سید احمد شہید اور تحریک مجاہدین

سید احمد شہید اور تحریک مجاہدین

 

مصنف : ڈاکٹر صادق حسین

 

صفحات: 898

 

ہندوستان کی  فضا میں  رشد وہدیٰ کی روشنیاں بکھیرنے کے لیے  اللہ تعالیٰ نے   اپنے  فضل  خاص سے ایک ایسی شخصیت کو پید ا فرمایا جس نے  اپنی  قوت ایمان اور علم وتقریر کے زور سے کفر وضلالت کے بڑے بڑے بتکدوں میں زلزلہ بپا کردیا اور شرک وبدعات کے  خود تراشیدہ بتوں کو  پاش پاش کر کے  توحیدِ خالص  کی اساس قائم کی   یہ شاہ  ولی اللہ  دہلوی  کے پوتے  شاہ اسماعیل  شہید  تھے ۔ شیخ  الاسلام ابن تیمیہ اور محمد بن عبدالوہاب کے بعد  دعوت واصلاح میں امت کے لیے  ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہو ں نے نہ صرف قلم سےجہاد کیا بلکہ عملی طور پر حضرت سید احمد شہید کی  امارت میں تحریک مجاہدین میں شامل  ہوکر سکھوں  کے خلاف جہاد کرتے ہوئے 6 مئی 1831ء بالاکوٹ کے  مقام پر  شہادت کا درجہ حاصل کیا   اور ہندوستان کے ناتواں اور محکوم مسلمانوں کے لیے  حریت کی ایک  عظیم مثال قائم کی جن کے بارے   شاعر مشرق علامہ  اقبال نے  کہا  کہ ’’اگر مولانا محمد اسماعیل شہید کےبعد ان کے  مرتبہ کاایک مولوی بھی پیدا ہوجاتا تو آج ہندوستان کے مسلمان ایسی ذلت کی زندگی  نہ گزارتے۔ سید محمد اسماعیل شہید اور  ان کےبےمثل پیرو ومرشد سید احمد شہید اور ان کےجانباز رفقاء کی شہادت کےبعد  ،بقیۃ السیف مجاہدین نے دعوت واصلاح وجہاد کاعلم سرنگوں نے نہ ہونے دیا بلکہ اس بے سروسامانی  کی کیفیت میں اسے بلند سےبلند تر رکھنے کی کوشش کی ۔سید اسماعیل شہید اور ان کےجانباز رفقاء اوران کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تحریک کو زندہ رکھنے والے مجاہدین کی یہ داستان ہماری ملی غیرت اور اسلامی حمیت کی سب سے پر تاثیر داستان ہے۔ ان اللہ والوں  نےاللہ کی خاطر آلام ومصائب کوبرداشت کیا ،آتش باریوں اور شمشیرزنیوں کی ہنگامہ آرائیوں میں جانیں دے دیں،خاندان ،گھر بار اور  جائیدادوں کی قربانیاں دیں ۔ جیل کی کال کوٹھڑیوں اور جزائر انڈیمان یعنی کالاپانی کی بھیانک اور خوفناک وحشت ناکیوں میں دن بسر کیے ۔لیکن جبیں عزیمیت پر کبھی شکن نہ آنے دی اور پائے استقامت میں کبھی لرزش پیدا نہ ہونے دی۔ زندگی  کےہرآرام اور ہر عیش کو نوکِ حقارت سے ٹھکراتے ہوئے  آگے بڑھتے رہے ۔ زیر نظرکتاب   ’ ’سید احمد شہید اور تحریک مجاہدین‘‘ڈاکٹر صادق حسین  صاحب کی تصنیف ہے ۔ اس کتاب میں انہوں  نےمجاہد کبیر سید احمد شہید اور ان کےعالی ہمت رفقا کے  ایمان افروز واقعات کو بڑے احسن انداز میں بیان کیاہے ۔ نیز  سید ین شہیدین کی شہادت کے بعد اس تحریک مجاہدین کی جن  شخصیات نے    بطور امارت خدمات  انجام دیں ان کابھی ذکر خیر ہے کہ جن کو پڑھ کر اسلام کی ابتدائی صدیوں کی یاد تازہ ہوجاتی ہے ۔ یہ کتاب متعدد جلدوں میں ہے  لیکن ہمیں کی اس کی صرف  جلد پنجم اور ششم دستیاب ہو سکیں ہیں  اگر کسی  صاحب کےپاس اس کی باقی جلدیں ہو تو  ہمیں مطلع کرے  تاکہ  ان کو بھی    سائٹ پر پبلش کرکے   انٹر نیٹ کی دنیا میں  محفوظ کیا جاسکے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
تقریب 13
ایک تقریر 23
پہلا باب 25
الوقت 25
دہلی کی مرکزی حکومت 32
انگریزی حکومت 36
واگذاری کا قانون 38
قاضیوں کی برطرفی 39
لارڈ کا نوالس 40
کرنل ویلزلی
دوسرا باب
سکھ اور سکھا شاہی 41
گورنا نک صاحب 41
گور لہنا 45
گورو گو بند سنگھ 47
بندہ بیراگی 49
مسلیں 51
رنجیت سنگھ 64
سنہری مسجد لاہور 65
تیسرا باب
سوا د اعظم اور فرقے 69
تصوف 74
عباد الرحمٰن 77
خانقاہیں 79
شیخ علاء الحق 82
چوتھا باب
حضرت سید احمد شہید 84
مسجد اکبر آبادی 86
نواب امیر خان اور پنڈاری 88
پنڈاری 90
کابل کی حکومت 93
پانچواں باب
دعوت اور عزیمت 96
سیداحمد شہید کی دہلی میں آمد 99
مدرسہ فرنگی محل 104
معقول منقول یانقلیہ 105
کتاب تقویت الایمان 108
اشراک فی العلم 109
اشراک فی التصرف 110
اشراک فی العبادت 110
اشراک فی العادت 111
کتاب صراط مستقیم 112
جہاد کے متعلق نظریہ 114
چھٹا باب
سفر حج 116
کلکتے سے مکہ معظمہ تک 121
عدن 121
مکہ میں معمول 122
یوم الترویہ 123
ساتواں باب
سفر ہجرت 127
آٹھوان باب
جنگ اکوڑہ خٹک 134
شب خون حضرو 134
بیعت امامت 135
جنگ شیدو 139
نواں باب
علاقہ کوہستان کی سرگزشت 143
سوات 143
پیربابا بونیر 145
شب خون ڈمگلہ 147
جنگ شنکیاری 147
مولوی محبوب علی کا فتنہ 147
خار میں قیام 148
جنگ اتمان زئی 150
پنجتار 152
مانیری کا قضیہ 153
شب خون قلعہ ہنڈ 155
جنگ زیدہ 156
جنگ تربلا 158
جنگ امب وعشرہ 159
جنگ پھولڑہ 160
پیغام مصالحت 161
علاقہ سمہ کی سرگزشت 163
جنگ مروان 166
جنگ ما یار 167
تسخیر پشاور 168

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
28 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like