شرح عقیدہ واسطیہ

شرح عقیدہ واسطیہ

 

مصنف : امام ابن تیمیہ

 

صفحات: 570

 

عقیدے  کی بنیاد توحید باری تعالیٰ ہے اور اسی دعوت توحید کے لیے  اللہ تعالیٰ نے ہر دور  میں انبیاء کو مبعوث کیا  حتی کہ ختم المرسلین محمدﷺ کی بعثت ہوئی ۔عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م  نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔گزشتہ صدیوں میں  عقیدۂ توحید کو واضح کرنے کے لیے بہت سی جید کتب ورسائل تحریر کیے گئے ہیں شیخ  الاسلام امام ابن تیمیہ ﷫ کی کتاب ’’عقیدہ واسطیہ‘‘بھی اسی  سلسلے کی  ایک کڑی ہے ۔شیخ  الاسلام کی تالیفات وتصنیفات کی ورق گردانی  کرنے والے  اور ان کا گہرا مطالعہ کرنے والے  اس امر سے بخوبی آگاہ ہیں  کہ انہوں نے   حق کے  دفاع اور اہل باطل کی تردید میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔امام ابن تیمیہ کی  کتاب عقیدہ واسطیہ کے مفہوم  ومطلب کو واضح کرنے  کے لیے  الشیخ  محمد خلیل ہراس،الشیخ صالح الفوزان، الشیخ صالح العثیمین کی شروح قابل ذکر ہیں ۔ زیرنظر کتاب’’شرح عقیدہ واسطیہ‘‘معروف سعودی عالمِ دین ومفتی فضلیۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین﷫ کی تصنیف ہے ۔جس کے ترجمہ کی سعادت محترم  پروفیسر جار اللہ ضیا ﷾ (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) نے حاصل کی  اور الفرقان ٹرسٹ نے  اسے اعلی طباعتی معیار پر شائع کیا ہے ۔یہ کتاب دینی طلباء،اساتذہ کرام اور عوام الناس کے لیے  انتہائی مفید ہے  ۔کتاب ہذا  کےمترجم محترم  پروفیسر جار اللہ ضیا ﷾ ماشا ء اللہ   ایک  قابل  مدرس اور اچھے  واعظ ہیں اس کتاب کے علاوہ بھی  کئی  کتب کے  مترجم ہیں۔ اللہ  تعالیٰ اس کے  مصنف وشارح کے  درجات کو  بلند فرمائے  اور ان کی قبروں پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ مترجم اور ناشرین کے علم وعمل میں  اضافہ فرمائے اور ان کی تمام  مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے  (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 17
توحید کی قسمیں 18
عبادت سے کیا مراد ہے 21
شرح مقدمہ ابن تیمیہ  29
بسم اللہ کی بحث 29
موت کے بعد قبروں سے زندہ نکالنا 51
اہل سنت کا ایمان ہے کہ اللہ کے مثل کوئی چیز نہیں 80
نفی اور اثبات کا اسماء و صفات میں جمع ہونا 100
علوم کی اقسام 122
رزق کی اقسام 142
محبت کے اسباب 166
یہود پر اللہ کا عقاب 200
علو ذات پر اہل سنت کے دلائل 257
سنت رسول اللہ ﷺ 305
احادیث صفات 311
مختلف اسلامی فرقوں میں اہل السنہ و الجماعہ کا مقام و مرتبہ 343
اللہ تعالیٰ کی معیت اس کے علو اور استواء علی العرش کے درمیان تطبیق کا بیان 352
قرآن کے حقیقتا کلام اللہ ہونے پر ایمان لانا 365
روز قیامت اہل ایمان کا 370
قیامت کے دن پر ایمان لانے کے بارے میں 373
قیامت کبری کے بارے میں 389
تقدیر پر ایمان 431
ایمان کے بارے میں 463
کرامات اولیاء کے بارے میں 511
اہل سنت کا عملی طریقہ 518
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے بارے میں 533

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like