صحیح مسلم شریف جلد چہارم

صحیح مسلم شریف جلد چہارم

 

مصنف : امام مسلم بن الحجاج

 

صفحات: 354

 

صحیح مسلم امام مسلم کی وہ مہتم بالشان تصنیف ہے ،جو صحاح ستہ میں سے ایک اور صحیح بخاری کے بعد سب سے صحیح ترین کتاب  ہے۔اس کی تمام روایات صحیح درجہ کی ہیں اور اس میں کوئی بھی روایت ضعیف یا موضوع نہیں ہے۔امام مسلم نے اس کتاب کو کئی لاکھ احادیث نبویہ کے مجموعہ سے منتخب فرما کر بڑی جانفشانی اور محنت سے مرتب فرمایا ہے۔اس کے بارے میں وہ خود فرماتے ہیں کہ میں نے ہر صحیح حدیث اپنی کتاب میں بیان نہیں کی بلکہ میں نےاس کتاب میں صرف وہ حدیث بیان کی ہے کہ جس کی صحت پر محدثین کا اجماع ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج چہار دانگ عالم میں ’صحیح مسلم‘ پوری آب وتاب کے کےساتھ جلوہ گر ہے۔ صحیح مسلم کا یہ طبع   کمپیوٹرائزڈچھ جلدوں اور علامہ وحید الزماں کے ترجمے پر مشتمل ہے،جسے خالد احسان پبلشرز لاہور نے شائع کیا ہے۔اس نسخے میں تمام احادیث کو نئے سرے سے کمپوز کیا گیا ہے اور راوی حدیث کے متن حدیث کا مرکزی حصہ الگ فونٹ میں لکھا گیا ہے تاکہ فرمان نبوی کا حصہ نمایاں ہو جائے۔تمام احادیث کی عالمی معیار کے مطابق نمبرنگ کی گئی ہےتاکہ قارئین کو حوالہ تلاش کرنے میں آسانی رہے۔عربی اعراب کی درستگی کے ساتھ ساتھ بعض جگہوں پر اردو زبان کے پرانے الفاظ کو جدید الفاظ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مولف ،مترجم ،اورناشر  کی ان خدمات کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو احادیث نبویہ پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
کتاب النکاح
نکاح کے مسائل 13
نکاح کا مستحب ہونا اس کےلیے جس کو طاقت ہو 13
محرم کا نکاح حرام ہے اور پیغام دینا مکروہ ہے 28
نکاح شغار کابطلان 32
نکاح کی شرائط کو پورے کرنے کا بیان 33
رسول اللہ ﷺ کے مہر   کابیان 41
نواۃ کے لفظ کی تحقیق 41
ولیمہ کا بیان 41
دعوت قبول کرنے کابیان 56
طلاق ثلاثہ کا بیان 56
جماع کے وقت کی دعا 58
عورت کا بھید کھولنا حرام ہے 60
عزل کا بیان 61
کتاب الرضاع
دودھ پلانے کے مسائل 67
ایک اور دو دفع چوسنے کا بیان 74
بڑی عمر کی رضاعت کا بیان 75
دیندار سے نکاح کرنے کا بیان 86
باکرہ سےنکاح مستحب ہونے کا بیان 87
دنیا کی بہترین متاع نیک بیوی ہے 91
عورتون کے ساتھ حسن سلوک کا بیان 91
کتاب الطلاق
طلاق کے مسائل 93
قروء کے مسئلوں کی تحقیق 99
تین طلاقوں کا بیان 99
ایلاءکابیان 117
وضع حمل سے عدت کا تمام ہونا 126
کتب اللعان
لعان کا بیان 133
کتاب العتق
بردہ آزاد کرنے کا بیان 143
بردہ آزاد کرے کی فضیلت 152
کتاب البیوع
خرید و فروخت کے مسائل 153
حبل الحبلہ کی بیع کی ممانعت 154
آگے بڑھ رک تاجروں سے ملنے کی ممانعت 156
مصراۃ کی بیع کابیان 158
تجارت اور بیان میں راست بازی کا بیان 165
جو شخص بیع میں دھوکہ کھائے 166
زمین کو کرایہ پر دینے کا بیان 175
مزارعت او رمواجرہ کےبیان میں 182
زمین ھبہ کرنے کا بیان 183
کتاب المساقات و المزارعۃ
مساقات اور مزارعت کے مسائل 185
آفت سے نقصان ہو اس کو مجرا دینا 188
شراب پینا حرام ہے 204
سود کا بیان 207
برابر برابر اناج کی بیع 213
چاندی کی بیع 218
بیع سلم کابیان 227
بیع میں قسم کھانے کی ممانعت 229
شفعہ کا بیان 229
کتاب الفرائض
فرائض یعنی ورثہ کا بیان 234
کتاب الہبات
ہبہ اور صدقہ کے مسائل 240
صدقہ دے کر لوٹانا حرام ہے 241
عمری کا بیان 245
کتاب الوصیۃ
وصیت کا بیان 249
وقف کا بیان 254
کتاب النذر 255
نذر کے مسائل 261
ندر کفارہ کا بیان 266
ایمان کے بیان میں
قسموں کےمسائل 267
قسم کھانے والے کی نیت کو موافق قسم ہو گی 275
قسم میں انشاء اللہ کہنا 275
غلام کے اجر وثواب کا بیان 284
مدبر کی بیع درست ہے 288
کتاب القاسمہ والمحاربین والقصاص والدیات
قسامت لڑائی ، قصاص اوردیت کا بیان 290
قسامت کا بیان 290
دانتوں میں قصاص کابیان 301
مسلمانوں کا قتل کب درست ہے 302
اس س معافی کی درخواست مستحب ہے 306
کتاب الحدود
حدود کے مسائل 311
چوری کی حد اور اس کے نصاب کابیان 311
زنا کی حد کا بیان 315
جوشخص زنا کا اعتراف کر لے اس کا بیان 316
کتاب الاقضیۃ
احکام اور فیصلوں کے مسائل 335
ایک گواہ اور ایک قسم پر فیصلہ کرنا 335
اچھےگواہوں کا بیان 342
مجتہدوں کا اختلاف 342
کتاب ا للقطہ
پڑی ہوئی چیز ملنے کے مسائل 344
مہمانداری کا بیان 349
جب توشے کم ہوں تو سب تو شے ملا دینا مستحب ہے 351

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
24.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like