سیرۃ النبی ﷺ از شبلی ( تخریج شدہ ایڈیشن ) حصہ 2

سیرۃ النبی ﷺ از شبلی ( تخریج شدہ ایڈیشن ) حصہ 2

 

مصنف : علامہ شبلی نعمانی

 

صفحات: 316

 

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد کرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ ۔ شروع ہی سے رسول کریم ﷺکی سیرت طیبہ پر بے شمار کتابیں لکھیں جا رہی رہیں۔یہ ہر دلعزیز سیرتِ سرورِ کائنات کا موضوع گلشنِ سدابہار کی طرح ہے ۔جسے شاعرِ اسلام سیدنا حسان بن ثابت سے لے کر آج تک پوری اسلامی تاریخ میں آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کے جملہ گوشوں پر مسلسل کہااور لکھا گیا ہے او رمستقبل میں لکھا جاتا رہے گا۔اس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے کہ اس پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے گا۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ اردو زبان میں سرت النبی از شبلی نعمانی ،سیدسلیمان ندوی رحمہما اللہ ، رحمۃللعالمین از قاضی سلیمان منصور پوری اور مقابلہ سیرت نویسی میں دنیا بھر میں اول آنے والی کتاب الرحیق المختوم از مولانا صفی الرحمن مبارکپوری کو بہت قبول عام حاصل ہوا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’سیرت النبی ﷺ‘‘ برصغیر پاک وہند میں سیرت کےعنوان مشہور ومعروف کتاب ہے جسے علامہ شبلی نعمانی﷫ نے شروع کیا لیکن تکمیل سے قبل سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے تو پھر علامہ سید سلیمان ندوی ﷫ نے مکمل کیا ہے ۔ یہ کتاب محسن ِ انسانیت کی سیرت پر نفرد اسلوب کی حامل ایک جامع کتاب ہے ۔ اس کتاب کی مقبولیت اور افادیت کے پیش نظر پاک وہند کے کئی ناشرین نےاسے شائع کیا ۔زیر تبصرہ نسخہ ’’مکتبہ اسلامیہ،لاہور ‘‘ کا طبع شدہ ہے اس اشاعت میں درج ذیل امور کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔قدیم نسخوں سےتقابل وموازنہ ، آیات قرآنیہ ، احادیث اورروایات کی مکمل تخریج،آیات واحادیث کی عبارت کو خاص طور پرنمایاں کیا ہے ۔نیز اس اشاعت میں ضیاء الدین اصلاحی کی اضافی توضیحات وتشریحات کےآخر میں (ض) لکھ واضح کر دیا ہے ۔تاکہ قارئین کوکسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔علاوہ ازیں اس نسخہ کو ظاہر ی وباطنی حسن کا اعلیٰ شاہکار بنانے کی بھر پور کوشش کی گئی ہے۔اور کتاب کی تخریج وتصحیح ڈاکٹر محمد طیب،پرو فیسر حافظ محمد اصغر ، فضیلۃ الشیخ عمر دارز اور فضیلۃ الشیخ محمد ارشد کمال حفظہم اللہ نےبڑی محنت سے کی ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کی طباعت میں تمام احباب کی محنت کو قبول فرمائے اور ان کےلیے نجات کا ذریعہ بنائے (آمین)

 

دیباچہ سیرت بنو یﷺمجلد دوم 413
۹۔۱۰۔۱۱ھ اسلام کی امن کی زندگی 415
عرب کی عام بد امنی 415
قیام امن 415
بیرونی خطرات 417
یہو دیو ں کی قوت 417
اسلام کے ذریعہ عرب کی شیرازہ بندی 418
قیام امن کی تد بیر 419
بیرونی خطرات کے انسداد کا سامان 420
تبلیغ و اشاعت اسلام 413
طفیل بن عمرہ کا اسلام 423
عمرو بن عبسہ 432
ضماد بن ثعبلہ اور قبیلہ ازد کا اسلام 423
حضرت ابوذر کا اسلام 424
قبیلہ غفار کا اسلام 425
قبیلہ اسلم کا اسلام 425
اوس و خز ر ج کا اسلام 425
قیام مدینہ میں اشا عت اسلام 425
بدر کے بعض قر یشیوں کے اسلام 425
جبیر بن مطعم کے اسلام 426
پیشین گو ئی روم کا اثر ٍ 426
قبیلہ مر ینہ کا اسلام 426
قبیلہ شجع کا اسلام 426
قبیلہ جہینہ کا اسلام 427
صلح حد یبیہ کا اثر 427
فتح مکہ کا اثر 427
دعات کا تقرر 428
چند محصلین زکو ۃ دعات 429
خا ص اشاعت اسلام کے دعات 430
روسائے قبائل دعات 430
مقامات د عوت 431
یمن 431
نجران 434
اہل یمن کے لیے دعا ئے خیر 434
بحرین 435
عمان 435
عرب شام 436
                                                  وفو د عرب 437
مزینہ 437
بنو تمیم 438
بنو سعد 439
اشعر یین 440
دوس 441
بنو حر ث بن کعب 441
قبیلہ طے 441
عدی بن خاتم 441
وفد ثقیف 442
وفد نجران 445
بنو اسد 446
بنو فزارہ 447
کندہ 447
عبد القیس 447
بنو عامر 448
حمیر وغیرہ کی سفارت 449
تاسیس حکومت الہیٰ 450
اسلامی حکومت کی غر ض و غا یت 450
انتظام ملکی 452
امیر العسکری 452
افتا 453
فصل قضا یا 453
توقیعات و فرامین 453
مہمان داری 454
عیادت مر ضی ٰ 455
احتساب 455
اصلاح بین الناس 456
کتاب 447
حکا  م اور ولاۃ 458
حکام کا امتحان 460
محصلین زکو ٰ ۃ و جزیہ 461
قضا ۃ 646
پو لیس ٍ464
جلاد 464
غیر قو تو ں سے معا ہد ہ 464
ا صناف محا صل و مخارج 466
جا گیر یں اور ا فتا دہ زمینوں کی ا ٓ بادی 468
مذ ہبی انتظاما ت 470
دعاۃ ا ور م معلمین اسلام 470
ان کی تعلیم و تر بیت 471
مساجد کی تعمیر 473
ائمہ نماز کا تقرر 476
مو ذنین 478
                                             تاسیس و تکمیل شریعت 479
اسلام کے اکثر فرا ئض بہ تد ریج تکمیل کو پہنچتے ہیں 479
عقائد اور اسلام کے اصول اولین 481
عقائد 481
عبادات 484
طہارت 484
تمیم 485
نماز 486
نماز جمعہ اور عیدین 490
صلو ۃ خو ف 491
روزہ 492
حج 495
حج کے اصلاحات 496
                                                         معاملات 499
وراثت 499
وصیت 501
وقف 501
نکا ح و طلاق 502
حدود و تعزیرات 503
حلال و حرام 507ٍ
ما کو لات میں حلال و حرام 507
شراب کی حرمت 509
سود خواری کی حرمت 512
۱۰؁ ھ سال ا خیر ، حجتہ الو داع ، اختتام
فر ض نبو ت 515
حجتہ الودا ع 515
خطبہ نبو ی اور ا صول شر یعت کا اعلان عام 515
                                                       ۱۱؁ ھ وفات 529
علالت کی ابتدا 530
قرطاس کا واقع 532
ا ٓ نحضرت ﷺ کا ا ٓ خری خطبہ 534
وفات 537
تجہیز و تکفین 538
                                               متر و کا ت 541
زمین 541
جانور 542
ا سلحہ 544
ا ٓثار متبرکہ 544
دایہ 547
خدام خاص 547
حلیہ اقدس ٍ 549
مہر بنوت 550
مو ئے مبارک 550
رفتار 550
    گفتگو اور خندہ تبسم 551
لباس 551
چادر 552
عبا 552
کمل 552
حلہ حمرا 552
نعلین 552
ابگو ٹھی 553
خور دزرہ 553
غذا اور طر یقہ طعام 553
پانی، دودھ، شر بت 554
معمولات طعام 554
خوش لباسی 554
مر غورنگ 555
نا مرغوب رنگ 555
خو شبو کا استعمال 555
سواری کا شوق 558
اسب دوانی 558
                                                        معمولات 560
صبح سے شام تک کے معمولات 560
خواب 560
عبادت شبانہ 561
معمولات نماز 562
معمولات خطبہ 563
معمولات جہاد 566
معمولات عیات و عزا 567
معمو لات ملاقات 567
معمو لات عامہ 569
مجالس نبو ی 570
دربار بنوت 570
مجالس ارشاد 571
آداب مجلس 572
عورتوں کے لیے مخصوص مجالس 574
طر یقہ ارشاد 574
مجالس میں شگفتہ مزاجی 575
فیض صحبت 576
خطابت بنو ی 577
طر ز بیان 577
خطبات کی نو عیت 578
اثر انگیزی 586
عبادات بنوی 589
دعا اور نماز 589
روزہ 594
زکو ۃ 595
حج 596
دوم ذکر الٰہی 596
ذوق شوق 597
میدان جنگ میں یا د الٰہی 599

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like