سیر الصحابہ ؓ جلد۔9

سیر الصحابہ ؓ جلد۔9

 

مصنف : نعیم صدیقی ندوی

 

صفحات: 373

 

صحابہ نام ہے ان نفوس قدسیہ کا جنہوں نے محبوب ومصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا اور اس خیر القرون کی تجلیات ِایمانی کو اپنے ایمان وعمل میں پوری طرح سمونے کی کوشش کی ۔ صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی سے مراد رسول اکرم ﷺکا وہ ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص ہے لہذاب یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے استعمال نہیں کرسکتا۔ انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام ﷢ کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے۔ صحابہ کرام ﷢ کے ایمان ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر پسند آیا کہ اسے بعد میں آنے والے ہر ایمان لانے والے کے لیے کسوٹی قرار دے دیا۔یو ں تو حیطہ اسلام میں آنے کے بعد صحابہ کرام ﷢ کی زندگی کاہر گوشہ تاب ناک ہے لیکن بعض پہلو اس قدر درخشاں ،منفرد اور ایمان افروز ہیں کہ ان کو پڑہنے اور سننے والا دنیا کا کوئی بھی شخص متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ صحابہ کرام ﷢ کےایمان افروز تذکرے سوانح حیا ت کے حوالے سے ائمہ محدثین او راہل علم کئی کتب تصنیف کی ہیں عربی زبان میں الاصابہ اور اسد الغابہ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اور اسی طرح اردو زبان میں کئی مو جو د کتب موحود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’سیر الصحابۃ‘‘ جو کئی مصنفین کی محنت وکاوش کانتیجہ ہے۔ یہ کتاب 15 حصوں میں نو مجلدات پر مشتمل انبیاء کرام ﷩ کےدنیا کےمقدس ترین انسانوں کی سرگزشت حیا ت ہے ۔تاریخ اسلام ،اسماء الرجال اور ذخیرۂ احادیث کی گرانقدر کتابوں سے ماخوذ مستند حوالہ جات پر مبنی صحابہ کرام ﷢ نیز مشہور تابعین وتبع تابعین او رائمۂ کرام ﷭ کے مفصل حالات زندگی پر اردومیں سب سے جامع کتاب ہے جوکہ طالبان ِعلوم نبوت کےلیے بیش قیمت خزانہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنفین،ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
اسمائے تبع تابعین (حصہ دوم)
پیش لفظ از مولانا سید ابو الحسن علی ندوی 7۔ 9
دیباچہ از مؤلف 10
حضرت آدم بن ابی ایاس ﷫ 13
حضرت ابراہیم بن سعد ﷫ 16
ابو اسحاق ابراہیم الفزاری ﷫ 19
ابن ابی ذئب ﷫ 24
ابومعشر نجیح سندھی ﷫ 31
ابوسلیمان الدارانی ﷫ 36
ابونعیم فضل بن دکین ﷫ 45
اسد بن فرات ﷫ 50
اسد بن موسیٰ﷫ 69
اسرائیل بن موسیٰ بصری ﷫ 71
اسماعیل بن علیہ ﷫ 80
اسماعیل بن عیاش العنسی ﷫ 89
حسن بن صالح الہمدانی ﷫ 99
حسین بن علی الجعفی ﷫ 101
قاسم بن الفضل ﷫ 106
حفص بن غیاث ﷫ 108
حماد بن زید ﷫ 114
حماد بن سلمہ ﷫ 118
حمزہ بن حبیب الزیات ﷫ 126
خالد بن الحارث ہجیمی ﷫ 130
ربیع بن صبیح بصری ﷫ 132
روح بن عبادہ ﷫ 141
زکریات بن ابی زائدہ ﷫ 144
زائدہ بن قدامہ ﷫ 146
زہیر بن معاویہ ﷫ 149
سعید بن عبدالعزیز ﷫ 152
سلیمان بن بلال ﷫ 155
سلیمان بن المغیرۃ القیسی ﷫ 157
شجاع بن الولید ﷫ 159
شریک بن عبد اللہ نخعی ﷫ 169
عبد الاعلیٰ بن مسہر ﷫ ( ابو مسہر) 173
عبدالرحمٰن بن القاسم ﷫ 178
عبدالرزاق بن ہمام ﷫ 182
عبدالعزیز بن ادریس ﷫ 197
عبد اللہ بن الزبیر الحمیدی ﷫ 201
عبداللہ بن عمرو بن حفص ﷫ 208
عبداللہ بن ابی الہیعہ ﷫ 211
عفان بن مسلم ﷫ 215
عبداللہ بن شوذب ﷫ 220
عبداللہ بن نافع ﷫ 222
علی بن مسہر کوفی ﷫ 224
عمر بن سعد﷫ 226
عیسیٰ بن یونس الہمدانی ﷫ 229
فضل بن موسیٰ سینانی ﷫ 235
قاسم بن معن ﷫ 238
قبیصہ بن عقبہ ﷫ 243
قتیبہ بن سعید الشقفی ﷫ 247
مبارک بن فضالہ ﷫ 251
محمد بن ابی شیبہ ﷫ 253
محمد بن ادریس ( امام شافعی ) 255
محمد بن جعفر ﷫ 277
مسلم بن معاذ غنبری ﷫ 286
معافی بن عمران ﷫ 290
معمبر بن راشد ﷫ 293
مکی بن ابراہیم ﷫ 296
موسیٰ بن جعفر الملقب بہ کاظم ﷫ 298
نافع بن ابی نعیم ﷫ 303
نضر بن شمیل ﷫ 306
وضاح بن عبد اللہ الواسطی ﷫ 312
وکیع بن الجراح الرواسی ﷫ 316
ولید بن مسلم ﷫ 326
وہیب بن خالد ﷫ 330
ہشیم بن بشیر الواسطی ﷫ 333
یحییٰ بن ابی زائدہ ﷫ 338
یحییٰ بن یحیی مصمودی ﷫ 342
یحییٰ بن یمان ﷫ 351
یزید بن ہارون اسلمی ﷫ 357
یعقوب بن اسحاق حضرمی ﷫ 369

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like