شفا بخش جڑی بوٹیوں کے اثرات
شفا بخش جڑی بوٹیوں کے اثرات
مصنف : ایچ کے باکھرو
صفحات: 352
جڑی بوٹیاں (یا بوٹیاں) ایسے پودوں کو کہا جاتا ہے جن کو ان کی کسی خصوصیت کی وجہ سے اہمیت حاصل ہو۔ انہیں کھانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اور دوا کے طور پر بھی۔ اس کے علاوہ یہ روحانی وجوہات کی بنا پر بھی استعمال کی جاتی ہیں۔ جڑی بوٹیوں کا استعمال عام طور پر دوا کے لیے ہزاروں سال سے جاری ہے۔ چینی طریقہ علاج، جرمن علاقائی علاج ، ہندوستان، عرب، قدیم امریکہ وغیرہ میں جڑی بوٹیوں کو ہزاروں سال سے مختلف امراض کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ ہزاروں سال سے جمع ان معلومات جن میں ان بوٹیوں کے اثرات کا علم ہے۔ جڑی بوٹیوں کے حوالہ سے بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں ان میں سے ایک اہم کتاب آپ کی نظر ’’ شفا بخش جڑی بوٹیوں کے اثرات‘‘ ہے۔ آج جدید ادویہ کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ بیشر جدید ادویہ کسی نہ کسی جڑی بوٹی کی مدد سے بنائی گئی ہیں۔ تجربہ گاہوں میں جو مصنوعی ادویہ بھی تیار کی جاتی ہیں ان کی بنیادی علم بھی جڑی بوٹیوں کے استعمال سے ہی لیا گیا ہے۔ جڑی بوٹیوں کے پتے، تنے، جڑیں اور بیج سب ہی کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ شفا بخش جڑی بوٹیوں کے اثرات‘‘ ایچ کی باکھرو کی کتاب ہے جس کو اردو قالب میں طاہر منصور فاروقی نے ڈھالا ہے۔اور یہ کتاب انڈیا سے شائع شدہ ہے۔ اس کتاب میں شفا بخش جڑی بوٹیوں کے فوائد و ثمرات اور علاج کو بیان کرتے ہوئے جڑی بوٹیوں کو حروف تہجی کے اعتبار سے مدون کیا ہے۔اس کتاب کے پیش نظر ہر کوئی گھر بیٹھے چھوٹا موٹا علاج کر سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ طاہر منصور کی کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین۔
عناوین | صفحہ نمبر |
الف | |
اجمود | 9 |
اجوائن | 13 |
ادرک | 17 |
ارجن | 21 |
ارنڈی | 24 |
اڑوسہ | 28 |
اسپغول | 31 |
اسگندھ | 34 |
اشوک | 37 |
افسنتین | 39 |
الفالفا | 41 |
السی | 45 |
امبربارس | 48 |
آملہ | 50 |
املتاس | 55 |
املی | 58 |
انتت مول | 62 |
ب | |
بابونہ | 64 |
بال چھڑ | 69 |
ببول | 72 |
برگد | 75 |
برہمی بوٹیا | 78 |
بھس ترینا | 82 |
بیل | 84 |
بھنگ | 88 |
بھنگڑہ | 92 |
بیر | 98 |
پ | |
پاپڑی | 101 |
پان | 103 |
پھکنڈہ | 107 |
پراجمودہ | 111 |
پونرنادا | 115 |
پلاش | 118 |
پیاز | 122 |
پیپل | 128 |
پیٹھا | 131 |
ت | |
ترشك | 133 |
تروار | 136 |
تلسی | 138 |
تریوی | 143 |
ج | |
جاءپھل | 145 |
جل آکن | 148 |
جل کمبھی | 150 |
جنگلی پیاز | 153 |
چ | |
چال موگرا | 155 |
چترا | 157 |
چپنیکا | 159 |
چرائتہ | 161 |
چندن | 163 |
چندی | 166 |
چھوٹی الائچی | 168 |
خ | |
خشخاش | 171 |
د | |
دھورہ | 174 |
دھنیا | 178 |
دارچینی | 181 |
ڈ | |
ڈیجی ٹبلس | 184 |
ر | |
رس ماری | 186 |
رسونت | 189 |
ریوندچینی | 192 |
ز | |
زرگؓ | 195 |
زعفران | 197 |
زوفایابس | 199 |
زیرہ | 201 |
زیرہ سیاہ | 204 |