شیطانی چالوں کا توڑ اور شرعی طریقہ علاج

شیطانی چالوں کا توڑ اور شرعی طریقہ علاج

 

مصنف : محمد طیب محمدی

 

صفحات: 152

 

جادو کرنا یعنی سفلی اور کالے  علم کے ذریعہ سے لوگوں کے ذہنوں او رصلاحیتوں کو مفلوج کرنا  او ران کو آلام ومصائب سے دوچار کرنے کی مذموم سعی کرنا  ایک کافرانہ عمل  ہے  یعنی  اس کا  کرنے والا دائرہ اسلام سے نکل جاتا  اورکافر ہوجاتا ہے یہ مکروہ عمل  کرنے والے  تھوڑے  سے نفع کے لیے  لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے اور ان کے امن و سکون کو برباد کرتے ہیں  جولوگ  ان مذموم کاروائیوں کا شکار ہوتے ہیں وہ عام طور پر اللہ کی یاد سے غافل ہوتے ہیں  اس لیے  ان موقعوں پربھی  وہ اللہ کی طرف رجوع کرنے  کی بجائے انہی عاملوں اورنجومیوں کی طرف رجوع کرتے ہیں جناتی  وشیطانی  چالوں اور جادوکے  توڑ اور شرعی علاج کے  حوالے سے  بازار میں کئی کتب موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’ شیطانی چالوں کا توڑ اور شرعی یقۂ علاج‘ مولانا محمد طیب محمدی کی  تصنیف ہے اس کتاب میں انہوں نے اس بات کو واضح کیا ہے  کہ جو لوگ عاملوں، نجومیوں، کاہنوں، جادوگروں، اور پیشہ ورانہ  پیروں، فقیروں اور نام  نہاد دم درود کر کے پیسہ بٹورنے والوں کے پاس جاکر اپنا دین  وایمان او رعزتیں لوٹاتے ہیں وہ نادان لوگ اس کتاب سے استفادہ کر کے ہمیشہ  کے لیے ان نام نہاد جعلی عاملوں، پیروں  سے اپنا تعلق ختم کر کے مسنون اذکار اور فرائض کی پابندی کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے اپنا  تعلق مضبوط بنائیں تاکہ وہ ہر قسم کی پریشانی اور شیطانی چالوں سے مکمل محفوظ رہیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عقیدہ کی اصلاح 14
ستاروں میں کوئی تاثیر نہیں 14
سورج اورچاند میں کوئی تاثیر نہیں 16
حجراسود میں نفع   ونقصان کی کوئی تاثیر نہیں 17
جادوکفر ہے 18
کہانت وعرافت 22
کاہنوں کے جھوٹے ہونے کی عقلی دلائل 30
دوکاموں سے ایک تو ضرور ہوتاہے 31
دو جڑواں بھائیوں کی قسمت الگ کیوں؟ 32
نجومی کی تضاد بیانیاں 35
اصل چور )مجرم اورقاتل نجومی آج تک نہیں بتا سکے 39
کاہن کےپاس جانے والا شریعت کامنکر 39
علم   نجوم 44
ستاروں کےصرف تین مقاصد 44
ستاروں کو انسانی قسمت کےساتھ بربوط سمجھتا شرکیہ عقیدہ ہے 48
کواکب پر ستی 51
دنوں کےنام 52
دسعت شناسی 54
دسعت ثناسوں کےدلائل 55
دسعت شناہی جھوٹ فریب اورکبیرہ گناہ 57
بدشگونی 60
دورجاہلیت میں بدشگونی کی مختلف صورتیں 60
دورجاہلیت میں شگون اورفال باقاعدہ پیشہ تھا 61
بدشگونی حرام ہے 64
قرآنی دلائل 64
احادیث سےدلائل 67
بدشگونی کےخلاف صحابہ کرام ﷢ وعلمائے عظام کےچند واقعات 73
فال نامے 75
جنات قابو کرنے کی حقیقت 77
تعویذ دھاگے لٹکانے کاحکم 79
التولۃ 79
روحانی علاج 89
ایک بنیادی اورضروری قاعدہ 89
تقدیر،جادوارجنات 91
مریض کابیماری پر صبر کرنا 92
مصیبت کو ذخیرہ اجر سمجھا جائے 93
تقوی اختیار کرنا 94
اللہ پر توکل وبھروسہ 95
خلوص دل سے اللہ کی جانب جھکنا اورنافرمانیوں سے توبہ کرنا 96
نیک اعمال بجالانا 97
دین پر استقامت 98
نماز شروع کرتے وقت شیطان سےاللہ تعالی کی پناہ طلب کریں 98
نماز وں کی حفاظت 99
نماز باجماعت کی پابندی کریں 100
قیام اللیل کااہتمام   کریں 100
گھروں سے تصاویر ،ٹی وی وغیرہ نکال دینا 101
تلاوت قرآن 101
ہرکام سے پہلے ’’بسم اللہ ‘‘پڑھنا 102
آیت الکرسی 105
سورۃ البقرہ کی تلاوت کےفوائد 107
سورۃ البقرہ کی آخری دوآیات ہر شر سےبچاتی ہیں 108
معوذتین وسورۃ الاخلاص 110
سورۃ الفلق مع ترجمہ 112
سورۃ الناس مع ترجمہ 112
سورۃ اخلاص مع ترجمہ 113
کلمہ توحید کےسومرتبہ پڑھنے کےفوائد 113
چند مسنون دم 114
باوضو رہنے کی کوشش کریں 117
بیت الخلاءمیں جانے سے قبل دعا کااہتمام کریں 118
شادی کےبعد اپنی بیوی کی پیشانی پردایا ں ہاتھ رکھ کریہ دعائیں پڑھیں 118
ازدواجی تعلقات سے قبل شیطان سےپنا ہ طلب کریں 118
مسجد میں داخل ہوتے وقت یہ دعاپڑھیں 119
گھر سےنکلنے یہ دعا پڑھیں 120
مسجد سےنکلتے ہوئے یہ دعاپڑھیں 119
جادو کاتوڑ 121
جادو کے توڑ کےلیے سورۃ الفاتحہ کےذریعے دم 121
نبی ﷺ پر جادو اوراس کاتوڑ 122
دواؤں کےذریعے سے جادو کاعلاج 127
عجوہ کھجور سے علاج 127
کلونجی کےذریعے سےعلاج کرنا 128
سینگی کے ذریعے سےعلاج 128
نظر بدکی حقیقت اوراس کاعلاج 130
نظر کی تاثیر قرآن کی روشنی میں 130
نظر کی تاثیر احادیث نبویہ کی روشنی میں 131
نظر اورحسد میں فرق 134
نظر سے بچاؤ کاطریقہ 135
نظر کاعلاج 136
نظر کےلیے غسل کروانا 137
استخارہ 139
استخارہ کیاہے ؟ 139
دعائے استخارہ مع ترجمہ 140
استخارہ کی اہمیت 141
استخارہ سے پہلے نماز 141
دعائے استخارہ میں اپنے مطلوبہ کام کانام لینا یادل میں اس کاارادہ کرنا 143
کیا استخارہ کسی بھی وقت کیاجاسکتاہ 144
استخارہ کےبعد خواب الہام یااطمینان قلب 144
ایک سےزیادہ مرتبہ استخارہ کرنا 145
استخارہ کن کاموں میں کیاجاتاہے 145
استخارہ کےباجود نقصان اٹھانا 145
استخارہ کےفوائد اورحکمتیں 147
استخارہ کسی سے کروانا 149
استخارہ کےعمل میں خرافات وداہیات 151

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like