سیرۃ المزمل ﷺ جلد 16 ( خصائص المزمل )

سیرۃ المزمل ﷺ جلد 16 ( خصائص المزمل )

 

مصنف : افتخار احمد افتخار

 

صفحات: 620

 

سیرت  النبی ﷺکا موضوع گلشن سدابہار کی طرح   ہے ۔اس  موضوع پر ہرنئی تحقیق قوس قزح کےہر رنگ کو سمیٹتی اور  نکھارتی نظر آتی ہے۔ سیرت طیبہ کا موضوع اتنا متنوع ہے کہ ہر وہ مسلمان  جو قلم اٹھانےکی سکت رکھتاہو،اس  موضوع پر لکھنا اپنی سعادت سمجھتا ہے۔ ہر قلم کار اس موضوع  کو ایک نیا اسلوب دیتا ہے،اور قارئین  کو رسول اللہﷺ کی  زندگی  کے ایک  نئے باب  سے  متعارف کرواتا ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔ پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’سیرۃ المزمل ﷺ‘‘ جناب افتخار احمد افتخار  کی    سیرت النبیﷺ  پرایک  منفرد کاوش ہے ۔ جوکہ  20؍ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے   کتاب کا عنوان ’’ سیرۃ المزمل ‘‘ ہے  لیکن  مصنف نےہر  جلد کا الگ عنوان بھی قائم کیا ہے  تمام جلدوں کے عنوانات حسب ذیل ہیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف چند 5
نبوت و رسالت 17
علم ومعرفت 26
علم غیب اورانبیاء 41
خصائص رسالت 52
عصمت انبیاء 56
اجتہاد نبوی 62
کتاب و حکمت 71
علم وحکم 87
بشریت انبیاء 96
تذکیہ وتذکیر 113
آیات اللہ،ایک تعارف 123
براہین وعقل و فلسفہ 130
فلسفہ قدیم وعلم کلام 132
معجزہ و برہان اور فلسفہ جدید 148
آیات ودلائل وبراہین 160
القرآن الحکیم 162
شہادت قرآن 173
الامی المزمل ﷺ 178
اہتمام تحفیظ  المزمل ﷺ 191
رسول اللہ ﷺ اورجنات 197
جنوں کو اسلام کی دعوت 208
شق قمر 216
اسراء و معراج 228
معراج کی تاریخ 231
معراج النبی ﷺ 235
سفر معراج ،روحانی یا جسمانی 249
رویت باری تعالیٰ 255
شق صدر کہ شرح صدر 261
معجزات 267
واقعہ ہجرت 268
غزوہ بدر 269
غزوہ خندق 277
غزوہ حنین 280
بنو نظیر کی سازش 283
غلبہ روم کی پیش گوئی 285
معجزات ،تذکرہ مزید 289
دست شفاء 304
نگاہ کرشمہ ساز 313
ساقی کوثر 326
دست کرشمہ ساز 333
اخبارات وبشارات 342
شمائل و خصائل 352
جمال مصطفیٰﷺ 354
خصائص  المزمل ﷺ 364
اخلاق واعمال 403
حسن معاملہ 420
عدل وانصاف 430
جود وسخا 437
شرم و حیا 448
صلہ رحمی 451
ایفائےعہد 463
منزل فلاح 471
عیادت وتعزیت 477
صداقت و امانت 486
عفو ودرگزر 495
توکل علی اللہ 510
زہد و قناعت 516
مہمان نوازی 524
راہبانیت سے اجتناب 527
رقت قلبی 536
شان ایثار 543
الفصیح العرب 549
اشاریہ 557
ماخذ ومصادر و مراجع 577
اختتام 698

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

You might also like