صحن حرم
مصنف : یونس بصیر
صفحات: 312
اردو ادب میں سفرناموں کو ایک مخصوص صنف کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔ یہ سفرنامے دنیا کے تمام ممالک کااحاطہ کرتے ہیں۔اِن کی طرزِ نوشت بھی دوسری تحریروں سے مختلف ہوتی ہے۔یہ سفرنامے کچھ تاثراتی ہیں تو کچھ معلوماتی۔ کچھ میں تاریخی معلومات پر زور دیا گیا ہے تو کچھ ان ملکوں کی تہذیب و ثقافت کو نمایاں کرتے ہیں جہاں کا انسان سفر کرتاہے۔ سفرمیں انسان دوسرے علاقوں کےرہنے والے انسانوں سےبھی ملتا جلتا ہے۔ ان کےرسم ورواج ، قوانین رہن سہن ،لائف اسٹائل اور لین دین کے طریقوں سے واقفیت حاصل کرتا ہے۔ آثار قدیمہ کے مطالعہ سے قدیم دور کے انسان کی زندگی کے انہی پہلوؤں سے آشنائی حاصل ہوتی ہے۔ اور اس میں سیکھنے کے بہت سے پہلو ہوتے ہیں جو انسان کی اپنی عملی زندگی میں کام آتے ہیں ۔ جزیرۃالعرب کے سفرنامے زیادہ تر حج و عمرہ کے حوالے سے منظر عام پر آئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’ صحن حرم‘‘ جناب یونس بصیر صاحب کے سفر حج کی گھر سے روانہ ہونے سے لے کر اختتام سفر تک مکمل روداد ہے ۔موصوف نے اپنے سفر حج کی پوری تفصیل نہایت خوبصورت الفاظ اور پرخلوص پیرائے میں قلم کی گرفت میں لانے کی کوشش کی ہے ۔اور اپنےاس سفر سعادت کواس اندار میں بیان کیا ہے کہ پڑھنے والاخود کو ان کا شریک سفر محسوس کرتا ہے اورآنکھوں میں روضۂ رسول اور بیت اللہ کے روح پر ور مناظر ،مناسک حج کی شکل میں گھومنا شروع ہوجاتے ہیں۔مؤرخ اہل حدیث مصنف کتب کثیرہ مولانا محمد اسحاق بھٹی کی اس کتاب پر تقریظ سے کتاب کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔۔
عناوین | صفحہ نمبر |
عنوا ن | |
پیش لفظ | 9 |
حرفے چند | 13 |
عرض ناشر | 14 |
دیباچہ (طبع دوم ) | 15 |
اظہار تشکر | 16 |
قرآن کی فریاد | 17 |
تبصرے | 19 |
باب اول ، صحن حرم | |
صحن حرم | 1 |
با ب دوم ، مکۃ المکرمہ کی زیارتیں | |
’’کاروان شوق‘‘کاشانہ نبوت میں | 35 |
’’کاروان شوق ‘‘جنت معلی میں | 38 |
’’کاروان شو ق ‘‘سیدنا عبداللہ ؓ زبیر ؓ شہید کرمرقد پر | 42 |
’’’کاروان شوق ‘‘مسجد بلال میں | 44 |
’’کاروان شوق ‘‘‘مسجد جن میں | 44 |
باب سوم ، فریضہ کی ادائیگی | |
حج کی تیاری | 45 |
’’کاروان شوق ‘‘منیٰ | 47 |
’’کاروان شوق‘‘عرفات میں | 55 |
ملی اتحاد کاخواب | 65 |
’’کاروان شوق ‘‘مزدلفہ میں | 81 |
’’کاروان شوق ‘‘کی منی میں واپسی | 85 |
طواف افاضہ یعنی طواف زیارت | 93 |
’’کاروان شوق ‘‘حرم شریف میں | 101 |
’’کاروان شوق ‘‘کی مدیہ الرسول ﷺ روانگی | 102 |
طواف وداع | 103 |
اللہ کےخلیل حضرت ابراہیم | 109 |
باب چہار م ، مدینہ منورہ کی زیارتیں | |
’’کاروان شوق ‘‘دیار حبیب ﷺ میں | 113 |
وہ نبی او رعہدکارسول | 121 |
’’کاروان شوق ‘‘شخین کے روضوں پر | 124 |
’’کاروان شوق ‘‘ریاض الجنتہ میں | 131 |
مسجد نبوی کاجمال وجلال | 132 |
شہر رسول ﷺ کےکوچہ وبازار | 135 |
’’کاروان شوق ‘‘جنت البقیع میں | 138 |
’’کارون شوق‘‘میدان احدمیں | 140 |
’’’دیدونظارہ کے پیاسے‘‘سیدنا عثمان ذوالنورین کے کنویں پر | 142 |
’’کاروان شوق ‘‘میدان خندق میں | 143 |
’’کاروان شوق ‘‘مسجد قبلتین میں | 143 |
’’کاروان شوق ‘‘مسجدقبامیں | 144 |
واپسی کازخم | 145 |
با ب پنجم حضور نبی اکرام ﷺ کاحجتہ الوداع | |
حجتہ الوداع | 151 |
خطبہ حجتہ الوداع | 156 |
باب ششم ، مکہ مکرمہ کی تاریخ | |
بیت اللہ | 163 |
مسجد حرام کاحدود وار بعہ | 166 |
غلاف کعبہ | 167 |
باب ہفتم ، حج کا طریقہ | |
حج کاتاکید اور فضیلت | 168 |
شرائط فرضیت حج | 169 |
حج کے اہم ارکان | 169 |
محرم کے لیے شرعی پابندیاں | 170 |
خواتین کااحرام | 170 |
حج بدل کیاجاسکتاہے | 171 |
عازمین حج کےلئے چند ضرور ی باتیں | 172 |
ایک ضروری ہدایت | 173 |
ارکان حج کی مسنون دعائیں | 175 |
حج کے لیے روانگی کےوقت | 175 |
گھر والوں کےلیے دعا | 175 |
سواری کی دعا | 176 |
جہاز پرسوار ہونے کی دعا | 177 |
بستی میں داخل ہونے کی دعا | 177 |
کسی جگہ ٹھہرنے کی دعا | 177 |
دوران سفر صبح کی دعا | 178 |
دوران سفر شام کی دعا | 178 |
احرام باندھتے وقت تلبیہ پڑھیں | 178 |
مسجد الحرام میں داخل ہونےکی دعا | 179 |
کعبہ کو دیکھنے کی دعا | 179 |
طواف کےسات چکروں میں کیاپڑھیں | 180 |
حج کوآسان بنائیں | 182 |
رکن یمانی او رحجراسود کے درمیان پڑھنےکی دعا | 182 |
مقام ابراہیم پر دورکعت نماز | 183 |
سعی صفاومروہ کی دعائیں | 183 |
صفاومروہ کی درمیان وادی میں پڑھنے کی دعائیں | 184 |
خواتین کاطواف اور سعی صفاومرو | 184 |
طواف کی اقسام | 186 |
باب ھشتم ، دعا کی اہمیت اور فضیلت | |
’’الدعا ‘‘تاثیر کاسائل ہوں | 187 |
میدان عرفات میں حج کی دعائیں | 183 |
باب نہم ، فریضہ کی پاسبانی | |
فریضہ حج کی پاسبانی | 233 |
چھڑگئی جب جمال یارﷺ کی بات | 247 |
ضمیمہ فارسی اشعار کاترجمعہ | 251 |