صحیح تاریخ الاسلام والمسلمین
صحیح تاریخ الاسلام والمسلمین
مصنف : عثمان بن محمد الناصری آل خمیس
صفحات: 340
مسلمان قوم کی تاریخ فرقوں کی بہتات کی وجہ سے بے پناہ تحریف کا شکار رہی، کیونکہ ہر فرقہ اس کوشش میں رہا کہ وہ اپنوں کی شان بڑھائے اور دوسروں کو گرائے۔ ان کے اس طرز عمل سے عظیم ترین ہستیوں کی تاریخ میں شگاف پیدا ہوگئے۔ مسلمان قوم میں سے چند لوگوں نے حضرت علی المرتضی ؓسے اس قدر غلو آمیز محبت کی کہ آپ کی طرف ایسی باتیں منسوب کر دیں جو اصل واقعات اور تاریخ سے میل نہیں رکھتیں اور اسی دوران دوسرے صحابہ کرام کی شان گھٹانے کی ناکام کوششیں کیں اور انھیں حضرت علی کا حق غصب کرنے، ان پر ظلم کرنے نیز اپنے حق میں برا بیج بونے والوں کے روپ میں پیش کیا۔ اس ضمن میں اگرچہ اہل السنت والجماعۃ کی طرف سے اگرچہ کافی کام ہوا ہے لیکن ڈاکٹر عثمان بن محمد ناصری حفظہ اللہ نے زیر نظر کتاب کی صورت میں بعثت رسولﷺ سے سانحہ کربلا تک صحابہ کرام کے فضائل اور جس انداز میں ان کی عدالت پر اعتراضات کے جوابات دئیے ہیں اس طریق پر اس سے قبل کام سامنے نہیں آیا۔ کتاب کا سلیس اردو ترجمہ ابو مسعود عبدالجبار سلفی نے بہت ہی خوبصورت انداز میں کیا ہے۔ کتاب کو چار فصول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلی فصل مطالعہ تاریخ کی کیفیت، امام طبری کے منہج اور اسلامی تاریخ میں سند کی اہمیت پر مشتمل ہے۔ دوسری فصل نبی کریمﷺ کے سانحہ ارتحال 11ھ سے61ھ تک رونما ہونے والے واقعات پر بے لاگ تحقیق ہے۔ تیسری فصل عدالت صحابہ پر مشتمل ہے۔ چوتھی فصل میں قضیہ خلافت پر بحث کی گئی ہے اور امامت علی بن طالب شیعی دلائل کو تفصیل کے ساتھ بیان کرنے کے بعد دقیق علمی بحث کے ذریعے اس کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ عدالت صحابہ پر ایسی لاجواب تحقیقی کتاب ہے جو جامعیت، اختصار اور دلکش اسلوب استدلال کے اعتبار سے ایک منفرد کتاب ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
حرف اول | 15 | |
خطبہ مسنونہ | 22 | |
سخنے چند | 23 | |
تمہید وتعارف | 30 | |
حضرت رسول کریم ﷺ کی بعثت | 45 | |
خلافت سیدنا ابوالصدیق ؓ | 50 | |
سقیفہ بنی ساعدہ | 52 | |
خلیفۃ الرسول ﷺ سیدنا ابوبکر صدیق ؓکے فضائل ومناقب | 58 | |
سیدنا ابوبکر صدیق کی خلافت کے اہم واقعات | 64 | |
خلافت امیرالمومنین سیدنا عمر بن خطاب ؓ | 69 | |
خلافت امیرالمومنین سیدنا عثمان بن عفان ؓ | 76 | |
خلافت سیدنا علی ؓبن ابی طالب | 127 | |
جنگ جمل | 130 | |
جنگ صفین | 139 | |
تحکیم (ثالثی) کا واقعہ | 146 | |
جنگ نہروان | 149 | |
شہادت امیرالمومنین علی ؓبن ابی طالب | 156 | |
صحابہ ؓ کے درمیان اختلاف کے اسباب | 159 | |
ان جنگوں کے متعلق صحابہ کرام کا موقف | 161 | |
خلافت امیرالمومنین معاویہ بن سفیان ؓ | 168 | |
خلافت امیریزید بن معاویہ بن ابوسفیان ؓ | 175 | |
صحابہ کرام ؓ کا حضرت حسین ؓکو کوفہ جانے سے روکنا | 181 | |
سانحہ کربلا | 190 | |
عدالت صحابہ ؓ | 204 | |
صحابہ کرام کی عدالت پر نکتہ چینی کرنے والے کون؟ | 213 | |
صحابہ کرام کے متعلق شبہات اور ان کے جوابات | 216 | |
حضرت رسول کریم ﷺ کے بعد خلیفہ کون؟ | 261 | |
چارٹ شجرہ بنی ہاشم | 275 | |
سوالات | 301 | |
خاتمۃ الکلام | 328 | |
مراجع ومصادر | 331 | |
بعثت رسول سےوقعہ کربلا تک | 336 |