سیدنا عمر بن عبدالعزیز تاریخ کی روشنی میں

سیدنا عمر بن عبدالعزیز تاریخ کی روشنی میں

 

مصنف : حکیم محمود احمد ظفر

 

صفحات: 292

 

آج کا دور مصرفیتوں کا دور ہے۔ ہماری معاشرت کا انداز بڑی حد تک مشینی ہو گیا ہے۔ زندگی کی بدلتی ہوئی قدروں سے دلوں کی آبادیاں ویران ہو رہی ہیں۔ فکرونظر کا ذوق اور سوچ کا انداز بدل جانے سے ہمارے ہاں ہیرو شپ کا معیار بھی بہت پست سطح پر آگیا ہے۔ آج کھلاڑی‘ ٹی وی اور بڑی سکرین کے فن کار ہماری نسلوں کے آئیڈیل اور ہیرو قرار پائے ہیں جس کی وجہ سے ماضی کے وہ عظیم سپوت اور روشنی کی وہ برتر قندیلیں ہماری نظروں سے اوجھل ہو گئی ہیں۔ اسلام کی تاریخ بڑی تابناک تاریخ ہے اور دنیا میں کسی قوم کی تاریخ ایسی نہیں ہے جیسی کہ مسلمانوں کی تاریخ ہے‘ خصوصی طور پر صحابہ کرامؓ کے زمانہ کی تاریخ کیونکہ حدیث میں اس کو بہترین زمانہ کہا گیا ہے اور اس زمانہ کے لوگوں کو بہترین لوگ کہا گیا ہے اور بارہ افراد ایسے ہیں جن کی خلافت کے حوالے سے کوئی شک وشبہ نہیں ہو سکتا ان میں سے ایک عمر بن عبد العزیز کی شخصیت ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب اسی موضوع پر ہے جس میں ان کے مجددانہ کارناموں اور ان کے حالات زندگی کو بیان کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے خلافت میں پیدا ہونے والی بہت سی خرابیوں کی اصلاح فرمائی۔ اور ان کی شخصیت عدل پر حریص‘ وافر العلم‘ فقیہ النفی اور ظاہر الذکاء جیسے صفات کے حامل تھی۔حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ سیدنا عمر بن عبد العزیز تا ریخ کی رو شنی میں ‘‘ حکیم محمود احمد ظفر کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 11
عمربن عبدالعزیز 17
خاندان قریش 17
قریش کی شاخیں 18
بنوامیہ 20
بنوامیہ اورتجارت 21
بنوامیہ مخالفت اورموافقت کےروپ میں 22
نبی اکرمﷺ اوربنوامیہ 25
بنوہاشم کاقبول اسلام 27
بنوامیہ کاقبول اسلام 29
بنوامیہ اوربنوہاشم کاتقابلی جائزہ 36
سیاسی نظام میں بنوامیہ کامقام 37
عہدصدیقی اوربنوامیہ 41
عہدفاروقی اوربنوامیہ 44
عہدعثمانی اوربنوامیہ 45
مروان بن الحکمؓ 45
فاروق اعظم سےتعلق 50
مزاج کی حدت اولادمیں 51
بنوہلال کی پاکبازدوشیزہ سےشادی 53
عبدالعزیزبن مروان 55
عمربن عبدالعزیز 58
نام ونسب 58
پیدائش 58
فاورق عظم کےخواب کی تعمبر 61
تحصیل علم 64
مدینہ کی گونری 67
مدینہ نبوی کی تعمیرنو 71
روضہ ءنبوی کی مرمت 75
دیگرمساجدکی تعمیر 76
کنوؤں اوراستوں کی تعمیر 76
ولیدبن عبدالملک کاحج کےلیے آنا 76
گورنری سےمعزولی 81
عمربن عبدالعزیزدمشق کی راہ پر 82
ایک مہینہ کی مدت میں دوظالموں کی موت 89
ولیدکی موت 90
سلیمان بن عبدالملک کےمزاج میں اثرورسوخ 91
خلافت 94
سلیمان کی تجہیزوتکفین 102
خلافت علی منہاج النبوۃ کااحیاء 103
اموی خلافت کی کوتاہیاں 104
غصب شدہ امول کی واپسی 110
فد ک کافیصلہ 114
فد ک کیاہے 114
آمدم برسرمطلب 123
خاندان کی برہمی 125
ظالم افسرون کاتدارک 134
ظلم وجورکاانسداد 136
بیت المال کی اصلاح 139
قومی خزانہ کی حفاظت 145
بیت المال کےمصارف 146
غیرمسلموں سےبرتاؤ 162
بیت المال کےمحاصل میں اضافہ 171
عوامی خدمات 173
رفاہ عام کےکام 176
دینی خدمات 179
مسجدمشق الجامع الاموی 181
اشاعت اسلام 186
آپ خلافت کوشورائی بناناچاہتےتھے 189
جمہوریت ایک خلاف اسلام نظریہ ہے 189
شورائیت کےاقدامات اوربےبسی 193
ملوکیت کےامتیازات کاخاتمہ 194
عدالت اورقضاء 200
عمربن عبدالعزیزقاضیوں کو خود چنتےتھے 203
فتوحات 221
فاورقی خلافت کااحیاء 225
علالت ووفات 237
صورت وسیرت 243
فضل وکمال 247
تفسیروحدیث 248
تدوین حدیث 249
تدوین حدیث کی ابتدائی صورت 251
فقہ 254
شاعری 254
خطابت 255
علماءکی قدرافزائی 257
ذاتی حالات 262
خوف آخرت 264
موت اورقبر 267
توکل 272
دیانت وامانت 273
تکبر 278
ایک عام مغالطہ اوراس کاجواب 279

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like