شاگرد کو استاد کی چند نصیحتیں

شاگرد کو استاد کی چند نصیحتیں

 

مصنف : علامہ محمد شاکر مصری

 

صفحات: 82

 

تعلیم ایک ذریعہ ہے،اس کا مقصد اچھی سیرت سازی اور تربیت ہے۔علم ایک روشن چراغ ہے جو انسان کو عمل کی منزل تک پہنچاتا ہے۔اس لحاظ سے تعلیم وتربیت شیوۂ پیغمبری ہے۔ اُستاد اورشاگرد تعلیمی نظام کے دو نہایت اہم عنصر ہیں۔ معلّم کی ذمہ داری صرف سکھانا ہی نہیں، سکھانے کے ساتھ ساتھ تربیت دینا بھی ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ کے بارے میں فرمایا: ﴿يُعَلِّمُهُمُ الكِتـٰبَ وَالحِكمَةَ وَيُزَكّيهِمۚ…. ﴾ (سورة البقرة: ١٢٩)اور نبی ﷺ ان(لوگوں) کو کتاب وحکمت (سنت) کی تعلیم دیتے ہیں اور ان کا تزکیہ وتربیت کرتے ہیں‘‘۔اس بنا پر یہ نہایت اہم اور مقدس فریضہ ہے ،اسی اہمیت او ر تقدس کے پیش نظر اُستاد اور شاگرد دونوں کی اپنی اپنی جگہ جدا گانہ ذمہ داریاں ہیں۔ اُنہیں پورا کرنا ہر دو جانب کے فرائض میں شامل ہے۔ اگر ان ذمہ داریوں کو بطریق احسن پورا کیا جائے تو پھر تعلیم بلاشبہ ضامنِ ترقی ہوتی اور فوزوفلاح کے برگ و بار لاتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ شاگرد کواستاد کی چند نصیحتیں‘‘ مصری عالم دین فضیلۃ الشیخ علامہ محمد شاکر مصری﷫ کی عربی تصنیف ’’وصیۃ الآباء للابناء ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔جس میں ایک مشفق استاذ نے شاگرد کو مختلف پند و نصائح سے نوازا ہے۔درحقیقت یہ کتاب اولاد اور طلبہ کی تربیت کےلیے گرانقدر تحفہ ہے ۔ کتا ب ہذا کا مطالعہ اساتذہ کرام اورطلبہ کےلیے نہایت ضروری ہے ۔ اس سےمعلوم ہوگا کہ طلبہ کے کیا فرائض ہیں اور کن کن امور کی انجام دہی ان کےلیے لازمی ہے ۔ مولانا عطاء اللہ حنیف ﷫ کی خصوصی ترغیب پرعربی کتاب کے ترجمہ کی سعادت جناب ابوالقاسم حکیم حفیظ اللہ تائب صاحب نے حاصل کی ہے ۔ ترجمہ نہایت محنت او رعمدہ پیرائے میں کیا گیا ہے۔ ترجمہ اسقدر دلکش شستہ اور عام فہم ہے کہ اس سے اصل کتاب کا گمان ہے ۔یہ کتاب قسط وار ہفت روزہ الاعتصام ،لاہور میں شائع ہوتی رہی بعد ازاں اسے عامۃ الناس کے استفادہ کےلیے 1987ء کتابی صورت میں شائع کیا گیا۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو اساتذہ وطلبہ کےلیے نفع بخش بنائے (آمین)۔

 

عناوین صفحہ نمبر
تعارف 3
عرض حال 7
انتساب 8
شاگرد کو استاد کی نصیحت قبول کرنی چاہیے 10
اخلاق حسنہ کا ثمرہ 12
والدین کی فرمانبرداری 20
خالق کی نافرمانی میں کسی کی اطاعت روا نہیں 23
طالب علم اور پڑھنے کے آداب 29
پر فضا مقام کی سیر اور ورزش 35
کھانے پینے کے آداب 45
امانت دیانت اور اسکی فضیلت 51
عمل اور کسب حلال 63
میرے سلسلہ طبابت کا مختصر تعارف 74

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like