شہد سے اپنا علاج خود کیجیے
شہد سے اپنا علاج خود کیجیے
مصنف : پروفیسر ڈاکٹر شہزادہ ایم اے بٹ
صفحات: 243
شہد ایک لیس دار میٹھا سیال ہے جو کہ شہد کی مکھیاں پھولوں کے رس کی مدد سے بناتی ہیں۔ شہد انسان کے لئے اللہ تعالٰی کی عطا کردہ ایک بیش قیمت ایسی نعمت ہے جسے ہر آدمی محبت کی نظر سے دیکھتا ہے۔تمام غذائی نعمتوں میں شہد کو ایک ممتاز درجہ حاصل ہےاﷲ تعالیٰ نے شہد میں بھی اتنی افادیت رکھی ہے جسے بیان نہیں کیا جاسکتا۔ شہد کمزور لوگوں کیلئے اﷲ تعالیٰ کا بہت بڑا تحفہ ہے جس کا سردیوں میں مستقل استعمال انسان کو چار چاند لگا دیتا ہے۔طب نبوی میں شہد کوامتیازی مقام حاصل ہے ۔شہد کے استعمال سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں شہد کا ذکر کیا ہے اسے لوگوں کےلیے شفا قرار دیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ شہد سے اپنا علاج خود کیجیے!‘‘ پروفیسر ڈاکٹر شہزادہ ایم اے بٹ کی تالیف ہے۔ جس میں شہد کے خواص کو دلنشیں انداز میں بیان کیا ہےکہ اس سے شہد کے شفائی جوہر بآسانی سمجھ آ جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہم شہد کے شفائی اثرات سے کما حقہ استفادہ کر سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فاضل مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔آمین۔
عناوین | صفحہ نمبر |
کہتاہوں سچ | 8 |
مصنف ایک خوشہ چیس کی نظرمیں | 11 |
علامہ حکیم پیرصوفی غلام سرورشباب قادری صاحب کی رائے | 13 |
شذرہ | 17 |
مصنف کی گزشتہ کتب پر تبصرہ | 19 |
درون بیٹی | 21 |
شروعاتیہ | 23 |
فلسفہ مٹھاس شہد | 26 |
شہدفرمان خداوند کی روشنی میں | 38 |
شہداحادیث مبارکہ کی روشنی میں | 43 |
تاثیر استدال | 52 |
نزہت شفاء | 54 |
شہدااورعہدرفتہ | 57 |
شہداورعہدقدیم | 59 |
شہد | 69 |
بطوردواشہد کاتاریخی پس منظر | 71 |
خوبی خالص شہد | 72 |
تیسری آنکھ اورشہد | 74 |
تنظیم ملک شہدان | 78 |
نظام پر وڈکشن | 81 |
شہداورکشمیر | 83 |
حقیقت شہد | 85 |
شہدکی طبی افعال | 87 |
شہد بطورباق | 92 |
ماہ العسل | 95 |
شہد کامزاج | 97 |
اعصابی امراض | 100 |
دردسر | 107 |
نزلہ بخار | 112 |
فالج | 114 |
لقوہ | 118 |
رعشہ | 121 |
امراض چشم | 124 |
امراض کان | 132 |
امراض حلق | 136 |
امراض تنفس | 142 |
امرا ض دل | 150 |
امراض معدہ | 152 |
آنتوں کےامراض | 157 |
امراض جگر طحال | 163 |
امراض گردہ ومثانہ | 166 |
موٹاپا | 168 |
امراض جلد | 170 |
امراض وجع املفاصل | 172 |
امراض خون | 174 |
امراض خاص | 176 |
امراض نسواں | 180 |
امراض اطفال | 184 |
حمیات | 188 |
متفرقات | 189 |
اصلی شہد کوپرکھنےکاطریقہ | 214 |
شہدکےمعجزاتی اثرات اورجہلم | 215 |
اختتامیہ | 218 |
قارئین کاشکریہ | 219 |