شریر جادوگروں کا قلع قمع کرنے والی تلوار
شریر جادوگروں کا قلع قمع کرنے والی تلوار
مصنف : وحید بن عبد السلام بالی
صفحات: 180
موجودہ دور میں بہت سے عامل، نجومی اور جادوگر اپنا جال پورے معاشرے میں پھیلائے بیٹھے ہیں اور بہت سے معصوم لوگوں کے عقائد و ایمان کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ جادو اور جادوگروں کے حوالہ سے دینی تعلیمات بہت واضح اور دوٹوک ہیں۔ فلہٰذا اہل ایمان کو چاہیے کہ اگر انھیں اس قسم کی کسی مصیبت کا سامنا ہو تو وہ ایسے شخص کی طرف رجوع کریں جو قرآن و سنت کی روشنی میں علاج کرتا ہو اور قرآنی آیات اور دیگر اوراد و وظائف پڑھنے کا معمول بنائیں۔ زیر مطالعہ کتاب اسی تناظر میں ترتیب دی گئی ہے جس میں قرآن وسنت سے استنباط کرتے ہوئے جادو کا کامل علاج رقم کر دیا گبا ہے۔ کتاب کا اسلوب عوامی ہے کوئی بھی عام فہم شخص اس کا مطالعہ کر کے اوراد و وظائف کو عمل میں لا سکتا ہے۔ کتاب اصل میں عربی میں تھی جس کے مصنف شیخ وحید عبدالسلام بالی ہیں اس کی افادیت کو دیکھتے ہوئے مجلس التحقیق الاسلامی نے اس کا حافظ محمد اسحاق زاہد سے اردو ترجمہ کرایا۔ مصنف نے جنات کی نشانیوں اور انھیں حاضر کرنے سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے جادو کی تمام اقسام کو بالتفصیل بیان کیا ہے۔ اس کے علاوہ نظر بد کا علاج بھی کتاب کا حصہ ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض مترجم | 10 | |
تقریظ | 15 | |
مقدمہ از مصنف | 19 | |
مقدمہ طبع اول | 25 | |
باب1۔سحر کی تعریف اور جادو کا تعارف | 29 | |
باب2۔جادو قرآن وسنت کی روشنی میں | 33 | |
باب3۔جادو کی اقسام | 53 | |
باب4۔جنات کی نشانیاں اور انہیں حاضر کرنا | 59 | |
باب5۔شریعت میں جادو کا حکم | 73 | |
باب6۔جادو کا توڑ | 81 | |
جادو کی پہلی قسم | 83 | |
جادو کی دوسری قسم | 106 | |
جادو کی تیسری قسم | 112 | |
جادو کی چوتھی قسم | 115 | |
جادو کی پانچویں قسم | 120 | |
جادو کی چھٹی قسم | 121 | |
جادو کی ساتویں قسم | 124 | |
جادو کی آٹھویں قسم | 131 | |
جادو کی نویں قسم | 133 | |
جادو کے متعلق چند اہم معلومات | 139 | |
باب7۔جماع سے بندش کا جادو | 163 | |
جادو سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر | 153 | |
باب8۔نظر بد | 165 |