سیرت عائشہ رضی اللہ عنہا (سید سلیمان ندوی)

سیرت عائشہ رضی اللہ عنہا (سید سلیمان ندوی)

 

مصنف : سید سلیمان ندوی

 

صفحات: 350

 

ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ ، حضرت ابوبکر صدیق ﷜ کی صاحبزادی تھیں۔ والدہ کا نام زینب تھا۔ ان کا نام عائشہ لقب صدیقہ اور کنیت ام عبد اللہ تھی۔ حضور ﷺ نے سن 11 نبوی میں سیدہ عائشہ ؓ سے نکاح کیا اور 1 ہجری میں ان کی رخصتی ہوئی۔ آپ حضور ﷺ کی سب سے کم عمر زوجہ مطہرہ تھیں۔ انہوں نے حضور ﷺ کے ساتھ نو برس گذارے۔ ام الموٴمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ عنہاوہ خوش قسمت ترین عورت ہیں کہ جن کو حضور کی زوجہ محترمہ اور ”ام الموٴمنین“ ہونے کا شرف اور ازواج مطہرات میں ممتاز حیثیت حاصل ہے۔قرآن و حدیث اور تاریخ کے اوراق آپ کے فضائل و مناقب سے بھرے پڑے ہیں۔ام الموٴمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ عنہاسے شادی سے قبل حضور نے خواب میں دیکھا کہ ایک فرشتہ ریشم کے کپڑے میں کوئی چیز لپیٹ کر آپ کے سامنے پیش کر رہا ہے… پوچھا کیا ہے؟ جواب دیا کہ آپ کی بیوی ہے، آپ نے کھول کہ دیکھا تو حضرت عائشہ ہیں۔صحیح بخاری میں حضرت ابو موسی اشعری سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا ” مردوں میں سے تو بہت تکمیل کے درجے کو پہنچے مگر عورتوں میں صرف مریم دختر عمران، آسیہ زوجہ فرعون ہی تکمیل پر پہنچی اور عائشہ کو تمام عورتوں پر ایسی فضیلت ہے جیسے ثرید کو تمام کھانوں پر ۔آپ ﷺکو حضرت عائشہ صدیقہ ؓ عنہا سے بہت محبت تھی، ایک مرتبہ حضرت عمرو ابن عاص ﷜ نے حضور سے دریافت کیا کہ… آپ دنیا میں سب سے زیادہ کس کو محبوب رکھتے ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ عائشہ ؓ عنہا کو، عرض کیا گیا کہ اے اللہ کے رسول! مردوں کی نسبت سوال ہے! فرمایا کہ عائشہ کے والد ابوبکر صدیق ﷜ کو۔ام الموٴمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ عنہا کا امت مسلمہ پر بہت بڑا احسان ہے کہ ان کے مبارک واسطہ سے امت کو دین کا بڑا حصہ نصیب ہوا۔حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ عنہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام ﷢کو کبھی ایسی مشکل پیش نہ آئی جس کے بارے میں ہم نے حضرت عائشہ ؓ عنہا سے پوچھا اور ان سے اس کے بارے میں کوئی معلومات ہم کو نہ ملی ہوں۔ حضور ﷺ وصال کے 48 سال بعد 66 برس کی عمر میں 17 رمضان المبارک 58 ہجری میں وصال فرمایا۔سید عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی زندگی خواتین اسلام کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ زیر تبصرہ ’’سیرت عائشہ‘‘برصغیر پاک وہند کے نامو ر مؤرخ اور سیرت نگار   علامہ سید سلیمان ندوی ﷫ کی ابتدائی تصنیف ہے۔ 1920ء میں یہ کتاب پہلی بارشائع ہوئی۔ اس کے بعد اس کتاب کی جامعیت اور مقبولیت کی وجہ سے اس کے کئی ایڈیشن شائع ہوئے ہیں۔ موجودہ ایڈیشن دارالابلاغ، لاہورنے نئی تحقیق اور تخریج وتسہیل کے اہتمام کےساتھ ایک نئے خوبصورت دیدہ زیب انداز میں شائع کیا ہے۔ کتاب میں موجود احادیث وآثار کی مکمل تخریج فاضل نوجوان محترم نصیر احمد کاشف نے کی ہے۔ سیدہ عائشہ کی مروی روایات کا ترجمہ کرکے کتاب میں شامل کردیا ہے۔ کتاب میں قرآنی آیات، احادیث اور باقی تمام عربی عبارات پر اعراب کا اہتمام کردیاگیا ہے۔ اس کتاب نظر ثانی معروف مترجم و مصنف کتب کثیرہ جناب مولانا محمود احمد غضنفر ﷫ نے کی ہے جس   سے اس کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عفیفہ کائنات کی پاکیزہ سیرت 12
دیباچہ طبع سوم 15
سیرت عائشہ ؓ کی اہمیت 17
مآخذ 18
ابتدائی حالا ت (پیدائش سے شادی تک ) 20
انتساب 18
نام ونسب ،خاندان 20
ولات 22
بچپن 23
شادی 24
ہجرت 29
رخصتی 31
تعلیم وتربیت 33
خانہ داری 44
معاشرت ازدواجی 47
بیوی سے محبت 48
شوہر سے محبت 52
بیوی کی مدارات 55
دل بہلانا 56
گھر میں فرائض نبوت 67
سوکنوں کے ساتھ برتاؤ 69
مشتبہ اور غلط روایات 78
سوتیلی اولاد کے ساتھ برتاؤ 81
غلط اور مشتبہ روایات 84
واقعہ افک 85
سرولیم میور کابیان 93
تیمم کے حکم کانزول 96
تحریم،ایلااور تخیر 98
تحریم 98
ازفہ شکوک 101
ایلا 103
تخیر 105
بیوگی 11ھ 106
عام حالات 110
عہد صدیقی 110
داغ بے پدری 111
عہدفاروقی 112
سیدناعثمان ﷜ کاعہد 113
سیدنا علی مرتضی ﷜   کاعہد 118
اصلاح کی دعوت 120
مسلمان عورت ک فرائض 120
جنگ جمل 132
سیدہ عائشہ اور سیدناعلی ﷜ کے باہمی ملال خاطر کی تردید 137
سیدناامیر معاویہ ﷜ کازمانہ 141
سیدناحسن ﷜ کی تدفین کاواقعہ 144
وفات 146
تبنی 148
حلیہ اور لباس 149
اخلاق وعادات 151
قناعت پسندی 151
ہم جنسوں کی امداد 152
شوہر کی اطاعت 152
غیبت اور بدگوئی سے احتراز 152
عدم قبول احسان 153
خودستانی سے پرہیز 154
خودداری 154
دلیری 155
فیاضی 156
خشیت الہی اورقیق لقلسمی 157
عبادت الہی 158
معمولی باتوں کالحاظ 160
غلاموں پر شفقت 160
فقراکی حسب حیثیت اعانت 161
پردہ کااہتمام 162
مناقب 163
فضل وکمال 164
علم واجتہاد 167
قرآن مجید 168
حدیث 179
سیدہ عائشہ ؓ اور ازواج مطہرات ﷢ 179
سکٹرین روایت میں سیدہ عائشہ ؓ کا درجہ 181
سیدہ عائشہ ؓ کی روایتوں کی تعداد 181
مکثرین میں روایت کے ساتھ درایت 181
بار بار پوچھنا 185
روایت میں احتیاط 185
روایت مخالف قرآن حجت نہیں 186
مغرسخن تک پہنچنا 192
ذاتی واقفیت 196
قوت حفظ 198
سیدہ عائشہ ؓ کی حدثیوں کی ترتیب وتدوین 200
فقہ وقیاس 200
قرآن مجید 201
حدیث 203
قیاس عقلی 205
سنن کی تقسیم 207
معاصرین کے اختلاف 208
علم کلام وعقائد 212
اللہ تعالی کے لیے اعضاکااطلاق 212
رؤیت باری تعالی 213
علم غیب 215
پیغمبر اوراخفائے   وحی 216
انبیاء ﷤ معصوم ہیں 217
معراج روحانی 217
الصحابۃ عدول 219
ترتیب خلافت 220
عذاب قبر 220
سماع موقی 221
علم اسرار الدین 221
قرآن مجید کی ترتیب نزول 223
مدینہ میں اسلام کی کامیابی کاسبب 225
جمعہ کے دن نہانا 226
سفر میں دو رکعت نماز 226
نماز صبح او رنماز عصرکے بعد نماز پڑھنے کی ممانعت 227
بیٹھ کر نماز پڑھنا 227
مغرب میں تین رکعتیں کیوں ہیں 229
صبح کی نماز دوہی رکعت کیوں رہی 229
صوم عاشور اکاسبب 229
پورے رمضان میں آپ ﷺ   نے تراویج کیوں نہ پڑھی 231
حج کی حقیقت 231
داوی محصب میں قیام 232
قربانی کاگوشت تین دن سے زیادہ رکھنے کی ممانعت 232
تعمیر کعبہ اور بعض اعمال حج 233
سوار ہوکر 234
ہجرت 235
آپﷺ کاحجرہ میں دفن ہونا 236
طب ،تاریخ وادب وخطابات وشاعری 237
طب 237
تاریخ 238
ادب 242
خطابت 243
شاعری 244
تعلیم ،افتااو رارشاد 256
تعلیم 256
افتا 265
خلفائے اسلام 265
اکابر صحابہ ﷢ 266
عامہ ممالک اسلامیہ 368
ارشاد 272
جنس نسوانی پر سیدہ عائشہ ؓ کی احسانات 280
عالم نسوانی میں سیدہ عائشہ ؓ کی درجہ 292
سیدہ عائشہ ؓ کی عمران کے نکاح کے وتق کیاتھی 296
سیدہ عائشہ ؓ کی عمر 202
مولانا سیدسلیمان ندوی کے اعتراضات کاجواب 303
صغر سنی کی شادی اور سیدہ عائشہ ؓ 302
اصل مبحث 306
بنائے استدالال 303
ضمنی بحث کی وجہ سے کم توجہی 304
نوسال کی عمر میں نکاح کی روایات 305
تاریخ نکاح کی روایات 305
تاریخ رخصتانہ 206
دوسری روایات سے عمر کاقیاس 206
سیدہ عائشہ ؓ کی ایک اور روایت 308
عمر کے متعلق سیدہ عائشہ ؓ کاخیال 309
صاحب مشکوۃ کاقول 309
حضرت سیدہ صاحب ﷫ کاجواب 311
سیدہ عائشہ ؓ کی عمر 311
مولانا محمدعلی صاحب کے شبہات کاجواب 311
نکاح کے وقت سیدہ عائشہ ؓ کی عمر 313
علامہ عینی ﷫ کابیان 315
علامہ ابن عبدالبر﷫ 316
صاحب مشکوۃ کاقول 317
سیرت عائشہ ؓ سے استناد 319
فریق کے دومویدات 322
سیدناابوبکر ﷜ ک ےارادہ ہجرت کے واقعہ سے استدلال 323
پہلا طریقہ 323
تسلیم کرکے جواب 328
دوسراعام طریقہ 336
سورۃ نجم اور سورۃ قمر کے نزول سے استدلال 336
عرب میں نکاح صغیر کارواج 339
خلاصہ بحث 341

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like