سیر الصحابہ ؓ جلد۔7

سیر الصحابہ ؓ جلد۔7

 

مصنف : شاہ معین الدین احمد ندوی

 

صفحات: 470

 

صحابہ نام ہے ان نفوس قدسیہ کا جنہوں نے محبوب ومصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا اور اس خیر القرون کی تجلیات ِایمانی کو اپنے ایمان وعمل میں پوری طرح سمونے کی کوشش کی ۔ صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی سے مراد رسول اکرم ﷺکا وہ ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص ہے لہذاب یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے استعمال نہیں کرسکتا۔ انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام ﷢ کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے۔ صحابہ کرام ﷢ کے ایمان ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر پسند آیا کہ اسے بعد میں آنے والے ہر ایمان لانے والے کے لیے کسوٹی قرار دے دیا۔یو ں تو حیطہ اسلام میں آنے کے بعد صحابہ کرام ﷢ کی زندگی کاہر گوشہ تاب ناک ہے لیکن بعض پہلو اس قدر درخشاں ،منفرد اور ایمان افروز ہیں کہ ان کو پڑہنے اور سننے والا دنیا کا کوئی بھی شخص متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ صحابہ کرام ﷢ کےایمان افروز تذکرے سوانح حیا ت کے حوالے سے ائمہ محدثین او راہل علم کئی کتب تصنیف کی ہیں عربی زبان میں الاصابہ اور اسد الغابہ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اور اسی طرح اردو زبان میں کئی مو جو د کتب موحود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’سیر الصحابۃ‘‘ جو کئی مصنفین کی محنت وکاوش کانتیجہ ہے۔ یہ کتاب 15 حصوں میں نو مجلدات پر مشتمل انبیاء کرام ﷩ کےدنیا کےمقدس ترین انسانوں کی سرگزشت حیا ت ہے ۔تاریخ اسلام ،اسماء الرجال اور ذخیرۂ احادیث کی گرانقدر کتابوں سے ماخوذ مستند حوالہ جات پر مبنی صحابہ کرام ﷢ نیز مشہور تابعین وتبع تابعین او رائمۂ کرام ﷭ کے مفصل حالات زندگی پر اردومیں سب سے جامع کتاب ہے جوکہ طالبان ِعلوم نبوت کےلیے بیش قیمت خزانہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنفین،ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
اسمائے تابعین
مقدمہ ازجناب نواب صدر یار جنگ بہادر 7
مولانا حبیب الرحمٰن خاں شروانی 7
صدر نشین دار المصنفین 7
دیباچہ 9
’’الف‘‘
ابراہیم بن یزید تیمی  15
ابراہیم بن یزید النخعی  17
احنف بن قیس  23
اسود بن یزید  35
اعمش 37
اویس بن عامر قرنی  41
ایاس بن معاویہ 53
ایوب بن ابی تمیمہ سختیانی 56
’’ب‘‘
بسر بن سعید 60
بکر بن عبد اللہ مزنی 61
’’ث‘‘
ثابت بن اسلم بنانی  63
’’ج‘‘
جابر بن زید 65
جعفر صادق  68
’’ح‘‘
حسن بن حسن 72
حسن بصری 75
حکم بن عتبہ 91
’’خ‘‘
خارجہ بن زید 92
خالد بن معدان 93
’’د‘‘
داؤد بن دینار  95
’’ر‘‘
ریبع بن خثیم  97
ربیعہ رائی  104
رجاء بن حیوٰۃ  110
’’ز‘‘
زر بن حبیش 112
زید بن اسلم 113
’’س‘‘
سالم بن عبد اللہ 115
سعید بن جبیر 119
سعید بن مسیب 133
سلمہ بن دینار 152
سلمان بن طرخان تیمی 154
سلمان بن یسار 157
’’ش‘‘
قاضی شریح بن حارث 159
’’ص‘‘
صفوان بن سلیم زہری  171
صفوان بن محرز  173
’’ط‘‘
طاؤس بن کیسان  175
’’ع‘‘
عامر بن شرحبیل شعبی 176
عامر بن عبد اللہ 190
عبداللہ بن عتبہ بن مسعود 200
عبداللہ بن عون 201
عبیداللہ بن عبد اللہ 206
عبدالرحمٰن بن اسود 209
عبدالرحمٰن بن غنم 213
عروہ بن زبیر 216
عطاء بن ابی رباح 223
عمرو بن شرحبیل 227
عمرو بن دینار 229
عکرمہ مولی ابن عباس 231
علی بن حسین 240
علی بن عبداللہ بن عباس 255
عمر بن عبدالعزیز 257
عمرو بن مرہ 296
علقمہ بن قیس 297
’’ق‘‘
قاسم بن محمد بن ابی بکر 302
قبیصہ بن ذویب 308
قتادی بن دعامہ سدوسی 309
’’ک‘‘
کعب احبار 312
کعب بن سور 315
’’م‘‘
مجاہد بن جبیر 317
محمد بن اسحق 319
محمد بن حنفیہ 324
محمد بن سیرین 346
محمد بن عجلان 357
محمد بن کعب 360
محمد بن مسلم ( امام زہری) 361
مسروق بن اجدع 370
مسعر بن کدام 377
مسلم بن یسار 381
مطرف بن عبد اللہ 383
مکحول الدمشقی 387
منصور بن زاذان 390
میمون بن مہران 392
’’ن‘‘
نافع بن جبیر 394
نافع بن کاؤس 396
’’و‘‘
وہب بن منبہ 399
’’ہ‘‘
ہرم بن حیان عبدی 401
ہشام بن عروہ 402
’’ی‘‘
یحیی بن سعید 405
یحیی بن یعمر 407
یزید بن ابی حبیب 409
یونس بن عبید 410
کنیت
ابو ادریس خولانی 413
ابو اسحق سبیعی 414
ابوبردہ بن ابی موسیٰ اشعری 416
ابو رجاء عطاردی 420
ابو الزناد 422
ابو العالیہ ریاحی 425
ابوعبدالرحمٰن اسلمی 430
ابو عثمان نہدی 431
ابو قلابہ جرمی 433
ابو وائل بن سلمہ 436
امام ابوحنیفہ ( نعمان بن ثابت ) 443

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like