شکر گزار بننے کے فوائد

شکر گزار بننے کے فوائد

 

مصنف : ڈاکٹر شہزادہ فیصل بن مشعل

 

صفحات: 130

 

اللہ تعالی نے اپنے بندوں پر بے شمار نعمتیں کی ہیں ،ان میں سے سب سے بڑی نعمت اسلام ہے او ریہ کیاہی عظیم نعمت ہے اس کے علاوہ بھی بے شمار نعمتیں ہیں جنہیں ایک بندہ اپنی محدود عقل کی وجہ سے شمار نہیں کرسکتا بلکہ حیران ہوجاتاہے ۔یہ ساری نعمتیں اللہ کی طرف سے ہیں تو پھر بندے کے لیے ضروری ہے کہ ان انعامات پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرے ۔اورشکر ہی ایسی نعمت ہے جو دوسری نعمتوں کو دوام بخشتی ہے جیسے کہ ارشاد گرامی ہے” لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَلَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيد” پس جس نے شکر گزاری کی روش اختیار کی وہ کبھی نعمتوں کی فراوانی سے محروم نہ ہوا،اور شکر بہت قدرومنزلت والا کلمہ ہے ،اللہ نےاس کا حکم دیا اور کفران ِنعمت سے منع کیا ہے ۔زیر تبصرہ کتاب ” شکر گزار بننے کے فوائد” فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر شہزادہ فیصل بن مشعل آل سعود کی تصنیف کا ترجمہ ہے جس میں انہوں نے شکر کامفہوم او رحقیقت ،فضلیت ،اقسام شکر او رنعمتوں کی اقسام کو بڑے احسن انداز میں بیان کیا ہے ۔ محترم طاہر نقاش مدیر دارالابلاغ نے اس کتاب پر تحقیق وتخریخ اور اس کا سلیس ترجمہ کرواکر طباعت سےآراستہ کیا ہے ۔اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کی توفیق دے او راپنے شکرگزار بندوں میں شامل کرلے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف تمنا 8
انتساب 11
پیش لفظ 12
شکر کا مفہوم اور حقیقت 15
شکر کا لغوی اور اصطلاحی معنی 15
شکر کی حقیقت 17
شکر کی فضیلت 19
شکر نصف ایمان ہے 19
شکر رضائے الٰہی کا ایک ذریعہ 20
شکر کرنا انبیاء کی صفات میں سے ایک ہے 21
جنت والوں کی صفت ( شکر کرنا) 26
شکر ہی ہمیشگی نعمت کا اصل راز ہے 28
شکر گزاروں کی جزاء 33
کیا اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شمار ممکن ہے؟ 38
ہم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر اس کا شکر کس طرح ادا کریں 42
دل و زبان سے شکر ادا کرنا 42
اعضاء جسمانی سے شکر ادا کرنا 44
انسانی اعضاء سے شکر کرنے کے دو طریقے 46
خلاصہ کلام 47
حصول شکر کے عوامل 48
شکر کی اقسام 54
شکر گزاروں اور ناشکروں کی اقسام 74
شکران نعمت کے ذرائع و وسائل 83
نعمتوں کی اقسام 97
خاص نعمتیں جو انسانی ذات سے متعلق ہیں 105
اب کرنے کا کام کیا ہے؟ 121
آخری بات 124

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like