شوق عمل قرآن مجید اور صحیح احادیث کی روشنی میں
مصنف : ڈاکٹر حافظ شہباز حسن
صفحات: 200
اللہ رب العالمین ہر چیز کا خالق ہے، وہ ہر شے کی حاجات وضروریات، طبائع اور مصالح کا خوب خوب علم رکھتا ہے۔ اس نے اپنے بندوں کی طبائع کو ملحوظ رکھ کر کمال مہربانی کرتے ہوئے اعمال کے فضائل اور جزا کو بیان فرمایا ہے۔ اگر فضائل اور جزاء کو نہ بھی بیان کیا جاتا تو تب بھی ہم اللہ تعالی کے ارشاد کو ماننے کے مکلف ہوتے۔ تاہم ترغیب وتحریض سے اعمال کی بجا آوری میں سہولت پیدا ہو جاتی ہے۔نیک اعمال کرنے پر لوگوں کو ابھارنے اور شوق دلانے کی تلقین خود رب کائنات نے کی ہے۔ اعمال صالحہ کی جزاء اور ثواب کا تذکرہ کرنے سے بھی یہی مقصود ہے کہ لوگ عملی زندگی اپنائیں اور نیک کام کرنے میں تندہی دکھائیں کہ ان کے اعمال رائیگاں نہیں جائیں گے۔ بلکہ انہیں ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا، نہ صرف آخرت میں بلکہ دنیا میں بھی۔ بے شمار آیات قرآنیہ اور احادیث صحیحہ میں اعمال صالحہ کی جزاء اور ثواب کا تذکرہ موجود ہے،جنہیں پڑھ کر انسان کا شوق عمل بڑھ جاتا ہے، لیکن جب یہی ترغیب اصل بنیادوں سے ہٹ جاتی ہے اور ضعیف روایات کو پیش کیا جاتا ہے تو بہت ساری قباحتوں کا شکار ہو جاتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب “قرآن مجید اور صحیح احادیث کی روشنی میں شوق عمل” محترم ڈاکٹر حافظ محمد شہباز حسن صاحب، شعبہ علوم اسلامیہ انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے قرآن مجید اور صحیح احادیث کی روشنی میں متعدد نیک اعمال کا اجر وثواب بیان فرمایا ہے تاکہ شوق عمل پیدا ہو سکے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
ابتدائیہ کیاضعیف روایت حجت ہے | 5 |
مقدمہ :شوق عمل اورضعیف احادیث | 13 |
لاالہ الاللہ پڑھنے کاشوق | 32 |
مساجد کی عظمت | 46 |
مساجد ثلاثہ اورمسجد قباکی عظمت | 46 |
طہارت کاشوق | 55 |
وضو کاشوق | 59 |
وضو کی دعاپڑھنے کاشوق | 66 |
اذان کاشوق | 71 |
اذان کےجواب اوربعد ااذان دعاشوق | 78 |
نماز کاشوق | 82 |
جماعت کےساتھ نماز پڑھنے کاشوق | 100 |
نماز میں صحیح صف بندی کاشوق | 110 |
صف اول میں نماز پڑھنے کاشوق | 114 |
جمعتہ المبارک پڑھنے کاشوق | 118 |
سنت نماز کاشوق | 112 |
صلاۃ التسبیح کاشوق | 134 |
نماز استخارہ کاشوق | 136 |
نماز اشراق چاشت اوبین کاشوق | 142 |
نماز جنازہ پڑھنے کاشوق | 142 |
رمضان المبارک کاعظمت | 148 |
لیلۃ القدر کی عظمت اورآخری عشرہ | 150 |
اعتکاف کاشوق | 152 |
روزہ رکھنے کاشوق | 153 |
سحری کھانے کاشوق | 160 |
سحری کھانے میں تاخیر کاشوق | 161 |
افطار میں جلدی کرنےکاشوق | 162 |
افطار کروانے کاشوق | 163 |
قیام اللیل کاشوق | 165 |
نفلی روزوں کاشوق | 172 |
زکوۃ کی اہمیت وفضیلت | 178 |
بیت اللہ کی برکات | 190 |
حج بیت اللہ کاشوق | 193 |
نماز پڑھنے کاشوق | 194 |
عمر ہ پڑھنے کاشوق | 195 |
غریبوں کی مدد کرنےکاشوق | 196 |
یتیموں کی مددکرنےکاشوق | 196 |