمبر 24 182
مشق نمبر 25 183
مشق نمبر 26 184
مشق نمبر 27 186
مشق نمبر 28 187
مشق نمبر 29 186

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like