شرح فوائد مکیہ
شرح فوائد مکیہ
مصنف : قاری محمد ادریس العاصم
صفحات: 484
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اوراصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔فن تجوید پر اب تک عربی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی بہت سارے رسائل و کتب لکھی جا چکی ہیں۔ جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ پیشِ نظر کتاب بھی انہی کتب میں ایک اضافہ ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” شرح فوائد مکیہ “ماہر فن تجوید وقراءات قاری محمد عبد الرحمن مکی الہ آبادی کی معروف کتاب “فوائد مکیہ” کی شرح ہے۔اس کتاب میں مولف نے علم تجوید کے مسائل کو بیان کیا ہے۔ شائقین علم تجوید کے لئے یہ ایک مفید اور شاندار کتاب ہے،جس کا تجوید وقراءات کے ہر طالب علم کو مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض شارح | 4 | |
مدرسہ صولتیہ کی تاریخ | 6 | |
سوانح حیات حضرت مصنف | 10 | |
مقدمۃ الکتاب | 35 | |
تجوید کا ثبوت قرآن حکیم سے | 49 | |
تجوید کا ثبوت حدیث سے | 51 | |
تجوید کا ثبوت قیاس سے | 53 | |
واضعین فن | 65 | |
فن تجوید میں تصانیف | 66 | |
باب اول | ||
فصل اول :استعاذہ اور بسملہ کے بیان میں | 75 | |
دوسری فصل : مخارج کے بیان میں | 91 | |
دانتوں کا بیان | 98 | |
غنہ آنی ۔ غنہ زمانی | 111 | |
تیسر فصل: صفات کے بیان میں | 118 | |
صفات لازمہ متضادہ | 121 | |
صفات لازمہ غیر متضادہ | 142 | |
مراتب صفات | 151 | |
رسالہ : ہدایۃ العباد الی حقیقۃ النطبق بالضاد | 186 | |
با ب دوم : | ||
پہلی فصل : تفخیم اور ترقیق کا بیان | 200 | |
الف کی تفخیم و ترقیق | 202 | |
دوسری فصل : نون ساکن اور تنوین کے بیان میں | 220 | |
تنوین کی اقسام | 221 | |
ادغام بلاغنہ | 226 | |
ادغام بالغنہ | 231 | |
اخفاء کی اقسام | 239 | |
تیسری فصل : میم ساکن کا بیان | 250 | |
میم ساکن کے احفاء کا قاعدہ | 252 | |
بوف کا قاعدہ | 256 | |
چوتھی فصل: حروف غنہ کے بیان میں | 257 | |
غنہ کی اقسام | 258 | |
پانچویں فصل: ہائے ضمیر کے بیان میں | 260 | |
ہائے ضمیر میں صلہ کا قاعدہ | 263 | |
چھٹی فصل: ادغام کے بیان میں | 267 | |
ادغام کی اقسام | 268 | |
ادغام کی متجانسین | 270 | |
ادغام متقاربین | 272 | |
ادغام تام | 273 | |
موانع ادغام | 277 | |
لام تعریف کےادغام کا قاعدہ | 281 | |
ساتویں فصل : ہمزہکے بیان میں | 292 | |
تسہیل ۔ تعریف ۔ اقسام | 294 | |
حذف | 298 | |
جملہ کی اقسام | 299 | |
ابدال | 300 |