شیخ محمد بن عبد الوہاب کی تصانیف کا انتخاب

شیخ محمد بن عبد الوہاب کی تصانیف کا انتخاب

 

مصنف : ڈاکٹر عبد العزیز بن عبد الرحمن السعید

 

صفحات: 369

 

شیخ الاسلام ،مجدد العصر محمد بن عبد الوہاب ﷫ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ ایک متبحر عالم دین،قرآن وحدیث اور متعدد علوم وفنون میں یگانہ روز گار تھے۔آپ نے اپنی ذہانت وفطانت اور دینی علوم پر استدراک کے باعث اپنے زمانے کے بڑے بڑے علماء دین کو متاثر کیا اور انہیں اپنا ہم خیال بنایا۔آپ نے قرآن وسنت کی توضیحات کے ساتھ ساتھ شرک وبدعات کے خلاف علمی وعملی دونوں میدانوں میں زبر دست جہاد کیا۔شیخ نے اپنی دعوت پر عقائدکی اصلاح پر سب سے زیادہ زور دیا ہے اور اس سلسلے میں کئی کتب تصنیف کی ہیں ۔شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب کی تصنیفات کاجائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نےاجتہاد او راستنباط کے ہر علم اور فن میں طبع آزمائی کی ہے ۔ آپ نے قرآن کی فضیلت اور قرآنی علوم پر بھی قلم اٹھایا ۔ قرآن کے بعض مقامات کی تفسیر بھی کی اور کسی حد تک اجتہاد کو ترجیح دی ۔شیخ محمد بن عبدالوہاب نے علم فقہ کے ابواب کے مطابق احادیث نبوی کو پانچ جلدوں میں جمع کیا اور فقہ کی کتابوں کا بڑا عمیق مطالعہ کیا اور اس موضوع پر چند کتابیں مرتب کیں۔علم فقہ کی بعض آراء کاتنقیدی جائزہ بھی لیا اور چند مسائل میں اپنا اجتہاد پیش کیا اور بنیادی اصولوں کے بارے میں بھی قلم اٹھایا۔ سیرت ابن ہشام کو مختصر کیا اور اس میں دعوت اور جہاد کے موضوع پر تھوڑا بہت اضافہ کیاا ور زاد المعاد کی تلخیص بھی کی ۔ زیر تبصرہ کتاب شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب ﷫کی مؤلفات کے انتخاب کا اردو ترجمہ ہے ۔ یہ انتخاب ڈاکٹر عبدالعزیز بن عبد الرحمٰن السعید نے ’’ مختارات من مؤلفات الشیخ محمد بن عبد الوہاب‘‘ کے نام سے مرتب کیا ۔یہ کتاب اپنے اندر بہت سارے موضوعات لیے ہوئے ہے ۔ ان میں قرآن وحدیث، توحید ، سیرت نبوی، حق وصداقت پر مبنی واقعات، تاریخ فقہ اورخطوط ورسائل سے متعلق جامع انتخاب ہے ۔اس انتخاب سے شیخ محمد بن عبد الوہاب کی تعلیمات اور ان کے تبلیغی مقاصد پر گہری روشنی پڑتی ہے ۔اس کتاب کو عربی سے اردو قالب میں ڈھالنے کے فرائض جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ ،الریاض کے استاد ڈاکٹر سمیر عبدالحمید ابراہیم نے انجام دئیے ہیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ ازچانسلر امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی
پیش لفظ اس مترجم 6
پیش لفظ از مرتب 8
قرآن کریم کی تفاسیر کاانتخاب
قرآن کی تلاو ت اوراس کےسیکھنے  سکھانے کی فضیلت 11
علماء قرآن کی تعظیم وتکریم 14
قرآن کریم کے سیکھنے سمجھنے اورسننے اوارس کےنہ پڑھنے والوں کےبارے میں 15
قرآن آیت کوتشریح 17
قرآن کی کی آڑ میں گناہ  کرنے والا 18
تفسیر بالرائے آنےوالوں بنانے  کےبارے میں 20
قرآن کو ذریعہ معاش بنانے  کےبارے میں 21
قرآن سے توجہی برتنے والوں کےبارے میں 22
قرآن کےعلاوہ کسی اور ہدایت چاہنے والے کےبارےمیں 22
قرآن میں غلو کرنے کابیان 24
ہدایت کی کھوج میں لگنے رہنے والوں کےبارے میں 25
قرآن مجید کےبارے میں بغیر علم کےمحض اپنی عقل سےکلام کرنے والوں کےبارے میں 26
قرآن کےسلسلہ میں کج بحشی کرنے کابیان 27
قرآن میں لفظ یامعنوں کےاختلاف کابیان
جب تمہارے درمیان اختلاف ہوتو اٹھ کٹھرے ہوں 28
ایک آیت کی تشریح 29
خوش الحانی سےقرآن پڑھنے کابیان 30
سورہ الفاتحہ 31
سورہ بقرہ کی بعض آیات کی تشریح 41
سورہ آل عمران  کی بعض  آیات کی تفسیر 48
سورہ طہ کی بعض آیات کی تفسیر 51
کچھ احادیث نبوی کےبارے میں 57
کتاب الصلوۃ
شیخ محمد بن عبدالوہاب اورعقیدہ 62
کتا ت التوحید
توحید کی فضیلت اوریہ کہ توحید گناہوں  کومٹا دیتی ہے 68
حقیقت  کی توحید اختیار کرنےوالا حسباب کے  بغیر جنت میں داخل ہوجائے گا 70
شرک سے ہوشیار رہنا ضروری ہے 72
بعض شبہا ت کاازالہ 75
 دین اسلام کے تین اصول 103
اللہ کی عبادت 118
چھ عظیم اورمفید اصول
سیرت نبوی
سیرت نبوی کےچھ اہم پہلوؤں کی تشریح 127
حلف الفضول کاواقعہ 155
مرتدین سےجنگ 169
بنی عبید القداح کاواقعہ 177
تاتاریوں کاواقعہ 179
شیخ محمد بن عبدالوہاب اورفقہ 181
قواعد فقہ اوراس کے اصول
پانی کے بارے میں 184
مسائل کاطریقے 189
اجتہاد اور اس سے متعلق امور 194
نماز کےلئے جانے کےآداب 230
نماز پڑھنے کاطریقہ 231
نفل نمازیں 245
نماز باجماعت 252
وقف  کے بارےمین 257
شیخ محمد بن عبدالوہاب کےرسائل کاانتخاب
اہل قصیم کےاستسقاء پرشیخ کے اپنے عقیدے کی وضاحت 268
شام کےشیخ خاتمل آل مزید کےنام شیخ محمد بن عبدالوہاب کاخط 274
منجانب محمد بن عبدالوہاب بنام عبدالرحمن بن عبداللہ 277
شہرمکہ کےتمام علماء کےنام شیخ کامکتوب 281
مدینہ کے ایک جید عالم کےنام شیخ کامکتوب 284
ابن صباح کےنام 291
عبداللہ بن سحیم کےنام 296
محمد بن عبدالوہاب کی جانب سےعبداللہ بن محمد ﷾ کےنام 313
شیخ محمد بن عبدلوہاب  کےخطبات کاانتخاب 232
شیخ محمد بن عبدالوہاب کاپہلا خطبہ
شیخ کاایک اورخطبہ 335
شیخ محمدبن عبدالوہاب کاایک خطبہ 337
ایک اورخطبہ 339
خطبہ رمضان 341
آخر رمضان میں خطبہ 343
خطبہ عیدالفطر 246
آخری خطبہ 349
خطبہ ترغیب حج 352
خطبہ عیدالاضحی 354
ایک اورخطبہ 358
دسویں ذی الحجہ کاخطبہ 360
اختتام 362

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like