سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ سیرت النبی کے شاداب پھول جلد دوم

سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ سیرت النبی کے شاداب پھول جلد دوم

 

مصنف : عمر فاروق

 

صفحات: 691

 

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے  حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی  شخصیت حضرت آدم ﷤ کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت  کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج  انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی  ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے  قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے  ۔ رہبر  انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پوراسامان رکھتی ہے ۔  انسان کے لکھنے پڑھنے کی ابتدا سے اب تک کوئی انسان ایسا نہیں گزرا جس کے  سوانح وسیرت سے متعلق دنیا کی مختلف زبانوں میں جس قدر محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت کے متعلق لکھا جاچکا ہے اور لکھا جارہا ہے ۔اردو زبان  بھی  اس معاملے  میں کسی بھی زبان سے پیچھے نہیں رہی اس  میں حضورﷺ سے متعلق بہت کچھ لکھا گیا ہے ۔حضور اکرم ﷺ کی  ذات اقدس پر ابن اسحاق اورابن ہشام سے لے کر  گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد بھی  کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔یہ سب اس بات کا  بیّن  ثبوت  ہے کا انسانوں میں سے ایک انسان ایسا بھی تھا اور ہے کہ جس کی ذات کامل  واکمل پر جس قدر بھی لکھا جائے کم ہے  اور انسانیت اس کی  صفات ِ عالیہ پر جس قدر بھی فخر کرے   کم ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’  سیدنا محمد ﷺسیرت النبی  کے شاداب پھول‘‘ محترم جنا ب شیخ عمر فاروق کی    سیرت پاک پر ایک گراں قدر دستاویز ہے جو کہ دو جلدوں پر  مشتمل ہے جلد اول میں سیرت نبویﷺ کے مختلف واقعات  اور جلد دوم  رسول اللہ  ﷺ کی تعلیمات اور اسلامی طرزِ زندگی پر قرآن وسنت کی مبارک ہدایات پر مشتمل ہے۔اس کتاب کا انداز  سیرت کی دیگر کتابوں کی طرح تاریخی ترتیب وتسلسل  جیسا نہیں  ہے بلکہ اس میں سیرت کےتابناک اور درخشاں پہلوؤں کو اجاگر کیاگیا ہے جس سے یہ مجموعہ اسلامی تعلیمات کا ایک  حسین مرقع اور آپ ﷺ کے حسنِ اخلاق ورفعت کردار کا ایک پیکر جمیل بن گیا ہے۔اس کتاب کی  ایک خوبی یہ بھی ہےکہ اس میں  جابجا علامہ اقبال، مولانا حالی، اور حفیظ جالندھری اور دیگر اسلامی شعراء کے اشعار  نگینوں کی طرح جڑے ہوئے ہیں  جن سے کتاب کی افادیت اور اثر آفرینی دو چند ہوگئی ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف کی  تمام مساعی حسنہ کو شرفِ قبولیت  سے نوازے ۔اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
فضائل اعمال(الف) 11
پنجگانہ نماز کی مثال 11
زکوۃ 16
ارکان اسلام اورتربیت 22
اللہ تعالیٰ کون ہے؟ 48
اللہ تعالیٰ اوررسول اللہﷺ کی محبت کےتقاضے 72
سرورکائنات ﷺسےمحبت 79
صحابہ کرام﷢کی محبت رسول اللہﷺ 85
فضائل اعمال(ب) 92
دعا 92
چندآداب دعا 96
قرآنی دعائیں 106
حرزاعظم 123
قبولیت دعاکےاوقات 131
کن کن لوگوں کی دعائیں قبول ہوتی ہیں؟ 134
پریشانی اورمشکل کےاوقات میں 138
قرض کی ادائیگی اوررزق حلال کی تلاش 142
سونےکےآداب اوردعائیں 143
آداب لباس اوردعائیں 152
آداب سفراوردعائیں 155
صبح وشام کی دعائیں 159
ذکرالہیٰ 180
دنیاوی مشاغل میں اللہ تعالیٰ کی یاد 186
اذکار 187
فرض نمازوں کےبعد اذکار 193
چند اذکار 199
درودشریف کےفضائل 208
دین اسلام مکمل نظام حیات 215
شرک وبت پرستی 220
شرف انسانیت 235
سلامی اورامن کی دنیا 226
مکمل اطاعت 236
دین فطرت 237
بندگی رب زندگی کامقصد 238
زندگی گزارنے کےچند سنہری اصول 245
مشکلات کاحل 245
زندگی کےبلندمقاصد 245
رزق حلال 246
صحیح راستہ 246
بدترین دشمن سےبچاؤ 248
گمراہی کےاسباب اوران کاعلاج 251
شیطان اوراس کےہمنوا 262
شیطان سےبچاؤکےطریقے 269
ہدایت کاسروسامان روزاول سےہوا 283
دورجہالت کیسےشروع ہو 297
تدبراورتفقہ لازمی امرہے 302
ایمان اوراس کے لوازمات 305
لذت ایمان۔معرفت الہیٰ کاحصول 320
انسان کاشرف کس بات میں ہے 343
فساد کیوں پیداہوتاہے 344
معرفت کیوں اورکیسے 345
انسان کودعوت فکر 347
اللہ تعالیٰ کی معرفت لذت ایمان 369
ایمان جذبات کی تصویر 382
شرک 389
انسان کامقام اورمرتبہ 406
ایمان کوخراب کرنےوالی باتیں 410
شرک 410
ریا 429
نفاق 432
فسق 437
کفر 443
خلقہ القرآن 443
برائی کےبدلے میں اچھائی 443
مداوت عمل 444
صدق 445
عہدکو پوراکرنا 449
عدل وانصاف 450
ایثار 452
عفوودگزر 455
شرم وحیا 458
صبرورضاکاپیکر 469
حلم وبردباری کانمونہ 478
ایفائے عہد کی لازوال مثال 486
استقامت کامضبوط پہاڑ 491
جودوسخاکاکمال 497
محمدرسول اللہﷺ۔رحمۃ للعالمینﷺ 423
انسانیت کی موجودہ مشکلات اورسیرت رسولﷺ 557
رسول اللہﷺ بحیثیت داعی الی احق 578
رسول اکرمﷺ کاپیغام انقلاب 587
یتیمﷺکاراج 591
یتیم ﷺ کی جیت 600
دنیاکامسافریاآخرت کاراہی 610
اسلام ایک متوازن طرز زندگی 667
مسلمان مرد اورعورت کےلیے اپناتجزیہ 681

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like