شرعی اذان اور مروجہ صلوۃ وسلام
شرعی اذان اور مروجہ صلوۃ وسلام
مصنف : رانا محمد شفیق خاں پسروری
صفحات: 96
اسلام آج سے چودہ سو سال قبل مکمل ہوچکا ہے ۔اب اس میں کسی بھی ایسی بات کی گنجائش نہیں جس کا ثبوت قرآن وحدیث میں موجود نہ ہو فرمانِ نبویﷺ ہےکہ ’’لوگو میں تم میں دو ایسی چیزیں چھوڑے جارہاہوں جب تک تم ان پر مضبوطی سے عمل کرتے رہو گے ہر گز گمراہ نہیں ہوگے اللہ کی کتاب اور میری سنت۔تاریخ شاہد ہے کہ جب تک مسلمان ان دونوں چیزوں پر براہ راست عمل کرتےرہے ترقی کرتے رہے اور جب مسلمانوں نے قرآن وحدیث کو چھوڑ کر دین میں نئی نئی باتیں نکال لی ہیں او ر انہیں دین کا درجہ دے دیا تو زوال کا شکار ہوگے ۔اذان اسلام کا شعار ہے نماز پنجگانہ کےلیے اذان کا طریقہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے سے رائج ہے ۔حضرت بلال اسلام کے پہلے مؤذن تھے۔ بلالی اذان کے الفاظ بھی قرآن وحدیث سے ثابت ہیں ۔ لیکن ایک نام نہاد جماعت نے اذان سے پہلے او ربعض مساجد میں اذان کےبعد ایک ایسا درود جاری کیا ہےجس کا ثبوت قرآن وحدیث ، صحابہ ،تابعین ، تبع تابعین ،محدثین سے نہیں ملتا۔زیر نظر کتاب ’’ شرعی اذان او رمروجہ صلوٰۃ وسلام‘‘ معروف خطیب وقلمکار مصنف کتب کثیرہ رانا محمد شفیق پسروری ﷾ کی مذکورہ موضوع پر اہم تصنیف ہے جس میں انہوں نے دلائل کی روشنی میں اذان کے ساتھ پڑھے جانے والے مروجہ درود پر سیر حاصل بحث کی ہے۔ اللہ تعالی ان کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور اس کتا ب کو معاشرے میں رواج پاجانے والےاذان سے پہلے اور بعد میں پڑھے جانے والے من گھڑت درود کے خاتمہ کاذریعہ بنائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
انتساب | 3 | |
تقریظ | 4 | |
پیش لفظ | 6 | |
ابتدائیہ | 11 | |
غلط درود کا غلط ورد | 24 | |
اذان کا لغوی معنی | 30 | |
اصطلاحی معنی | 31 | |
اذان کا شرعی حکم | 40 | |
درود حقیقی | 47 | |
درود و اذان کا تعلق | 50 | |
اذان سے قبل صلوۃ ، تسمیہ ، تعوذ بلند آواز سے پڑھنا غیر شرعی ، ناجائز اور بدعت ہے | 54 | |
الجواب ہو الموافق للصواب | 56 | |
غلط درود اور اس کے مضرات | 66 | |
درود کا منکر کون؟ | 79 | |
متفرق باتیں | 84 | |
تکملہ | 86 | |
تتمہ | 89 |