شرف اصحاب الحدیث

شرف اصحاب الحدیث

 

مصنف : علامہ خطیب بغدادی

 

صفحات: 50

 

 اصحاب الحدیث کی اصطلاح ابتداء ہی سے اس گروہ کی پہچان رہی ہے  جو سنت نبویہ کی تعظیم اوراس کی نشر واشاعت کا کام کرتا اور نبی  کریم ﷺ کےصحابہ کے عقیدہ جیسا اعتقاد رکھتا اورکتاب وسنت کوسمجھنے کے لیے فہم صحابہ پرعمل کرتا چلا آیا ہے۔یہ لوگ خیرالقرون سے تعلق رکھتے ہیں ، اس سے وہ لوگ مراد نہیں ہیں جن کا عقیدہ سلف کے عقیدہ کے خلاف اوروہ صرف عقل اوررائےاوراپنے ذوق اورخوابوں پراعمال کی بنیادرکھتے اوررجوع کرتے ہيں۔ اوریہی وہ گروہ اورفرقہ ہے جوفرقہ ناجيہ اورطائفہ منصورہ جس کا ذکر احادیث میں ملتا ہے۔نبی کریمﷺنے فرمایا:”ہروقت میری امت سے ایک گروہ حق پررہے گا جو بھی انہیں ذلیل کرنے کی کوشش کرے گا وہ انہيں نقصان نہیں دے سکے گا ، حتی کہ اللہ تعالی کا حکم آجائےتووہ گروہ اسی حالت میں ہوگا (مسلم : 1920 ) بہت سارے آئمہ کرام نے اس حدیث میں مذکور گروہ سے بھی اہل حدیث ہی کو مقصودو مراد لیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ” شرف اصحاب الحدیث”پانچویں صدی ہجری کے معروف امام علامہ خطیب بغدادی ﷫کی عربی تصنیف ہے ،جس کا اردو ترجمہ وخلاصہ محترم رفیق احمد رئیس سلفی صاحب نے کیا ہے۔مولف موصوف   نے اس کتاب میں اصحاب الحدیث کی فضیلت اور ان کے مقام ومرتبے کو بیان کیا ہے۔اس کتاب کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ مولف نے اس میں موجود تمام احادیث ،آثار اور ائمہ محدثین کے اقوال اپنی سند سے نقل کئے ہیں جس سے اس کی استنادی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اللہ تعالی ان کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

عناوین صفحہ نمبر
عرض مترجم 3
مقدمۃ المولف 5
احادیث نبویہ کی تبلیغ اور ان کی حفاظت 11
حدیث بیان کرنے کا حکم نبوی 11
غیر موجود لوگوں تک احادیث پہنچانے کا حکم نبوی 11
حدیث بیان کرنے والے کے حق میں دعائے نبوی 12
چالیس احادیث یاد کرنے اور بیان کرنے کی فضیلت 13
معاشرہ میں اجنبی بن جانے والوں کے لیے بشارت 14
امت ستر سے زیادہ فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی 15
علوم نبوت کے حاملین اعتدال پسند ہوں گے 16
اصحاب الحدیث کے ایمان کی تعریف 17
اصحاب الحدیث نبی اکرمﷺ سے قریب تر ہوں گے 18
صحابہ کرام اپنے بعد والوں کے لیے درمیان کی کڑی ہیں 19
اصحاب الحدیث رسول اکرمﷺ کے امین ہیں 21
اصحاب الحدیث تمام انسانوں میں بہتر ہیں 23
حق اصحاب الحدیث کے ساتھ ہے 25
حدیث کی سماعت اور تحریر دنیا اور آخرت کی بھلائی کا ضامن ہے 28
حدیث نہ سننے والے حضرات کی مذمت 30
اہل سنت اصحاب الحدیث سے محبت کرتے ہیں 32
طلب حدیث افضل ترین عبادت ہے 34
حدیث بیان کرنا نماز کی طرح ہے 35
حدیث پڑھ کر بیماری سے شفا حاصل کرنا 36
احادیث کے حفظ و اشاعت کی ترغیب میں صحابہ و تابعین کے اقوال 39
محدثین کو افضل سمجھنے والے خلفاء 41
اصحاب الحدیث کی ہم نشینی کا شوق 42
اصحاب الحدیث کے متعلق نیک لوگوں کےخواب 42

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like